سانحۂ راولپنڈی سنی شیعہ نہیں، شیعہ دیوبندی جھگڑا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

صائمہ شاہ

محفلین
دین پسندی کو مذہبی جنونیت قرار دینا سیکولر انتہا پسندوں کا فیشن ہے ۔ جو اصل میں معتدل نہیں انتہاپسند ہیں جن کو پردہ داری اور داڑھی میں خطرہ اوردہشت نظر آتی ہے۔
اور اس کا فیصلہ اب بندے کریں گے کہ ہم میں سے زیادہ دیندار کون ہے سبحان اللہ
 
اور اس کا فیصلہ اب بندے کریں گے کہ ہم میں سے زیادہ دیندار کون ہے سبحان اللہ
اس کا فیصلہ اللہ تبارک و تعالی اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن و سنت میں کر کے اپنے بندوں کو بتا دیا ہے۔ اس کا علم دینی کتابیں پڑھنے سے ہو جاتا ہے، بغیر پڑھے داڑھی اور پردے والوں پر تنقید کرنے سے نہیں۔
 
اور یہ "امن پسند دین پسند" کون ہیں ؟ جن کا تذکرہ اس خبر میں پیش کیا گیا ہے ؟
نیز پاکستان کے دہشت گرد مذہبی دہشت گرد ہیں۔ "سیکولر سیکولر " کا شور مچا کر آپ ان سے جان نہیں چھڑا سکتے !
اس خبر میں موجود سنی علما بورڈ والے کبھی کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں پائے گئے۔
 
تو پھر اس کا فیصلہ اللہ پر ہی رہنے دیں دو کتابیں پڑھنے سے آپ اس مقام پر فائز نہیں ہوجاتے جہاں آپ اپنی ان سیکیورٹیز کا لبادہ اوڑھ کر دوسروں کی دینداری کا تجزیہ کرنے لگیں داڑھی اور پردہ ان کی پرابلم ہے جو اس سے آگے دیکھ ہی نہیں پاتے اسلام صرف یہیں ختم نہیں ہوجاتا اور اگر کسی کو داڑھی اور پردے سے پرابلم ہے تو آپ کیا زبردستی ان کے خیالات تبدیل کریں گے ؟ کیا رسول اللہ نے کسی کے ساتھ زبردستی یا جبر کیا تھا ؟
 
اور یہ "امن پسند دین پسند" کون ہیں ؟ جن کا تذکرہ اس خبر میں پیش کیا گیا ہے ؟
نیز پاکستان کے دہشت گرد مذہبی دہشت گرد ہیں۔ "سیکولر سیکولر " کا شور مچا کر آپ ان سے جان نہیں چھڑا سکتے !
اور جو ریمنڈ ڈیوس کام دکھا رہا تھا وہ کونسا مذہبی دہشت گرد تھا ؟
 
تو پھر اس کا فیصلہ اللہ پر ہی رہنے دیں دو کتابیں پڑھنے سے آپ اس مقام پر فائز نہیں ہوجاتے جہاں آپ اپنی ان سیکیورٹیز کا لبادہ اوڑھ کر دوسروں کی دینداری کا تجزیہ کرنے لگیں داڑھی اور پردہ ان کی پرابلم ہے جو اس سے آگے دیکھ ہی نہیں پاتے اسلام صرف یہیں ختم نہیں ہوجاتا اور اگر کسی کو داڑھی اور پردے سے پرابلم ہے تو آپ کیا زبردستی ان کے خیالات تبدیل کریں گے ؟ کیا رسول اللہ نے کسی کے ساتھ زبردستی یا جبر کیا تھا ؟
جبر کے حق میں ، میں نہیں لیکن جو لوگ داڑھی اور پردہ پسند کرتے ہیں ان کے اس عمل کو ناپسند کرنے والوں کو یقینآ اپنی اصلاح کرنی چاہئے ۔ اگر آپ داڑھی اور پردہ وغیرہ کی پابندی خود نہیں کر سکتے تو آپ کو ایسا نیک عمل کرنے والوں سے نفرت کا حق نہیں۔ داڑھی اور پردہ وغیرہ کی بنیاد پر ایسا کرنے والوں سے نفرت کرنے والے ہی سیکولر انتہا پسند ہیں۔
 
