سولھویں سالگرہ سب محفلین سے گزارش ہے کہ اپنے لکھے ہوئے ایک شعر کی ویڈیو یا آڈیو بنا کر یہاں پیش کریں

وسیم

محفلین
آداب آداب وسیم بھائی محفل لگ ہی گئی
اردو محفل کی سالگرہ کی
اُمید سے اچھا رسپانس آیا اِس لڑی پر
سب کا بے حد شکر گزار ہوں کہ
بندہِ ناچیز کی لڑی میں تشریف آوری ہوئی بڑے بڑے لوگوں کی
:welcome:

لیں جی اب آپ بھی (بندۂ نا) "چیز" بن گئے ہیں ;)

ویسے واقعی مجھے بھی امید نہیں تھی کہ لوگ اس لڑی میں اس طرح شرکت کریں گے کیونکہ بہرحال وڈیو یا آڈیو ریکارڈ کرنے میں ٹائم لگتا ہے۔ سب کا اپنی شاعری اور خوبصورت ادائیگی کے ساتھ کلام پیش کرنے پہ بہت شکریہ
 
وسیم

محفلین
صاحبِ دھاگہ اور منتظم صاحب کے حکم کی تعمیل میں کچھ حاضر کیے دیتے ہیں

ہونٹوں پہ پیاس ہاتھ میں دریا دکھائی دے
کوئی نہیں جو دہر میں اُن سا دکھائی دے

اٹٌی ہیں میری آنکھیں زمانوں کی دھول سے
ہے معجزہ کہ اب وہی چہرا دکھائی دے

لازم ہے دردِ دل پہ نظر کا شعور بھی
آنکھیں ہوں اشکبار تو پھر کیا دکھائی دے

اس عہدِ نو بہار نے لوٹا مِرا سکوں
آنکھوں کو کوئی نقش پرانا دکھائی دے

گریہ سے میرے سرخ فلک ہو گیا ہے جو
دنیا کو تیرے گال کا غازہ دکھائی دے

یہ عشق ہی امیر جو تیرے سفر کا ہو
ہر ذرہ تجھ کو یار کا رستہ دکھائی دے
:best:

پروین شاکر تو کہہ گئی تھیں

چہرہ و نام ایک ساتھ آج نا یاد آسکے
وقت نے کس شبیہہ کو خواب و خیال کر دیا

تے تسی معجزہ کروا دتا۔۔۔۔:unsure:
 
لیں جی اب آپ بھی (بندۂ نا) "چیز" بن گئے ہیں ;)

ویسے واقعی مجھے بھی امید نہیں تھی کہ لوگ اس لڑی میں اس طرح شرکت کریں گے کیونکہ بہرحال وڈیو یا آڈیو ریکارڈ کرنے میں ٹائم لگتا ہے۔ سب کا اپنی شاعری اور خوبصورت ادائیگی کے ساتھ کلام پیش کرنے پہ بہت شکریہ
بھائی اردو محفل اور محفلین کئی خصوصیات سے مالامال ہیں۔ان میں سے یہ ایک خاصیت آپ نے دیکھی۔آپ نے بھی بہت بھرپور اور دوستانہ انداز میں کھولے دل سے محفلین کی پذیرائی کی۔بس ایسے ہی میل جول بڑھتے رہے ۔گلے شکوے خود بخود مٹتے جائیں گے۔
 
اردو محفل کی یہ ہی خاصیت ہے یہاں اتنی عزت ملتی ہے لوگوں کو اگر وہ دور رہنا بھی چاہیں تو تھوڑے ہی عرصہ بعد پھر سے واپسی آجاتے ہیں۔
 
اردو محفل کی سولہویں سالگرہ میں آئے ہوئے تمام ناظرین سے گزارش ہے کہ جو لوگ شعروں کی ویڈیو بنا کر پیش کررہے ہیں اُن کو دل کھول کر داد دیں یہاں پیسے نہیں دینے بس ذبردست کی ریٹنگ دیں :)
 
اچھا یہ بتائیے کہ اپنا شعر کسی اور سے کہلوا کر بھی پیش کیا جا سکتا ہے یا اپنی ہی آواز میں۔

اور ذرا تفصیل سے بتائیے نا کہ کیا کرنا ہے۔

ذرا ریہرسل تو کروائیے نا ایک بار محفلین کو۔۔۔ تا کہ حوصلہ افزائی ہو۔
پھر ہم بھی اپنے شیر کے ساتھ حاضر ہوں گے اگر اجازت ملی تو۔
اجازت!
 
Top