سانحہ تعلیم القرآن راولپنڈی ، آج نیوز چینل کا خصوصی پروگرام

متلاشی

محفلین
السلام علیکم!
الیکٹرانک میڈیا کا پہلا صحیح پروگرام ۔۔۔ جس میں سانحہ راولپنڈی کے وقت موجود عوام اور تاجران و خطیب مدرسہ ہذا کے بیانات کو پیش کیا گیا ہے ۔۔۔۔ آپ دیکھئے ۔۔۔۔

محب اردو

محفلین
کسی جگہ کہا جا رہا تھا کہ خطیب صاحب نے قابل اعتراض باتیں کیں تو پھر جلوس والوں نے حملہ کیا ۔ اس ویڈیو میں خطیب صاحب کے بیان کے مطابق تو انہوں نے کوئی فرقہ وارانہ بات نہیں کی ۔ واللہ اعلم ۔
 
گرائیں

محفلین
کسی جگہ کہا جا رہا تھا کہ خطیب صاحب نے قابل اعتراض باتیں کیں تو پھر جلوس والوں نے حملہ کیا ۔ اس ویڈیو میں خطیب صاحب کے بیان کے مطابق تو انہوں نے کوئی فرقہ وارانہ بات نہیں کی ۔ واللہ اعلم ۔

یہ عجیب بات ہے کہ خطیب نے قابل اعتراض باتیں کیں تو جلوس والوں نے حملہ کیا۔ کیا خطیب کی قابل اعتراض باتوں کی وجہ سے جلوس والوں کو کُھلی چُھٹی مل گئی تھی کہ وہ رد عمل میں اسی سے نوے تک بے گناہوں کو مار ڈالیں۔

ایک لمحے کو تسلیم کر لیا جائے کہ یہ دلیل درست ہے، اور خطیب کی قابل اعتراض باتوں کی وجہ سے عوام میں جو رد عمل پیدا ہوا وہ منطقی تھا اور یہ کہ ہجوم کے رد عمل کی پیشین گوئی نہیں کہ جا سکتی کہ وہ کیا کرنے والا ہے تو جناب اس منطق کو اب چشتیاں اور ملتان پر بھی منطبق کیجئے نا۔ غالبا چشتیاں میں مریدکے سے آئے ہوئے ایک ذاکر نے قابل اعتراض باتیں کیں اگر اُن قابل اعتراض باتوں کے رد عمل میں امام بارگاہ کو جلا دیا جاتا، بچوں کے گلے کاٹے جاتے اور سب کو ہلاک کرنے کی پوری کوشش کی جاتی تو پھر یہ سب درست ہوتا نا۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اما م باڑوں پہ حملہ غلط ہے۔ اُسی طرح غلط ہے جس طرح مسجدو ں اور مدرسوں کو جلانا غلط ہے۔ جس طرح چرچوں کو جلانا غلط ہے۔ جس طرح مندروں کو ڈھانا غلط ہے۔ جس طرح احمدیوں کی عبادت گاہوں کو ڈھانا غلط ہے۔
مگر ہوتا یہ ہے کہ دلیل وہیں چسپاں کی جاتی ہے جہاں اپنا فائدہ ہو۔ جب اما م باڑے کی بات آتی ہے تو مذہبی آزادی اور اظہار رائے کا سہارہ لیا جاتا ہے۔ اور جب مسجد کو جلایا جاتا ہے تو ایک "جائز عوامی رد عمل" کی بھونڈی منطق استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
ایک اصطلاح جو میں نے محفل میں ہی مہوش کے کیبورڈ سے لکھے جانے پر پڑھی، " چت بھی میرا پٹ بھی میرا۔۔ " شائد درست لکھ گیا میں۔ اب یاد آ رہی ہے اور بہت زور سے یاد آ رہی ہے۔