پاکستان میں ہر قسم کےمذہبی جلوس پر پابندی ہونی چاہیے
سوائے سیاسی اجتماعات کے ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی ہونی چاہیے ۔
اگر سیکیورٹی کا مسئلہ ہو تو کوئی بھی جلوس ہو اس پر پابندی ہونی چائیے، اگر سیکورٹی کا مسئلہ نا ہو تو کسی پر پابندی نہیں ہونی چاہئیے، میری مراد میں کسی دوسرے کے مذہبی یا دوسرے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بھی شامل ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
میرے خیال میں حکومت انتظامی پیچیدگیوں کو بنیاد بنا کرایسی قانون سازی کرسکتی ہے کہ جس کے ذریعے جزوقتی طور پر کہ جبتک حالات بہتر نہ ہوجائیں ملک میں ہر قسم کے جلسے و جلوسوں پر پابندی عائد کردی جائے
 
ابھی پاکستانی فرقے اس قابل نہیں ہوئے ہیں کہ دوسرے فرقے کے جذبات کا خیال رکھیں
مجھے تو لگتا ہے کہ اکثر فرقوں اور مسالک کا مقصد ہی دوسروں کونیچادکھانا ہے
 
میرے خیال میں حکومت انتظامی پیچیدگیوں کو بنیاد بنا کرایسی قانون سازی کرسکتی ہے کہ جس کے ذریعے جزوقتی طور پر کہ جبتک حالات بہتر نہ ہوجائیں ملک میں ہر قسم کے جلسے و جلوسوں پر پابندی عائد کردی جائے

ملائیشیا میں ایک عجیب صورت حال سے دوچار ہونا پڑا۔
میرے گھر کے ایک طرف چائنیز فیملی اور دوسری طرف انڈین فیملی اور سامنے والے گھر میں شریف ملائی مسلم فیملی تھی۔ جب چائنیز نیو ائیر ایا تو چائنز نے پوری رات گھر کے باہر پٹاخے چلائے۔ جب دیوالی ائی تو ہندو فیملی نے پٹاخے چلائے۔ جب عید ائی تو ملائی فیملی نے اوپن ہاوس ڈے بنایا جس میں چائنیز اور انڈینز کی فیملی کا ایک ایک فرد بھی ایا۔
ایک دن مجھے ہندو فمیلی کا سربراہ مل گیا۔ میں نے اس سے شکایت کی کہ دیوالی پرپٹاخےمیرےگھر کے سامنے چل رہے تھے تو کہنے لگا معذرت۔ پھر خود ہی کہنے لگاکہ پچھلی مرتبہ پٹاخے چلانے پر پابندی تھی صرف ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوکر سب پٹاخے چلاتے تھے۔

میرا خیال ہے جو بھی جلوس جس نے بھی نکالنا ہے ایک اسٹیڈیم میں نکال لے ۔ اور اپنے ارمان بھی وہیں پر
 
حسینی

محفلین
'
۔
لیکن مذہبی جلوسوں پر پابندی ہونی چاہئے۔کسی نبی (ص) نے اپنی محبت کی نشانی جلوس کو نہیں قرار دیا۔
۔
۔
اور یہ یکم محرم کو حضرت عمر کے یوم وفات پر کراچی میں موجودہ "اہل سنت والجماعت" اور پرانا سپاہ صحابہ کے ہزاروں کاکنوں کی طرف سے نکالے جانے والا جلوس کیا تھا؟؟ جس کی خبریں اور تصویرں 2 محرم کے اخبار میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی کوئی سنت تھی یا بدعت حسنہ کا عنوان آپ اسے دیں گے؟؟
 
حسینی

محفلین
پاکستان میں ہر قسم کےمذہبی جلوس پر پابندی ہونی چاہیے
سوائے سیاسی اجتماعات کے ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی ہونی چاہیے ۔
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
ہماری نظر ٰ میں سیاست عین دین ہے۔۔۔۔ اسلام کامل دین ہے جس میں زندگی کے تمام شعبہ جات جن میں سے ایک سیاست ہے، بھی شامل ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور یہ یکم محرم کو حضرت عمر کے یوم وفات پر کراچی میں موجودہ "اہل سنت والجماعت" اور پرانا سپاہ صحابہ کے ہزاروں کاکنوں کی طرف سے نکالے جانے والا جلوس کیا تھا؟؟ جس کی خبریں اور تصویرں 2 محرم کے اخبار میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی کوئی سنت تھی یا بدعت حسنہ کا عنوان آپ اسے دیں گے؟؟
اور محرم الحرام کے جلوسوں سے کون سی سنتیں ادا ہوتی ہیں؟
 
