سب سے پہلے تو پاکستان کی فوج کوئی بہت "معصوم" فوج نہیں ہے ۔ اس کی ہلاکت خیزیوں اور جرائم کی بڑی طویل فہرست ہے جس میں اب بھی بلوچستان میں آپریشن جاری ہے اور اس سے پہلے بھی ملک دو لخت ہونے کا باعث بن چکی ہے ۔ خیبر پختونخواہ میں کرائے کی فوج بن کر اپنے ہی لوگوں کو ہلاک کرنے کا ایوارڈ بھی لے چکی ہے اور دنیا میں مثال بتائیں کہ جہاں اپنے ہی ملک کی فوج اپنے ہی لوگوں پر چڑھائی کرتی ہو۔
جی ہاں بالکل پاکستانی افواج نے غلطیاں کی کوئی بھی فرشتہ نہیں یہاں پر میں نے کب کہا پاکستانی افواج معصوم ہیں؟ اور ملک کی کہانی بڑی لمبی ہے اس کو ایک طرف رکھ کر بتاؤں؟
کئی ملکوں نے اپنے ملک آپریشن کیا
بنگلہ دیش سہلٹ آپرییشن
انڈیا آپریشن بلو سٹار
رشیا - چیچنیا میں ہزارو ں بار
چین ابھی کچھ دن پہلے ہی بہت کچھ کیا
سعودی عرب کئی آپریشن خصوصا سیگا آف مکہ بالکل لال مسجد جیسا
مصر سینا میں آپریشنز
یمن شمالی علاقہ جات میں اپریشنز
برطانیہ ائیر لینڈ میں
ترکی کرد علاقوں میں سپیشل اوپس
الجزائر صحرائی علاقوں میں کئی آپریشن
انڈونیشیا تیمور میں
فلپین منداناؤ میں
کون نہیں کرتا اپنے ملک میں اپریشن اور کس نے آپکو یہ پٹی پڑھائی ؟ دنیا کی ہر فوج کرتی ہے پر دنیا کے لوگ ایسے مسلک کے پجاری نہیں کہ اپنے ہی فوجیوں کو گالیاں دیں آپریشن کے بعد
پاکستان نہ تو دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں امن امان کا مسئلہ ہوا ہے نہ پہلا ملک ہے جہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف دنیا میں جنگ فوج سے جیتنے کا خواب شاذ و نادر ہی پورا ہوتا ہے ، اس کام کے لیے انٹیلی جینس اور پولیس ہی موثر ثابت ہوتی ہے۔
جی ہاں بالکل ٹھیک
اب چونکہ آپ نے بات لمبی کر دی ہے تو میں بھی آپ سے پوچھ لوں
فوج کیا روکنے آئی تھی اور کیا اس کا کام تھا جسے کرنے کے لیے وہ بلائی گئی ؟
کتنے لوگ مر چکے تھے یا ہلاک ہو چکے تھے اور شہر کا کتنا حصہ لال مسجد والوں کے قبضہ میں آ گیا تھا جسے واگزار کروانے کے لیے فوج آئی تھی ؟
آپ ابھی تک میرے سوال کا جواب نہیں دے سکے اور یہ سوال داغ دیا آپ پلیز امریکہ میں ایک میگزین رکھ کر مجھے اپنی لوکیشن بتائیں یا مکہ میں ایک ٹریفک سگنل کاٹیں یا پھر ایک گن لے کر کعبہ میں گھس جائیں میں آپکا انجام آپکو بتاؤں گا نہین اس سے پہلے آپ کا کام ہو جائے گا ۔ یہ تصاویر آپریشن سے پہلے کی ہیں پر آپکی آنکھیں نا جانے کس چیز نے بند کر رکھی ہیں ۔ یہ جو گن بیٹل چل رہی تھی تب فوج پکوڑے کھانے ائی تھی کیا عجیب اندھی بات ہے یہ ؟ ملک کے کیپیٹل میں گولیاں چل رہی ہین اور فوج کیوں آئی بھئی
فوج نے آ کر گھیراؤ کر لیا تھا ، بجلی و رسد کاٹ دی گئی تھی ۔ طلبہ و طالبات جن کی تعداد آٹھ سو سو زائد تھی وہ ایک ہفتہ تک باہر آ رہے تھے تو کیا وجہ تھی کہ اس حکمت عملی کو جاری نہیں رکھا گیا اور زیادہ سے زیادہ طالب علموں کو باہر آنے اور بچنے کا موقع نہیں دیا گیا؟
جتنا دینا تھ ادیا اور ساتھ میں وہ لوگ فائرنگ بھی کرتے رہے تھے اور ادھر فوجی ذخمی پر زخمی ہوتے رہے آپ کا خیال ہے سال دو سال بیٹھتے اور انتظار کرتے؟ پھر کیتا ہوں چلو چل کر استنبول یا قاہرہ میں پولیس کی گاڑی کو پتھر مار کر دکھاؤ ہم تو گولیاں برداشت کر رہے تھے آپکو پتھر مارنے پر ہی نا گولی مار دی جائے تو ہم لعنتی ۔
