سانحۂ راولپنڈی سنی شیعہ نہیں، شیعہ دیوبندی جھگڑا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یہ آپ تعصب کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔۔ اگر پاکستان بھر میں نکلنے والے جلوسوں اور پھر "قتل وقتال" جو آپ کہ رہے ہیں کی نسبت نکالیں تو یہ نسبت کتنی نکلتی ہے؟؟ اور وہ بھی انتظامیہ کی نا اہلی اور بعض مولویوں کی جہالت کی وجہ سے۔
الحمد للہ پاکستان میں یہ ہزاروں جلوس ہمیشہ امن و امان سے نکلتے ہیں۔۔۔ اور اپنے علاوہ کسی اور سے سروکار نہیں رکھتے۔
لہذا حکم کلی لگانے سے پہلے کچھ سوچنے سمجھنے کی زحمت کیا کریں۔


سر جی میں نے سنا ہے کہ ایران میں عزاداری کے اجتماع مخصوص مقامات یا چار دیواری کے اندر ہوتے ہیں اس بارے میں آپ کا علم کیا ہے
 

منصور مکرم

محفلین
یہ آپ تعصب کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔۔ اگر پاکستان بھر میں نکلنے والے جلوسوں اور پھر "قتل وقتال" جو آپ کہ رہے ہیں کی نسبت نکالیں تو یہ نسبت کتنی نکلتی ہے؟؟ اور وہ بھی انتظامیہ کی نا اہلی اور بعض مولویوں کی جہالت کی وجہ سے۔
الحمد للہ پاکستان میں یہ ہزاروں جلوس ہمیشہ امن و امان سے نکلتے ہیں۔۔۔ اور اپنے علاوہ کسی اور سے سروکار نہیں رکھتے۔
لہذا حکم کلی لگانے سے پہلے کچھ سوچنے سمجھنے کی زحمت کیا کریں۔
اسمیں تعصب کی کیا بات ؟
آپ ذرا چند سالوں کی اخبارات اٹھا کر دیکھ لیں ،تو خود ہی تناسب معلوم ہوجائے گا۔
آپ کو مولویوں کی جھالت تو نظر اگئی ،لیکن ذاکروں کی گل فشانیاں پس پردہ رہ گئی ۔۔۔۔کیا یہ کھلا تعصب نہیں۔؟؟؟؟؟؟

انتظامیہ کونسے کونسے کام کرے۔ کیا محرم کے دنوں میں صرف یہی ایک کام ہوتا ہے انتظامیہ کا ؟
نیز انتظامیہ پر بھی تو ہماری برکات اثر انداز ہوتی ہیں، ورنہ تو سانحہ راولپنڈی میں وہ خاموش تماشائی نہ بنتے۔

الحمد للہ پاکستان میں یہ ہزاروں جلوس ہمیشہ امن و امان سے نکلتے ہیں
یہ باتیں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں جناب
یہاں ہر قسم کا مذہبی جلوس اکثر بین الاقوامی سطح پر کیش ہوچکا ہوتا ہے ،یقین نہیں آتا تو سانحہ راولپنڈی کے موقع پر ایرانی ٹی وی کی خبریں ہی دیکھتے۔
 
آخری تدوین:

منصور مکرم

محفلین
اب یہ آپ کی معیشت کو نقصان پہنچنے والی دلیل ٹھس ہو گئی ہے۔۔۔ ۔ تو بیچارے کامران خان پر غصہ تو نہ ہوں نا۔۔۔
کوئی نئی دلیل لے کر آئیں۔۔۔ ۔
نئی دلیل کیا ۔۔۔۔پرانی ہی کافی ہے ،اب اپ نے معیشت کی ترقی ان کاموں کے ساتھ لازم کرلی ،جس سے بدامنی پھیلتی ہے تو ظاہر ہے ایسے کارناموں کی مخالفت کرنا ہی ہوگی۔

بسنت کی ڈوروں اور چھریوں تلواروں ،گولہ باردو ،ناجائز اسلحے کی معیشت الگ ۔۔۔ اور غریب دوکانداروں ، تاجروں کی معیشت الگ۔ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