ملتان اور چشتیاں کے حوالے سے اصل خبر

چشتیاں میں تو امام بارگاہ اس لئے خوش قسمت رہی کہ " پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کر لیا۔ " اگلے دن جو دس ہزار کا مجمع اکٹھا ہوا تھا اس کو پولیس نے سیکورتی فورسز کی مدد سے منتشر کر دیا اور یوں مزید نقصان نہ ہوسکا۔ پتہ نہیں یہی سیکورٹی فورسز ، آنسو گیس اور پولیس راولپنڈی میں کہاں تھے؟؟؟؟؟؟
 
mohsin ali razvi

متفق ۔
لیکن میری حیثیت صرف ایک ناقل کی تھی ۔ یہاں محفل پر وہ صاحب موجود ہیں جنہوں نے یہ کہا تھا ۔ غالبا حسینی ہیں ۔
 
حسینی

محفلین
۔
متفق ۔
لیکن میری حیثیت صرف ایک ناقل کی تھی ۔ یہاں محفل پر وہ صاحب موجود ہیں جنہوں نے یہ کہا تھا ۔ غالبا حسینی ہیں ۔
یقینا میں نے یہ بات کی تھی۔۔۔ اور یہ اس تناظر میں تھا کہ فتنے کا آغاز کہاں سے اور کس وجہ سے ہوا۔۔۔ جس طرح سے بہت سی انٹیلیجنس رپورٹس اور ٹی وی رپورٹس میں بھی اس بات کا ذکر ہے۔
بہر حال میں خود بھی اس بات سے متفق ہوں کہ چاہے کسی نے بھی غلطی کی ہو لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا حق کسی کو نہیں پہنچتا تھا۔۔۔ اور انتظامیہ کو فورا اس مسئلہ کو حل کرنا چاہے تھا۔
بات صرف یہ تھی کہ اس حساس موقعے پر اس طرح کی اختلافی باتوں سے گریز کیا جانا چاہیے تھا۔۔ لیکن ایسا ہوا نہیں۔
اور یہ بات بھی سو فیصد درست ہے ۔۔۔۔ کہ ایک طرف کے جاہل مولوی اور دوسری طرف کے ان پڑھ ذاکر دونوں ملکر اس طرح کے فتنے پھیلا رہے ہیں۔
میں نے بہت سے ذاکریں کو بھی سنا ہے جو سر عام اس طرح کی غلط اور گھٹیا باتیں کرتے ہیں۔۔۔ جن کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں اور ان سے برائت کا اظہار کرتا ہوں۔
لیکن اگر ُ آپ ہمارے مذہب کے ذمہ داروں اور مجتہدین کی بات کریں تو اللہ کے فضل سے وہ ان چیزوں سے بہت دور ہیں۔۔ اور ہمیشہ امن ، بھائی چارہ، وحدت اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔۔۔ اور اس کے لیے بہت زیادہ عملی اقدامات بھی کئے ہیں۔۔
ابھی چند سال پہلے یاسر حبیب نامی جاہل عرب مولوی نے حضرت عائشہ کے بارے گھٹیا بات کی تھی۔۔۔ تو فورا تمام شیعہ علماء نے اس بات کی تردید کی تھی۔۔۔ اور شیعوں کے سب سے بڑے مجتہد سید علی خامنائی کا فتوی آیا تھا کہ۔۔۔۔ برادران اہل سنت کے مقدسات کی توہین ہر حال میں حرام ہے۔۔
ہم تو ہمیشہ برادران اہل سنت کہ کر خطاب کرتے ہیں۔۔۔۔ وہ لوگ ہیں جو ہمیں کافر، زندیق اور پتہ نہیں کیا کچھ کہتے ہیں۔۔ اور اس چیز کا علم آپ کو بھی ہے۔
کیا ہمیں اس مملکت میں جس کے قیام کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانیاں دی تھیں اپنے آپ کو مسلمان ثابت کرنا پڑے گا؟؟؟؟؟؟
سب سوچیے گا۔۔۔۔۔
 