مذاکرات چل رہے تھے اور محفوظ راستہ مانگا جا رہا تھا تو کس وجہ سے نہیں دیا جا رہا تھا جبکہ وہ پاکستان کا ہی ایک علاقہ تھا ؟
کس چیز کے مزاکرات؟ یہی بات تھی کہ خود کو قانون کے حوالے کر بس اور کیا ان سے زمینیں بانٹنی تھیں؟
آخری وقت پر چوہدری شجاعت جو مشرف سے مذاکرات کر رہے تھے کیوں ناکام ہوئے ، بیانات ریکارڈ پر ہیں ؟
کیونکہ بات اب پوائنٹ آف نو ٹرن پر تھی ایک کرنل ایک کیپٹن سمیت کئی فوجی جان سے جا چکے تھے پھر چھوڑا نہیں جا سکتا تھا ان کو ۔
اگر ایک ہفتہ تک انتظار کیا تھا تو آخر میں شدید بمباری اور سفاکی سے تمام مکینوں کو ملیامیٹ کرنے کا حکم کہاں سے آیا تھا اور اس کی کیا وجہ تھی جبکہ وہاں طالبات اور چھوٹے بچوں کی موجودگی ثابت تھی ؟
شدید بمباری کا مطلب پتا ہے؟ اور ملیا میٹ کے لیے کمانڈوز نہیں ائیر پاور استمال کی جاتی ہے اس طرح جانیں نہیں دی جاتی ایک جی بی یو یہ مسجد مدرسہ گڑھا بن جاتے جو کہ نہیں کی اگیا ۔
میڈیا کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بات اور آفر بار بار ٹی وی پر آتی رہی مگر شاید آپ کو یاد نہیں،
مشرف کی بدعہدی اور بربریت کسی سے چھپی نہیں اور کیا حاصل کیا جا رہا تھا یہ بھی چھپا نہیں تھا؟
جیسے مشرف نے یہ شروع کرایا تھا ؟ مشرف نے ان کو ڈنڈا بردار حملے موب جسٹس چینیوں کا اغوا بلڈنگ کو آگ پولیس پر حملے اور رینجرز کے اغوا کا کہا تھا؟
جرم کی نوعیت کیا تھی ؟ ایک لائبریری پر قبضہ ، دو یا تین مغوی ، اس سے پہلے دو لوگوں کا اغوا ۔ اس پر فوجی آپریش کی منطق ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جرم کی نوعیت کے لیے تصاویر ہی بہت ہیں آپ جسے جرم نہیں سمجھے دنیا بھر میں یہ ملک کے خلاف جنگ کہلائی جاتی ہے گولیوں کی بارش کرنا جرم نہیں واہ بھئی
اس سے کئی گنا تشدد کراچی میں ہوتا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے وہاں ایسا حل پیش نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ کوئی بھی پیش نہیں کر سکتا اپنے ہی لوگوں کے خلاف۔
کراچی میں اپریشن ہو چکے کئی بار اور اگے بھی ہوں گے
بلوچستان میں بھی لبریشن آرمی اور بہت سے ایسے گروپ بھی جو واضح طور پر پاکستان سے آزادی کے حق میں ہیں اب مگر وہاں بھی یہ منطق اب پیش نہیں کی جاتی کہ انہیں بلڈوز کردو اور فوج سے انہیں کچل کر رکھ دو کیونکہ ایسی ظالمانہ اور سفاکانہ کاروائی کرکے ہی ان حالوں کو پہنچے ہیں ہم۔
وہاں ایف سی کام کر رہی ہے بوقت ضرورت ائیر فورس بھی استمال کی گئی اور آرمی ایوی ایشن بھی اپکو پتا نہیں شاید
آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر ایک میل کی دوری پر بھی نہیں اور اس کے کارناموں کی شہرت چار دانگ عام میں ہے مگر اسے عین اپنی ناک کے نیچے اتنا کچھ ہونے کا علم نہ ہوا؟
اگر علم نہیں ہوا تو انتہائی درجے کی نالائقی جس کا امکان کم اور اگر تھا تو کس مصلحت کے تحت کچھ نہ کیا ؟
انٹرنل انٹیلیجنس گیدرنگ کس ایجنسی کا کام ہے ؟ آئی ایس آئی
لولز ۔ آپ دیو بندی ہیں تو آپ کو ایسا کچھ نہیں نظر آئے گا اور اگر آپ اینٹی فورسز ہیں تب بھی آپ اس جرم کو جرم نہیں سمجھیں گے پر کبھی اپریشن بلیو سٹار ہی پڑ ھ لو آپکو سمجھ ا جائے گی ۔