سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

محمدظہیر

محفلین
ٹِپ آف دی ڈے
اینڈرائڈ میں الارم اپڈیٹ ہو جائے تو سحری میں الارم کی گھنٹی بعض اوقات نہیں بجتی. جیسے آج میرے ساتھ ہوا.
 
شکیب

محفلین
ہمارے یہاں اس ڈِش میں بِیف کے علاوہ مٹن یا چکن استعمال کرنا مکروہ سمجھا جاتا ہے
کرناٹکا میں بیف پر پابندی نہیں ہے
ہماری طرف صرف چاول اور آلو کی بنتی ہے، کچھ جگہوں پر چکن ڈلا ہوا بھی دیکھا ہے۔ مگر ہمارے گھر نہیں ڈلتا۔
ہمارے یہاں (ناگپور، مہاراشٹر) میں طاہری(جو اصل لفظ ہے) بگاڑ کر تہری کہلاتی ہے... اور اس میں جو بھی میسر ہو وہ ڈالا جاتا ہے:LOL:
آلو
مٹر
گوشت(صرف گوشت سے بیف مراد لی جاتی ہے)/چکن
بیگن
گوبھی
لوکی
سویابین کی بڑی(سردی میں خصوصاً)
 
بیگن؟؟؟ ہھر تو آپ تہاری/طاہری کے ساتھ بڑی زیادتی کرتے ہیں :)
 
یاز

محفلین
ٹِپ آف دی ڈے
اینڈرائڈ میں الارم اپڈیٹ ہو جائے تو سحری میں الارم کی گھنٹی بعض اوقات نہیں بجتی. جیسے آج میرے ساتھ ہوا.
ایسا مسئلہ ہمارے موبائل کے ساتھ بھی ہے۔ ہر دو تین دن بعد اس کی گھنٹی بند ہو جاتی ہے۔ ری اسٹارٹ کرنے سے پھر عارضی ٹھیک ہو جاتی ہے۔
 
عباس اعوان

اینڈرائڈ ؟
:)
 
سید ذیشان

محفلین
ہمارے یہاں (ناگپور، مہاراشٹر) میں طاہری(جو اصل لفظ ہے) بگاڑ کر تہری کہلاتی ہے... اور اس میں جو بھی میسر ہو وہ ڈالا جاتا ہے:LOL:
آلو
مٹر
گوشت(صرف گوشت سے بیف مراد لی جاتی ہے)/چکن
بیگن
گوبھی
لوکی
سویابین کی بڑی(سردی میں خصوصاً)
ہمارے ملک میں ایک سبزی کی ڈش بنتی ہے جس میں آلو، مٹر اور گاجریں ڈالتے ہیں، اور کسی genius نے اس کا نام بھی آلو مٹر گاجر رکھا ہوا ہے۔ ہمارے ایک دوست اس کو آلو گٹر ماجر کہتے تھے کیونکہ ہاسٹل کے میس کی خوراک ایسی ہی ہوتی ہے۔
 
Top