گرائیں

محفلین
۔

۔
کیا ہمیں اس مملکت میں جس کے قیام کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانیاں دی تھیں اپنے آپ کو مسلمان ثابت کرنا پڑے گا؟؟؟؟؟؟
سب سوچیے گا۔۔۔ ۔۔
اپ نے بہت خطرناک سوال کیا ہے۔ آپ یا تو بہت معصوم ہیں یا بہت گھُنے ہیں۔ میں اس سوال کا جواب تو نہیں دے سکتا۔ میرے پاس اتنا علم ہے ہی نہیں کہ اس کا جواب دوں۔ جو میرے خیالات ہیں وہ مجھ تک ہی محدود رہنے دیں، البتہ ایس ایچ نقوی صاحب نے نکاح متعہ بارے ایم بحث جو محفل پہ ایک دو برس ہوئے چھڑی تھی، بہت سی قیمتی کتابوں کے صفحات سکین کر کے مھفلین حضرات و خواتین کے ساتھ شئیر کئے تھے۔ ان کے مطابق تو جو عقائد ہمارے سامنے آئے تھے وہ بہر حال اکثریت کے عقائد کے ساتھ میل نہیں کھاتے تھے۔ مجھے علم نہیں اپ محفل پر کب سے متحرک ہیں۔
مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ میں کوئی فتویٰ لگا دوں۔ جب میں بہت سی متضاد رائیں، فتاویٰ اور اقوال ایک ہی جانب سے آتے دیکھ کر پڑھتا ہوں تو میں اللہ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ مجھے ہمت عطا کرے کہ میں سچ اور جھوٹ کی تمیز کر سکوں۔
سچ تو یہ ہے کہ میں آج تک مذہب اہل تشیع کو سمجھ نہیں پایا کہ یہ کیا ہے۔ بخشنے والا اللہ ہی ہے مگر ۔۔۔۔۔۔
 
گرائیں

محفلین
۔

یقینا میں نے یہ بات کی تھی۔۔۔ اور یہ اس تناظر میں تھا کہ فتنے کا آغاز کہاں سے اور کس وجہ سے ہوا۔۔۔ جس طرح سے بہت سی انٹیلیجنس رپورٹس اور ٹی وی رپورٹس میں بھی اس بات کا ذکر ہے۔
۔
لیکن جناب میں ایک ایسی اخباری رپورٹ بھی اپ کے ساتھ شئر کرسکتا ہوں جس میں خطیب صاحب خود کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے اس تقریر یا گفتگو کی ریکارڈنگ بھی حکومتی عُمال کے حوالے کر دی ہے۔ متذکرہ بالا وڈیو ، اگر آپ نے ملاحظہ کی ہوتو، بھی یہی کچھ بتاتی ہے۔ اس کے بعد اس دعویٰ میں کتنی صداقت رہ جاتی ہے کہ خطیب نے متنازعہ تقریر کی؟ دل دُکھایا؟
اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو لائیے۔ رہ گئی اخباری رپورٹس کی باتیں تو ہم سب جانتے ہیں ہمارے صحافی حضرات کا ایمان کتنا مضبوط ہے۔ میں اپنی زاتی زندگی میں ان صحافی حضرات کی "ایمانداری " کی وجہ سے مرتے مرتے بچا ہوں۔
میں جانتا ہوں یہ لوگ کتنے پانی میں ہوتے ہیں۔
 
حسینی

محفلین
۔
سچ تو یہ ہے کہ میں آج تک مذہب اہل تشیع کو سمجھ نہیں پایا کہ یہ کیا ہے۔ بخشنے والا اللہ ہی ہے مگر ۔۔۔ ۔۔۔
بھائی جی جب آپ ان کے بارے جانتے نہیں تو کوئی حکم بھی صادر نہیں کر سکتے۔۔۔
آپ سے خواہش کروں گا کہ ان کی بنیادی کتابیں پڑھ لیں۔۔۔ تاکہ ان کے بارے معلومات ہوں۔۔۔ ہماری کتابوں سب چیزیں دلیلوں کے ساتھ لکھی ہوئی ہیں۔
باقی ہر انسان کو حق حاصل ہے کہ جس طرح کا چاہے عقیدہ رکھ لیں۔۔۔ کوئی مجبور نہیں کر سکتا۔
متعہ کی بحث ایک فروعی بحث ہے۔۔۔ اور اس پر شیعہ کے پاس اپنی کتابوں کے علاوہ اہل سنت کی کتابوں سے بھی روشن دلیلیں ہیں۔
اس فرعی بحث پر کسی کو کافر ہرگز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
 