پاکستان بھر میں صرف محرم کے ایام میں لاکھوں نہیں تو ہزاروں جلوس نکلتے ہیں۔۔۔ ان میں سے تو کئی بھی الحمد للہ پاگل جلوس نہیں ہے۔۔۔
ان میں سے کسی نے آج تک کسی دکان یا گھر کو نقصان نہیں پہنچایا۔۔۔ نہ کسی اپنے سنی بھائی کو تعرض کیا
خوب کہی۔شائد آپ کو اس دہائی کے محرم کے واقعات کا علم نہیں ۔

البتہ جلوس کے دوران اگر کوئی خود سے شرارت کرے۔۔۔ اور پتھر مارے تو اس کا جواب اینٹ سے تو ملے گا۔۔
یہاں سے تو انجناب کا تعصب صاف جھلک رہا ہے۔
ورنہ پورے پاکستان میں ہمیشہ اتنے جلوس ہوتے ہیں۔۔۔ کوئی پتہ ہلتا ہے اور نہ کوئی شیشہ ٹوٹتا ہے۔۔۔
اور وہ جو ذبح ہوتے ہیں وہ تو مرغے ہوتے ہیں۔
سچ کہا پتہ کیا ہلےگا جب درخت ہی اکھاڑ دیا جائے۔اور رہاشیشہ تو ٹوٹنے سے شائد جلانا بہتر ہو۔
 

حسینی

محفلین
سر جی میں نے سنا ہے کہ ایران میں عزاداری کے اجتماع مخصوص مقامات یا چار دیواری کے اندر ہوتے ہیں اس بارے میں آپ کا علم کیا ہے
نہیں جی۔۔۔ بالکل غلط ہے۔۔۔
آپ عاشور کے دن ایران کا میڈیا دیکھیں۔۔۔ کروڑوں عوام سڑکوں پر نظر آئی گی۔۔۔ جن میں مجتہدین اور مراجع بھی ہیں۔
میں خود ایران جا چکا ہوں اور ان اجتماعات کو مشاہدہ کر چکا ہوں۔
 

حسینی

محفلین
اسمیں تعصب کی کیا بات ؟
آپ ذرا چند سالوں کی اخبارات اٹھا کر دیکھ لیں ،تو خود ہی تناسب معلوم ہوجائے گا۔
۔
یہ تکلیف اگر ذرا آپ خود کر لیتے۔۔۔۔ اور پاکستان میں مثلا عاشور کے دن نکلنے والے کل جلوس اور آپ کے بقول "قتل وقتال" والے جلوسوں کے درمیان نسبت نکالتے تو آپ کو مہربانی ہوتی۔
میرا خیال ہے یہ نسبت آٹے میں نمک کی نسبت سے بھی بہت کم ہے۔

آپ کو مولویوں کی جھالت تو نظر اگئی ،لیکن ذاکروں کی گل فشانیاں پس پردہ رہ گئی ۔۔۔ ۔کیا یہ کھلا تعصب نہیں۔؟؟؟؟؟؟
اچھی بات آپ نے یاد دلائی۔۔ آپ سے زیادہ میں خود ان ذاکرین کے کرتوتوں کا مخالف ہوں۔
ان میں سے اکثر بھی استکبار کے مشن کو فروغ دے رہے ہوتے ہیں اور اختلافی باتوں کو ہوا دے رہے ہوتے ہیں۔۔۔ اور یقینا ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
اور امید ہے آپ بھی اپنی ذمہ داری کو قبول کریں گے۔
یقینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ان جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرے۔۔۔ اگر نہ ہوتی تو نہ دے رہے ہوتے۔
مسلم تو کیا غیر مسلم کو بھی اپنے مذہبی رسومات بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی اجازت ہے اور حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ان کو ٰ سکیورٹی فراہم کرے۔
باقی میں پرانی باتیں نہیں کر رہا۔۔۔ اسی سال اور اسی محرم کی بات کر رہا ہوں۔
سوائے پنڈی کے اک جلوس کے پورے پاکستان کے ہزاروں جلوس بالکل پرامن طور پر ختم ہوئے۔
 
آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
اب مجھے آپ ہی بتایئے یہ بحث جس نہج پر جارہی ہے ۔ اس سے دلوں میں کیا جوہری تبدیلی ممکن ہوسکے گی ۔ ماسوائے دلوں کی بھڑاس نکالنے کے ۔ :idontknow:
 
آخری تدوین:
1459778_1411985989038500_1638188168_n.jpg
 
اب حالات اس طرح کے ہاں کے سنی ہونے کا سرٹیفکیٹ بریلوی دیں گے جن کی اپنی تاریخ 1857 سے پہلے کسی کتاب میں نہیں ملی گی
مجھ سے اگر کوئی پوچھے کہ میرا مذہبی نکتہ نظر کیا ہے تو میں کہتا ہوں کہ "الحمدللہ مسلمان ہوں، سنی ہوں اور امام ابو حنیفہ کا مقلد ہوں لیکن ساتھ ہی ساتھ تمام آئمہ اربعہ سے احترام اور عقیدت کا رشتہ ہے"
 

x boy

محفلین
یہاں دبئی میں آیم ایم ایف کا اجلاس ہوا تھا دبئی حکومت نے پروٹیسٹر کے لئے ایک جگہہ مقرر کی جس میں حکومت نے دھوپ سے بچنے کے لئے شامیانے بھی لگوادئے تھے۔ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے خون خرابا نہ ، کسی کے املاک کو نقصان نہ پہنچے، کوئی گاڑی نہ جلائی جائے، روز کماکر کھانے والوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو، دوائی کی دکانیں ، پرچون کی دکانیں ، پنساری کی دکانیں کھلی رہیں خوشی ہو یا غم بات روڈ پر نہیں آنی چاہیے، اگرکراچی میں کسی کوکسی بھی قسم کا کچھ کرنا ہے تو سہراب گوٹھ سے آگے بہت زیادہ میدان خالی پڑے ہیں وہاں کریں۔ اسی طرح ہر شہر میں جگہہ متعن کردیں۔ کئی سالوں پہلے جلوس جلسے نشتر پارک کراچی
میں ہوا کرتے تھے اسمیں صرف ایک دفعہ دھشت گردی ہوئی تھی کہ دعوت اسلامی لوگوں کے مجمعے میں خود کش حملہ ہواتھا وہ انتظامیہ کی کاہلی تھی۔ اس کا الزام
بھی اسی طرح کا تھا جو سانحہ راولپنڈی کا الزام ہے پورے شہر میں اس کے بعد کچھ بھی تھوڑپھوڑ نہیں ہوئی۔
اگر پر امن شہر یا ملک بنانا ہے تو سب لوگوں کے لئے ایک ہی نظام ہونا چاہیے ۔
لندن والی بات سب بھول رہے ہیں کچھ لوگوں کی وجہ سے لندن میں آگ لگ گئی تھی حالات کو قابو میں کرنے کے بعد ایک ایک مجرم کو سزائیں دیں چاہے وہ مینسٹر کا بچہ ہوچاہے بزنس ٹائیکون، راولپنڈی کے حوالے سے بھی یہی ہونا چاہیے۔
 

کاشفی

محفلین
اتنی لمیاں چھوڑیاں دبئی دیاں۔تے ہٹیاں بالا بھی نچوں تھلّے نظر آندیاں۔۔۔واہ واہ! سبحان اللہ
۔فار انفارمیشن یو اے ای میں کسی بھی قسم کی پروٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔۔
 