عثمان

محفلین
اور جو ریمنڈ ڈیوس کام دکھا رہا تھا وہ کونسا مذہبی دہشت گرد تھا ؟
لوجی ۔۔ داڑھی ، پردہ کے بعد ایک ریمنڈ ڈیوس بھی مل گیا رولا ڈالنے کے لیے۔ اور زور لگائیے۔ چالیس ہزار پاکستانیوں کے مذہبی قاتلوں اور بھانت بھانت کی کالعدم دہشت گرد مذہبی تنظیموں کا وزن برابر کرنے کے لیے ابھی آپ کی فہرست کافی مختصر ہے۔
یہ سب کرنے کے بعد دھاگے کے موضوع پر پھر غور کر لینا۔
 
منصور مکرم

محفلین
اور یہ یکم محرم کو حضرت عمر کے یوم وفات پر کراچی میں موجودہ "اہل سنت والجماعت" اور پرانا سپاہ صحابہ کے ہزاروں کاکنوں کی طرف سے نکالے جانے والا جلوس کیا تھا؟؟ جس کی خبریں اور تصویرں 2 محرم کے اخبار میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی کوئی سنت تھی یا بدعت حسنہ کا عنوان آپ اسے دیں گے؟؟
یہ بھی بدعت کے سیلاب میں بہہ جانے والے تھے حضرت۔
میں بِلا کسی تفریق کے ملک کی معیشت کیلئے ایسے جلسے جلوس کہ جس سے ملکی معیشت پر منفی اثر ڈالتی ہوں کا مخالف ہوں

یہاں میرے اس بات کی مخالفت کرنے والوں کی اذہان کا بخوبی اندازہ ہو رہا ہے کہ کس قدر انہوں نے جلوسوں کو ہی اسلام کا عین رکن سمجھ لیا ہے۔
آج اگرحضورصل اللہ علیہ وسلم حضرت عمر ،حضرت حسین رضی اللہ عنھما زندہ ہوتے تو ضرور اس قسم کی جلوسوں کی سختی سے روک تھام کرلیتے۔

ہمارے ان جلوسوں کی سبب ملکی معیشت بجائے ترقی کرنے، تنزلی کا شکار بن جاتی ہے۔
 
منصور مکرم

محفلین
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
ہماری نظر ٰ میں سیاست عین دین ہے۔۔۔ ۔ اسلام کامل دین ہے جس میں زندگی کے تمام شعبہ جات جن میں سے ایک سیاست ہے، بھی شامل ہے۔
اسی لئے میں ایسے سیاسی جلوسوں کا بھی مخالف ہوں کہ جس کے سبب لوگوں کے منہ سے نوالہ چھن جائے۔

مذہبی جلوس ہوں چاہے سیاسی،انکو کسی کھلے میدان یا گراونڈ یا اپنی عبادت گاہوں تک سختی سے محدود کرنا چاہئے۔یا کم ازکم آبادیوں سے باہر نکل کر جانا چاہئے۔کہ عیدین کی نماز کیلئے بھی مسنون یہی ہے۔
 
منصور مکرم

محفلین
اس خبر میں موجود سنی علما بورڈ والے کبھی کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں پائے گئے۔
یہ خیبر ایجنسی میں انصار الاسلام نامی لشکر کس نے بنایا تھا،انہوں بریلوی حضرات نے بنایا تھا،

یہ پیر سیف الرحمان کون تھا جو اپنے کو ولی اللہ بنا کر لوگوں کو لڑوا رہا تھا۔ کیا اسکو بھی دیوبندیوں کے کھاتے میں ڈال دیا جائے۔

بات یہ ہے کہ ابھی تک بریلوں نے اپنے پر نہیں نکالے ورنہ تو یہ لوگ طالبان سے بھی دو قدم آگے ہیں، یقین نہیں آتا تو خیبر ایجنسی کی صورت حال پر ایک نظر ڈالئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top