حسینی

محفلین
لیکن جناب میں ایک ایسی اخباری رپورٹ بھی اپ کے ساتھ شئر کرسکتا ہوں جس میں خطیب صاحب خود کہہ رہے ہیں کہ انھوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے اس تقریر یا گفتگو کی ریکارڈنگ بھی حکومتی عُمال کے حوالے کر دی ہے۔ ۔ رہ گئی اخباری رپورٹس کی باتیں تو ہم سب جانتے ہیں ہمارے صحافی حضرات کا ایمان کتنا مضبوط ہے۔
میں جانتا ہوں یہ لوگ کتنے پانی میں ہوتے ہیں۔
خود آپ کی بات کتنی ُ آپس میں کتنی ٹکرا رہی ہیں۔۔ جب اخباری رپورٹس ٰ پر آپ کو یقین نہیں تو اس معاملے میں اخباری رپورٹ کا حوالہ کیوں دے رہے ہیں؟؟
کل بھی بعض حضرات نے یہاں امت اخبار کی رپورٹ پیش کی تھی۔۔۔ سب کو معلوم ہے کہ یہ اخبار کس مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا ہے۔۔۔ اور کس کی پشت پناہ ہے۔۔
اور کبھی بھی کوئی چور خود سے نہیں کہتا کہ میں چور ہوں۔۔۔ مولوی صاحب خود سے تو نہیں کہیں گے کہ میں نے کوئی غلط بات کی ہے۔۔ وہاں موجود عینی شاہدین کی بات سب سے اہم ہے۔۔۔ لیکن یہاں پھر یہی مسئلہ ہے کہ طرفین کے شاہد کی باتیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔۔ باقی اگر صحیح سے عدالتی تحقیق ہوتی ہے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پنانی ہو جائے گا۔
 
محب اردو

محفلین
۔
ابھی چند سال پہلے یاسر حبیب نامی جاہل عرب مولوی نے حضرت عائشہ کے بارے گھٹیا بات کی تھی۔۔۔ تو فورا تمام شیعہ علماء نے اس بات کی تردید کی تھی۔۔۔ اور شیعوں کے سب سے بڑے مجتہد سید علی خامنائی کا فتوی آیا تھا کہ۔۔۔ ۔ برادران اہل سنت کے مقدسات کی توہین ہر حال میں حرام ہے۔۔
ہم تو ہمیشہ برادران اہل سنت کہ کر خطاب کرتے ہیں۔۔۔ ۔ وہ لوگ ہیں جو ہمیں کافر، زندیق اور پتہ نہیں کیا کچھ کہتے ہیں۔۔ اور اس چیز کا علم آپ کو بھی ہے۔
کیا ہمیں اس مملکت میں جس کے قیام کے لیے ہمارے آبا واجداد نے قربانیاں دی تھیں اپنے آپ کو مسلمان ثابت کرنا پڑے گا؟؟؟؟؟؟

