اچھا بڑی بات ہے بھئی اس ملک میں لوگ مر ہی اس لیے رہے ہین کیونکہ ہر ایک کا اپنا الو سیدھا ہونا چاہیے ۔ مطلب ان کی نظر میں یہ جو کچھ ہوا فوج اور حکومت نے کرایا اور وہ جو 44 کمانڈوز زخمی یا شہید ہوئے فرینڈلی فائر میں ہوئے ۔ میری نظر میں ہر وہ بندہ جو بغیر لائسنس کے آٹو میٹک ہتھیار رکھے اور پھر اس کا استمال کر اپنے ملک کی پولیس فوج یا رینجرز پر واجب القتل ہے اور یہی ساری دنیا کرتی ہے ۔ پر ہمارے سنی مسلمان کسی دوسرے سنی مسلمان کی کسی دہشت گردی کو دہشت گردی ہی نہیں سمجھتے تو ٹھیک ہے میرے بھائیو مرتے رہو ایسے مساجد سڑکوں جلسے جلوسوں میں آپکو بموں اور گولیوں کی موت مبارک ہو
امید ہے اس میں بڑھوتری ہو اور خدا برکت ڈالے ۔ لیکن یاد رہے اگر کسی اور ملک میں کوئی ان کی پولیس کو تھپڑ بھی مارے تو عوام تھپڑ مارنے والے پر پل پرتے ہیں اور اگر کوئی اسلحہ لے کر صرف چلے تو پولیس کو 100 کالز آجاتی ہیں اور اگر کوئی ان کی پولیس فوج پر گولی چلائے تو وہ اسے ملک کا دشمن سمجھتے ہیں اور ہر کوئی اس کی مذمت کرتا ہے اس لیے وہ سکون سے رہتے ہین اور آپ لوگ روز مر رہے ہو کچھ سوچو سولائزڈ ورلڈ میں اتنا امن کیوں ہے ؟ کیونکہ وہ لوگ پہلے اپنے ملک کے وفادار ہین اور تم لوگ اپنے فرقے کے ۔ اور سیف راستہ دیا جائے ؟ کسے ؟ دہشت گرد کو ؟ جہیمان کو ملا تھا اجمل قساب کو ؟ ولید الردادی کو ملا تھا یا اسامہ بن لادن کو ؟ تم سیف ہی تھے اور راستہ بھی کھلا تھا جب تک تمھارے افعال نے تم پر ہر دروازہ بند نا کیا تھا کم عقل ۔
آپ جذباتی زیادہ ہوتے ہیں اور فوجی سٹائل میں بات کو خود ہی کرکے ختم سمجھتے ہیں۔
ایک ایک کرکے آپ نے جتنے آپریشن بتائے ہیں ، ان کا پوسٹ مارٹم کر سکتا ہوں جس میں سر فہرست اور مشہور زمانہ IRA کی بغاوت اور اس کے خلاف برطانیہ کی فوجی کاروائی اور امن مذاکرات ہیں۔ IRA نے ہزار سے زیادہ تو برٹش آرمی کے ہی جوان مارے اور اس کے علاوہ لوگوں کی ہلاکتیں الگ ہیں مگر کیا برطانیہ نے اس سے مسلسل مذاکرات نہیں کیے اور بالآخر مذاکرات کے نیتجے میں ہی اس نے امن قبول نہیں کیا۔
گولڈن ٹمپل آپریشن نے 500 سے زائد لوگوں اس وقت ہلاک ہوئے اور آرمی کے بھی تقریبا 80 ہلاکتیں ہوئی جس کے نیتجے میں بعد میں اندرا گاندھی کا قتل بھی ہوا اور بعد ازاں سکھوں کے ہزاروں پیروکار قتل ہوئے ، کیا اس آپریشن کو کوئی بھی صحیح کہتا ہے آج ؟
روس نے چیچنیا کے ساتھ دو جنگیں لڑیں اور امن نہ ہو سکا بالآخر روس نے وسیع تر خودمختاری یہاں تک کہ چیچنیا میں روسی قوانین کا نہیں بلکہ چیچن اپنے قبائلی اور علاقائی قوانین کے نفاذ تک میں آزاد ہیں تب جا کر وہاں امن ہوا ورنہ عشروں جنگ جاری رہی۔
ابھی پچھلے سال امریکہ میں ایک میجر ندال حسن ملک نے ٹیکساس میں آرمی بیس میں اپنے 16 ساتھیوں کو فائرنگ سے ہلاک کر دیا ، کیا اسے اسی وقت گولی مار کر یا پھانسی دے کر ختم کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں
اس کا ٹرائل چل رہا ہے اور باقاعدہ قانون کے تقاضے پورے ہو رہے ہیں جبکہ اس کا جرم بالکل واضح اور مزید کسی شہادت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
اگر جرم کو قانون کے تحت سزا نہیں دیں گے تو پھر قانون کیا صرف کاغذوں کا پیٹ بھرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
اجمل قصاب کو بھی بھارت نے مقدمہ چلا کر اور وہاں کے قانونی تقاضے پورے کرکے پھانسی دی ہے ، فی الفور ختم نہیں کر دیا۔
مقدمے کی بنیاد ہی غلط بنا رہے ہیں آپ ، پولیس یا فوج پر کونسی گولی چلی تھی جس کے نتیجے میں فوج آئی تھی ؟
کوئی مقدمہ قائم ہوا تھا جس میں کسی کو بلایا گیا تھا اور نہ بلانے پر قانون حرکت میں آیا تھا اور قانون یعنی پولیس اور دیگر سیکوریٹی فورسز چونکہ دو عمارتوں میں لوگ جو یہ کام کئی مہینوں سے کر رہے تھے اور جن سے مذاکرات کے طویل دور حکومت چلا رہی تھی وہاں ایک دم سے فوج کس لیے بلا لی گئی ۔
فوج کے آنے کے بعد مذاکرات نہیں ہوا کرتے صرف خون خرابہ ہی ہوتا ہے ، اس لیے اسے نہ بلانے پر زور دیا جاتا ہے ۔