آپ اردنی ادارے یا مصری ادارے کو تو فی الحال ایک سائیڈ پر رکھیں کیونکہ دیوبندی اور بریلوی کے نام سے انکے ممالک میں کوئی گروہ نہیں پایا جاتا۔۔۔ ۔
جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ اشعری اور ماتریدی علمِ کلام کے دو امام گذرے ہیں اور دونوں ہی سنی تھے۔ دیوبندی اور بریلوی کو اشعری یا ماتریدی کی عینک سے دیکھنا بے فائدہ ہے کیونکہ انکے اختلاف کا تعلق اس بات سے نہیں ہے۔۔۔ برسبیلِ تذکرہ عرض کرتا چلوں کہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے اپنی کتب میں علمِ کلام کے مباحث میں اشاعرہ کی رائے کی طرف اپنا جھکاؤ ظاہر کیا ہے اور مجدد الف ثانی نے ماتریدی رحجان کو ظاہر کیا ہے۔۔۔ اور یہ دونوں ہی سنی بزرگ ہیں اور دیوبندی بریلوی ان دونوں حضرات کو اپنا بزرگ مانتے ہیں۔۔۔ چنانچہ دیوبندی بریلوی اختلاف کی اساس اشعری و ماتریدی اختلاف نہیں ہے۔
جہاں تک ان دونوں کے اختلاف کی بات ہے تو میری دانست میں اسکا اغاز اس وقت ہوا جب 1857 کی جنگ آزادی سے کافی سال پیشتر، دلی میں مولانا اسمٰعیل دہلوی نے ایک کتاب لکھی جس پر اس وقت کے کافی علماء نے گرفت کی اور اسکو پسند نہیں کیا۔۔۔ اسکی ایک عبارت پر مولانا اسمٰعیل دہلوی اور علامہ فضلِ حق خیر آبادی کے درمیان مناظرہ چلتا رہا اور پھر یہ اختلافی خلیج وسیع سے وسیع تر ہی ہوتی گئی۔ جس عبارت پر ان میں بحث کا سلسلہ چل نکلا وہ کچھ یوں تھی کہ مولانااسمٰعیل دہلوی نے لکھا تھا کہ " اس اللہ صاحب کی یہ شان ہے کہ ایک آن میں محمد صلی ؎اللہ علیہ وسلم کی طرح کے کروڑوں انبیاء پیدا فرمادے"۔۔۔ اپنی دانست میں انہوں نے توحید کے موضوع پر یہ خامہ فرسائی کی تھی۔جب یہ عبارت علامہ فضلِ حق خیر آبادی (جنکو بعد میں انگریز نے بغاوت کے جرم میں کالے پانی کی سزا سنائی اور وہیں انکا انتقال ہوا) کو پیش کی گئی تو انہوں نے اس پر ایک مختصر سا رسالہ لکھا جس میں اس بات کا رد کیا گیا تھا۔ انکا موقف یہ تھا کہ " حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مثل اور نظیر کا پیدا ہونا ناممکن اورمحال ہے"۔۔۔ بس اس پر ان دونوں نے تقاریر بھی کیں اور کتب و رسائل بھی تصنیف کئے۔۔۔ بعض علماء مولانا اسمٰعیل دہلوی کے ہمنوا ہوگئے اور بعض نے علامہ فضلِ حق خیر آبادی کی حمایت کی۔ مولانا اسمٰعیل دہلوی کے موقف کی حمایت کرنے والے علماء کا مسلک بعد میں دیوبندی مسلک کے طور پر مشہور ہوا جبکہ علامہ فضلِ حق خیر آبادی کے موقف کی حمایت کرنے والے زیادہ تر بدایون اور بریلی کے علماء تھے چنانچہ یہ مسلک بریلوی مسلک کے طور پر مشہور ہوا اور اس میں اور بھی اختلافی مسائل شامل ہوتے گئے۔ لیکن ان سب مسائل کی جڑ یہی اختلافی مسئلہ تھا۔۔۔ ۔۔
واللہ اعلم بالصواب
الحمدللہ آپ کے جواب سے مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ اردو محفل کے ذریعے آپ جیسے علم دوست سے شناسائی ہوگئی۔ میرے ذہن میں بات یہ تھی کہ جب نجد میں محمد بن عبدالوہاب نے اپنی مذہبی اور عسکری تحریک شروع کی جو بعد میں وہابی تحریک کے نام سے مشہور ہوئی اس کے اثرات جب برصغیر میں پہنچے تب ان سے متاثر ہونے والے علما کا اختلاف پیدا ہوا ان علما سے جو پہلے سے موجود تھے یہیں سے بریلوی اور دیوبندی (یا خیر آبادی اور اسمائیلی کہ سکتے ہیں ) اختلاف کی بنیاد پڑی۔ میری ان معلومات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے اس پر بھی روشنی ڈالئے گا۔ نوازش
 

x boy

محفلین
اتنی لمیاں چھوڑیاں دبئی دیاں۔تے ہٹیاں بالا بھی نچوں تھلّے نظر آندیاں۔۔۔ واہ واہ! سبحان اللہ
۔فار انفارمیشن یو اے ای میں کسی بھی قسم کی پروٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔۔
لیکن آئی ایم ایف کے لئے ایسا کیا گیا تھا
 