سب سوچیے گا۔۔۔ ۔۔
اگر کسی شیعہ عالم نے مقدسات کے حولے سےیہ فتوی دیا ہے تو بہت خوب ۔ کیونکہ اہل سنت اور شیعہ حضرات کے مابین اختلاف کی بنیادی وجوہ میں سے ایک بڑی وجہ ہی یہ ہے کہ ہمارے نزدیک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین مقدس ترین شخصیات ہیں جبکہ شیعہ حضرات کا عقیدہ اس کے بالکل برعکس ہے ۔
فریقین میں دونوں قسم کے لوگ موجود ہیں صاحب علم لوگ ہر قسم کے اختلافات کے باوجود اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ جبکہ دوسری طرف کافر ، زندیق اور پتہ نہیں کیا کیا یہ سب فتوے سنیوں پر بھی لگائے جاتے ہیں ۔
میرے خیال سے ’’ وطن ‘‘ کی خدمت اور ’’ اسلام ‘‘ کی خدمت یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں ۔ بہت سارے لوگ ہیں جن کی دینی خدمات بہت نمایاں ہیں لیکن قومی (وطنی ) دلچسپیاں کچھ زیادہ نہیں ہیں ۔اور اسی طرح اس کے برعکس ۔
آپ نے ’’ قربانی ‘‘ کی بات خوب کی ہے ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی قربانیوں سے ہی یہ دین ہم تک پہنچا ۔ اسی لیے عالم لوگ کہتے ہیں صحابہ کرام پر طعن کرنا دوسرے لفظوں میں کتاب وسنت پر طعن کرنا ہے ۔
 
حسینی

محفلین
۔اہل سنت اور شیعہ حضرات کے مابین اختلاف کی بنیادی وجوہ میں سے ایک بڑی وجہ ہی یہ ہے کہ ہمارے نزدیک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین مقدس ترین شخصیات ہیں جبکہ شیعہ حضرات کا عقیدہ اس کے بالکل برعکس ہے ۔
۔
نہیں بھائی جی بالکل برعکس نہیں ہے۔۔۔ شیعہ بھی صحابہ کی بھرپور عزت واحترام کرتے ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔۔ یہ غلط بات ہے جو پھیلائی ہوئی ہے کہ شیعہ صحابہ کے دشمن ہیں۔۔۔ ابن عباس، سلمان، ابوذر، مقداد وغیرہ بھی تو صحابہ میں سے تھے۔۔۔ ہاں البتہ مسئلہ صرف اس میں ہے کہ "صحابی" کی تعریف میں آپس میں اختلاف ہے۔۔۔ اور صرف آپ جو اجمعین کی قید لگاتے ہیں اس قید سے اختلاف ہے۔ اور اس حوالے سے بالکل الگ بحث ہو سکتی ہے۔
۔
جبکہ دوسری طرف کافر ، زندیق اور پتہ نہیں کیا کیا یہ سب فتوے سنیوں پر بھی لگائے جاتے ہیں ۔
بالکل غلط بات ہے۔۔۔ شیعوں کی طرف سے ایسا کوئی فتوی آج تک نہیں آیا۔۔۔ یہ آپ کی کم علمی ہے کہ ایسا الزام لگا رہے ہیں۔۔ ہمارے نزدیک ہروہ شخص جو شہادتین کا زبان سے اقرارکرتا ہو مسلمان ہے ۔۔۔ اور اس کی جان، مال، عزت وناموس سب محترم ہیں۔
آپ نے ’’ قربانی ‘‘ کی بات خوب کی ہے ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی قربانیوں سے ہی یہ دین ہم تک پہنچا ۔ اسی لیے عالم لوگ کہتے ہیں صحابہ کرام پر طعن کرنا دوسرے لفظوں میں کتاب وسنت پر طعن کرنا ہے ۔
بھائ جی صحابی پر طعن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔۔۔ اس سے بڑھ کر کوئی گناہ ہو ہی نہیں سکتا۔۔ بس بات صرف یہ ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں صحابی ہو۔۔ یہاں آکر اختلاف ہو جاتا ہے۔
لیکن پھر بھی اصل بات یہ ہے کہ جتنا بھی اختلاف ہو۔۔۔ اختلاف تو حسن ہے۔۔۔ آپ کے عقیدے کا احترام میرے اوپر اور میرے عقیدے کا احترام آپ پر فرض ہے۔۔۔ صرف عقیدتی اختلاف پر کسی کا قتل جائز نہیں ہوجاتا۔
 
