سام سنگ گلیکسی S7 کب ریلیز ہوگا ؟

محمدظہیر

محفلین
یہ مذاہب میں جوش اور ایموشن میری سمجھ میں نہیں آتے چاہے وہ سپرنیچرل کے مذاہب ہوں یا ہارڈویئر سافٹویئر کے۔

اینڈرائڈ ہو یا آئی فون دونوں کافی اچھے ہیں۔ آجکل زیادہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سمارٹ فون کم ہی 5 انچ سے نیچے آتے ہیں۔ اگر اتنا بڑا فون ہی رکھنا تھا تو میرا 1997 کا سیل فون برا تھا؟
اس زمانے میں آپ کے پاس کون سا فون تھا
 
arifkarim

معطل
اس زمانے میں آپ کے پاس کون سا فون تھا
اس زمانے میں ہمارے پاس یہ وٹا فون تھا:
nokia5110.jpg
 
فاتح

لائبریرین
آجکل زیادہ بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سمارٹ فون کم ہی 5 انچ سے نیچے آتے ہیں۔ اگر اتنا بڑا فون ہی رکھنا تھا تو میرا 1997 کا سیل فون برا تھا؟
شاید آپ کو یہ پسند آئے ;)

یا پھر یہ والا کہ اس کی شکل بھی آئی فون جیسی ہی ہے :laughing:
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
یہ تو سیاسی بیان ہوا بلکل الزام خان کی طرح :rollingonthefloor:
بیان حقائق پر مبنی ہے۔ گھر میں بھی ۳ آئی فون اور دو سیمسنگ ہیں۔ اسی طرح ٹیبلیٹس بھی دونوں کمپنیوں کے رکھے ہوئے ہیں۔ ٹی وی سیمسنگ کا اور ٹی وی پلیئر ایپل کا ہے۔ ونڈوز کمپیوٹر صرف نستعلیق بمع کرننگ کے عیاشی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ یا گیمز کھیلنے کیلئے۔

عارف بھائی دشمنی کی بنیاد تو آپ نے ہی رکھی ہے:rollingonthefloor:
ہرگز نہیں۔ دشمنی کی بنیاد ایپل اور سیمسنگ نے رکھی تھی!
 
arifkarim

معطل
نام بھی ایپل سے گریپ کر رہے ہیں کیا؟
ہمارا ایک نارویجن کو لیگ ہے جسنے ٹیبلیٹ سے تھوڑے سے کم سائز کا اینڈروئیڈ فون تھائی لینڈ سے خرید کر رکھا ہوا ہے۔ کال آتی ہے تو عموماً کان میں ٹوٹی لگا لیتا ہے۔ اگر کبھی ٹوٹی آفس میں بھول جائے تو مجبوراً یہ ٹی وی سائز سکرین کان سے لگانی پڑتی ہے۔ لنچ بریک کے دوران ہم اس پر خوب ہنستے ہیں۔ اور وہ مائینڈ بھی نہیں کرتا۔ کہتا ہے نیٹ پر اسے کئی بار بیچنے کیلئے لگایا ہے لیکن کوئی جاہل اسے خریدتا ہی نہیں!
 
فاتح

لائبریرین
دشمنی کی بنیاد ایپل اور سیمسنگ نے رکھی تھی!
ان کی دشمنی سے ہمارا بھلا ہو جاتا ہے کہ ایک دوسرے کی ٹکر پر بہتر سے بہتر ٹیکنالوجی اور بہتر سے بہتر فون لاتے رہتے ہیں۔ اگر ایک کمپنی مر گئی تو دوسرے کے مد مقابل کوئی حریف ہی نہیں ہو گا اور مقابلے کی فضا کے بغیر کسے پڑی ہے کہ زیادہ محنت کرےبہتری لانے کے لیے
 
فاتح

لائبریرین
ہمارا ایک نارویجن کو لیگ ہے جسنے ٹیبلیٹ سے تھوڑے سے کم سائز کا اینڈروئیڈ فون تھائی لینڈ سے خرید کر رکھا ہوا ہے۔ کال آتی ہے تو عموماً کان میں ٹوٹی لگا لیتا ہے۔ اگر کبھی ٹوٹی آفس میں بھول جائے تو مجبوراً یہ ٹی وی سائز سکرین کان سے لگانی پڑتی ہے۔ لنچ بریک کے دوران ہم اس پر خوب ہنستے ہیں۔ اور وہ مائینڈ بھی نہیں کرتا۔ کہتا ہے نیٹ پر اسے کئی بار بیچنے کیلئے لگایا ہے لیکن کوئی جاہل اسے خریدتا ہی نہیں!
میرے پاس بھی 7 انچ کی سکرین والا فیبلٹ ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
آپکی دیو ہیکل اونچائی کے حساب سے ٹھیک ہے :)
لیکن میں اس کے سپیکس سے نا خوش ہوں۔ 2015میں ریلیز ہونے والے اس فلیگ شپ فون پی 8 میکس کے سپیکس (سوائے سکرین سائز اور بہتر فرنٹ کیمرا کے) 2013 میں ریلیز ہونے والے گلیکسی نوٹ 3 کے جیسے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
نوٹ: دیوہیکل دیسی حساب سے کہا تھا۔ ناروے میں آپکا قد نارمل ہے۔ یہاں آپسے بھی اونچی خواتین اور مرد عام مل جاتے ہیں۔
ناروے کا تو نہیں معلوم تھا لیکن نیدر لینڈ کے اکثر لوگوں سے جن سے میں ملا ہوں ان کا قد مجھ سے بھی لمبا ہی ہوتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
ناروے کا تو نہیں معلوم تھا لیکن نیدر لینڈ کے اکثر لوگوں سے جن سے میں ملا ہوں ان کا قد مجھ سے بھی لمبا ہی ہوتا ہے۔
اسکینڈینیونا اور مغربی یورپی اقوام کی اکثریت پیچھے سے جرمن نسل ہے۔ اور ہٹلر کی نازی فوج کو کون نہیں جانتا۔
 
زیک

مسافر
ناروے کا تو نہیں معلوم تھا لیکن نیدر لینڈ کے اکثر لوگوں سے جن سے میں ملا ہوں ان کا قد مجھ سے بھی لمبا ہی ہوتا ہے۔
نیدرلینڈز میں مردوں کا اوسط قد میرے جتنا کہا جاتا ہے مگر میں جس بھی ڈچ آدمی سے ملا ہوں مجھ سے لمبا ہی تھا
 
فاتح

لائبریرین
تقریباً ساڑھے چار انچ سکرین صحیح رہتی ہے کہ آسانی سے ایک ہاتھ میں استعمال کر سکتے ہیں
یہ "صحیح" تو پھر ہاتھ کے سائز کے اعتبار سے ہوا۔ میرے ہاتھ میں آ کر ساڑھے پانچ انچ سکرین والا فون بھی بہت آسانی سے ایک ہاتھ میں استعمال ہونے لگتا ہے۔ :)
 
Top