سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماشہ ہے کوئی تولہ ہے

جناب سید شہزاد ناصر صاحب
انتہائی کمال کی اور محبتوں بھری تحریر ہے۔۔۔ سوائے اس کے کہ ہمارے متعلق آپ نے جس قدر لکھا وہ محض آپ کے حسنِ نظر پر مبنی ہے۔
آپ کی محبتوں کے زیر بار
جو کچھ میں نے لکھا ہے میرے لئے تو یہ بھی کم ہے
مجھے تو لگا کہ حق ادا نہ کر سکا
شاد و آباد رہیں
 
سید عالی مقام !
آپ تو بیشتر محفلین سے واقف ہیں،
بہت سے لوگو ں سے ملاقاتیں رہتی ہیں۔
آپ کی ملاقاتوں کی رپورٹیں محفل میں دھوم مچاتی رہی ہیں۔
لہٰذا دوسری قسط کا شدت سے انتظار ہے۔
آپ احباب کی یہ حوصلہ افزائی ہی جنوں کو مہمیز کرتی ہے جناب :)
 
شیش ناگ جس سے سانپ ذہر ڈلواتے تھے :grin:
10264_118925374931749_1163027173_n-1.jpg
:laughing3:
 
مہ جبین

محفلین
رہا گر چہ رہینِ غم ہائے روزگار
مگر ترے خیال سے غافل نہ رہا
کچھ انتطار کرنا پڑے گا جناب :)
سید شہزاد ناصر بھائی اگر اجازت دیں تو اس شعر کی تصحیح کردوں ۔۔۔۔۔۔۔ گو کہ بڑوں کی غلطی پکڑنا اچھی بات نہیں ہے ، پھر بھی۔۔۔گستاخی معاف

گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار
لیکن تِرے خیال سے غافل نہیں رہا
 
بہت شکریہ سید شہزاد ناصر بھائی!
شکریئے کے بعد عرض ہے کہ باقی معزز محفلین کے بارے میں تو آپ نے سولہ آنے سچ لکھا، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ صرف ہمارے بارے میں جو کچھ لکھا اس میں ہمارے کرتوتوں سے زیادہ آپ کے حسن نظر کا کرشمہ نظر آیا۔اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ آپ کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی باقی ماندہ زندگی صرف کردیں۔ یہ نہ ہوا تو کم از کم آپ ہمیں معاف کرنے سے رہے، اگلے ہی مراسلے میں اپنی غلط بیانی پر معافی مانگتے نظر آئیں گے۔ اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے اور آپ کو ہزاروں سال کی خوش و خرم زندگی عطا فرمائے کہ دس ہزار سال بعد ہمارے بارے میں ایک اور مضمون لکھ سکیں۔:)

( نیٹ آج درست ہوا لہٰذا اب جواب دے رہے ہیں ۔ تاخیر کی معافی چاہتے ہیں)۔
 
معذرت کیسی جناب :)
ہم توآپ کی تحریروں کے دیوانے ہیں
باقی محفلین کے بارے میں سولہ آنے سچ لکھا ہے اور آپ کے بارے میں بتیس آنے سچ لکھا ہے
دعاؤں کے لئے ممنون ہوں
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
 
Top