گرائیں

محفلین
نہیں بھائی جی بالکل برعکس نہیں ہے۔۔۔ شیعہ بھی صحابہ کی بھرپور عزت واحترام کرتے ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔۔ یہ غلط بات ہے جو پھیلائی ہوئی ہے کہ شیعہ صحابہ کے دشمن ہیں۔۔۔ ابن عباس، سلمان، ابوذر، مقداد وغیرہ بھی تو صحابہ میں سے تھے۔۔۔ ہاں البتہ مسئلہ صرف اس میں ہے کہ "صحابی" کی تعریف میں آپس میں اختلاف ہے۔۔۔ اور صرف آپ جو اجمعین کی قید لگاتے ہیں اس قید سے اختلاف ہے۔ اور اس حوالے سے بالکل الگ بحث ہو سکتی ہے۔

بالکل غلط بات ہے۔۔۔ شیعوں کی طرف سے ایسا کوئی فتوی آج تک نہیں آیا۔۔۔ یہ آپ کی کم علمی ہے کہ ایسا الزام لگا رہے ہیں۔۔ ہمارے نزدیک ہروہ شخص جو شہادتین کا زبان سے اقرارکرتا ہو مسلمان ہے ۔۔۔ اور اس کی جان، مال، عزت وناموس سب محترم ہیں۔

بھائ جی صحابی پر طعن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔۔ ۔ اس سے بڑھ کر کوئی گناہ ہو ہی نہیں سکتا۔۔ بس بات صرف یہ ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں صحابی ہو۔۔ یہاں آکر اختلاف ہو جاتا ہے۔
لیکن پھر بھی اصل بات یہ ہے کہ جتنا بھی اختلاف ہو۔۔۔ اختلاف تو حسن ہے۔۔۔ آپ کے عقیدے کا احترام میرے اوپر اور میرے عقیدے کا احترام آپ پر فرض ہے۔۔۔ صرف عقیدتی اختلاف پر کسی کا قتل جائز نہیں ہوجاتا۔

سبحان اللہ۔ اتنے اچھے لوگ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں؟ مجھے آج علم ہوا۔ میں تو بہت خوش قسمت ہوں کہ اتنے وسیع القب انسان کی باتیں پڑھنے کو ملیں۔
جاتے جاتے ذرا نشان زد جملوں کی تشریح کردیجئے۔
ابن عباس، سلمان ابوذر، مقداد کے علاوہ جو لوگ تھے، مثلا ابو ہریرہ ، ابی بکر، عمر ، عثمان، علی، طلحہ، ابن زبیر، سعد بن ابی وقاص، عمرو بن العاص، وغیرہم، ظاہر ہے اگر سب کا نام لکھنے بیٹھ گیا تو میں مکمل نہ کر پاؤں گا اس لئے نمونے کے طور پہ کچھ نام لکھ ڈالے، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کے۔ تو کیا ان سب کو آپ صحابی سمجھتے ہیں؟ اور کیا یہ عقیدہ جمیع اہل تشیع کا بھی ہے؟

حقیقی معنوں میں کون صحابی ہوتا ہے؟ اس جملے کی تشریح کر دیجئے حسینی بھائی۔ لِلہ آپ سے بہت لچھ سیکھنے کو دل کر رہا ہے۔

ضرور۔ ہم سب پر ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام واجب ہے، فرض نہیں۔ میں ضرور کروں گا اگر آپ کا عقیدہ میری دل آزاری نہ کرے تو۔
 
محب اردو

محفلین
نہیں بھائی جی بالکل برعکس نہیں ہے۔۔۔ شیعہ بھی صحابہ کی بھرپور عزت واحترام کرتے ہیں اور ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔۔۔ یہ غلط بات ہے جو پھیلائی ہوئی ہے کہ شیعہ صحابہ کے دشمن ہیں۔۔۔ ابن عباس، سلمان، ابوذر، مقداد وغیرہ بھی تو صحابہ میں سے تھے۔۔۔ ہاں البتہ مسئلہ صرف اس میں ہے کہ "صحابی" کی تعریف میں آپس میں اختلاف ہے۔۔۔ اور صرف آپ جو اجمعین کی قید لگاتے ہیں اس قید سے اختلاف ہے۔ اور اس حوالے سے بالکل الگ بحث ہو سکتی ہے۔