آخری تدوین:
مجھ سے اگر کوئی پوچھے کہ میرا مذہبی نکتہ نظر کیا ہے تو میں کہتا ہوں کہ "الحمدللہ مسلمان ہوں، سنی ہوں اور امام ابو حنیفہ کا مقلد ہوں لیکن ساتھ ہی ساتھ تمام آئمہ اربعہ سے احترام اور عقیدت کا رشتہ ہے"


میر ے بھائی ہم بھی حنفی مسلمان ہیں عقیدہ کے لحاظ سے لیکن سب ائمہ اور بزرگانَ دین کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں ، ایک بات عرض کرتا ہوں کسی کی دل آزاری کے لئے نہیں بس بچپن کی بات یاد آگئی اس لئے لکھ دی۔ کہ جب ہم گاؤں میں رہتے تھے تو "سنی" لوگ "سن کر ایمان لانے والا" کو کہتے تھے۔ جب ہم کہتے کہ "سنی" کا مطلب اہلَ سنت (سنتَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم پر عمل کرنے والے)ہے تو کہتے تھے اہلَ حدیث اور اہلَ سنت تو پھر ایک ہی ہوئے کیونکہ حضرت محمد اللہ صلی اللہ علیہ و آلیہ وسلم کے قول (حدیث) اور فعل (سنت) میں فرق کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس وقت ہم نے اس اختلاف کی وجہ سے لڑائی جھگڑے نہ دیکھے نہ سنے۔ پتہ نہیں ہم آج کیوں لڑنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں۔ اللہ ہمارے اختلافات ختم کرکے حقیقی معنوں میں امت کو متحد کردے آمین۔
 
مجھ سے اگر کوئی پوچھے کہ میرا مذہبی نکتہ نظر کیا ہے تو میں کہتا ہوں کہ "الحمدللہ مسلمان ہوں، سنی ہوں اور امام ابو حنیفہ کا مقلد ہوں لیکن ساتھ ہی ساتھ تمام آئمہ اربعہ سے احترام اور عقیدت کا رشتہ ہے"

میں بھی سنی ہوں امام ابو حنیفہ کا مقلد ہوں ،آئمہ اربعہ کو برحق جانتا ہوں ۔۔۔۔۔ !!! الحمدللہ
 

کاشفی

محفلین
صفت یہ خاص ہے آلِ محمد کی زمانے میں
محمد ہی محمد ہیں محمد کے گھرانے میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں ثنائے حیدر صفدر سے گھبراتے ہیں لوگ
نام سنتے ہیں علی کا اور مر جاتے ہیں لوگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم کو نہ دیکھو کہتے ہیں ہم یا علی مدد
دیکھو کہ مصطفی نے پکارا کہاں کہاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیں کا مقصد تھا کہ ہر طاقت رہے پابندِ حق
حق کبھی کھنچ کر نہیں جا سکتا طاقت کی طرف

اس کو دنیا کی کوئی طاقت دبا سکتی نہیں
ہر قدم ہے جس کا میدانِ شہادت کی طرف

کربلا کے بعد اب یہ فیصلہ آسان ہے
ہم حکومت کی طرف ہیں یا امامت کی طرف

تاجِ شاہی گر گیا تختِ خلافت اُڑ گیا
اب زمانے کی نظر ہے بس امامت کی طرف
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس کو سجدہ میں ملے پشتِ پیمبر پر جگہ
مڑ کے وہ دیکھے گا کیوں تختِ خلافت کی طرف
۔۔۔۔۔۔
ہیں نبی شبیر سے تم بھی بنو شبیر کے
چھوڑ کر سنت کو کیوں جاتے ہو بدعت کی طرف
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top