بالکل غلط بات ہے۔۔۔ شیعوں کی طرف سے ایسا کوئی فتوی آج تک نہیں آیا۔۔۔ یہ آپ کی کم علمی ہے کہ ایسا الزام لگا رہے ہیں۔۔ ہمارے نزدیک ہروہ شخص جو شہادتین کا زبان سے اقرارکرتا ہو مسلمان ہے ۔۔۔ اور اس کی جان، مال، عزت وناموس سب محترم ہیں۔

بھائ جی صحابی پر طعن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔۔ ۔ اس سے بڑھ کر کوئی گناہ ہو ہی نہیں سکتا۔۔ بس بات صرف یہ ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں صحابی ہو۔۔ یہاں آکر اختلاف ہو جاتا ہے۔
لیکن پھر بھی اصل بات یہ ہے کہ جتنا بھی اختلاف ہو۔۔۔ اختلاف تو حسن ہے۔۔۔ آپ کے عقیدے کا احترام میرے اوپر اور میرے عقیدے کا احترام آپ پر فرض ہے۔۔۔ صرف عقیدتی اختلاف پر کسی کا قتل جائز نہیں ہوجاتا۔
1۔ آپ نے کہا کہ شیعہ حضرات اہل سنت کی تکفیر نہیں کرتے ۔ ذرا ملاحظہ فرما لیں :
http://www.dd-sunnah.net/forum/showthread.php?t=27338
اور شمار کریں کتنے حوالے ہیں اور القاب بھی نوٹ فرمائیں کہ کیا کیا نہیں کہا گیا سنیوں کو ۔
2۔ آپ نے کہا صحابی پر طعن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا بشرطیکہ وہ حقیقی معنی میں صحابی ہو ۔ پھر آپ کے نزدیک جو بھی شہادتین کا اقرار کرے وہ مسلمان ہے ۔
خلفاء ثلاثہ ، عشرہ مبشرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جنت کی بشارت دے دی جبکہ آپ ان کو حقیقی صحابی بلکہ مسلمان ماننے کے لیے ہی تیار نہیں ہیں ۔
انتہائی اختصار کے ساتھ یہ دو جملے پیش خدمت ہیں ورنہ آپ ایک موضوع کی طرف بڑھ رہے ہیں جس حوالے سے مجھے شدید خدشہ ہے کہ خود آپ اپنے اکابرین کے عقائد سے واقف نہیں ہیں اور دوسری بات عوام الناس کے سامنے ایسا موضوعات پر بحث کرنا بھی اس دور میں خلاف مصلحت ہے ۔
آپ نے کہا :
آپ کے عقیدے کا احترام میرے اوپر اور میرے عقیدے کا احترام آپ پر فرض ہے۔۔۔ صرف عقیدتی اختلاف پر کسی کا قتل جائز نہیں ہوجاتا۔
مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے احسن اسلوب میں حق بات ایک دوسرے تک پہنچادینے کے بعد مرنے مارنے کا کام یا دیگر سزائیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ عوام کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔
 
گرائیں

محفلین

۔
2۔ آپ نے کہا صحابی پر طعن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا بشرطیکہ وہ حقیقی معنی میں صحابی ہو ۔ پھر آپ کے نزدیک جو بھی شہادتین کا اقرار کرے وہ مسلمان ہے ۔
۔

آپ ذرا ان سے پوچھئے شہادتین سے ان کی مراد کیا ہے؟
یہ والی شہادتین یا یہ والی شہادتیں؟

میں خود بھی اپ سے اس پر متفق ہوں کہ یہ بحث اب خطرناک طرف مڑ چکی ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ آج رات یا کل کسی بھی وقت ایک عدد منتظم آ کر اس لڑی کو بند کر جائے گا اور یوں ہم حسینی بھائی کے جوابات سُننےاور پڑھنے سے محروم ہو جائیں گے۔ یہ قیمتی موقع ضائع ہو جائے گا۔
 
Top