سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

عندلیب

محفلین
jjtldi.jpg

ساگودانے کے پکوڑے
 

تجمل حسین

محفلین
گزشتہ کل کی افطاری میں کھجور، آلو کی چپس، پکوڑے، املی کا پانی، لسی، روٹی ثابت ماش کے ساتھ۔

آج کی سحری میں دو روٹی دہی میں شکر ملا کر، کچی لسی۔ :)
 
کل کی افطاری:
کجھور، پکوڑے، کالے چنے کی چاٹ، فروٹ چاٹ اور ٹینگ شربت۔
اور کھانا آلو مٹر سالن۔

آج کی سحری:
آلو مٹر سالن اور دیسی گھی لگی روٹی کے ساتھ دہی، پھینی اور چائے.

الحمد للہ
 
آخری تدوین:
کل کی افطاری!
کھجوریں، پکوڑے، فروٹ چاٹ، بادام بلنگو اور کتیرا گوند ملا دودھ، تربوز شیک، سالن آلو قیمہ اور چاول تھے
سحری میں
مکھن لگے پراٹھے، آلو قیمہ، دہی کی لسی، دیسی شکر اور دیسی گھی مکس کر کے، اور آخر میں دیسی گھی سے تیار کردہ چُوری....

الحمداللہ
 

(فراز)

محفلین
سحری میں ہوٹل سے پراٹھا ، گھر کا سالن اور چائے ۔۔۔ افطار میں سموسے اور Tang تھوڑی دیر بعد چائے
 
فالسے کا شربت، کھجور، خربوزہ، خوبانی، کیلے، آلو بخارہ، سموسے، پکوڑے، تندوری روٹی، دال ماش اور تین قسم کی اینٹی بائیوٹک
آج افطاری میں بہت کچھ تھا بس۔۔۔ روزہ نہیں تھا:(
 

ہادیہ

محفلین
سحری میں دہی اور سادھی روٹی اور چائے لازمی
افطاری میں چٹ پٹی چیزوں سے زیادہ فروٹ سب لے کر آتےجن میں آلو بخارا، آم خاص طور پر، ،خوبانی ،کجھور
سردائی، یا فالسہ کا شربت اور ٹینگ
اور باقی روٹی سالن ۔سالن میں آج بیف اور کدو کا رائتہ ۔بس
 

ہادیہ

محفلین
فالسے کا شربت، کھجور، خربوزہ، خوبانی، کیلے، آلو بخارہ، سموسے، پکوڑے، تندوری روٹی، دال ماش اور تین قسم کی اینٹی بائیوٹک
آج افطاری میں بہت کچھ تھا بس۔۔۔ روزہ نہیں تھا:(
روزہ کیوں نہیں تھا بھائی؟ گرمی اثر تو نہیں کر گئی ؟
 
اللہ خیر کرے۔ طبیعت ناساز معلوم ہوتی ہے؟
روزہ کیوں نہیں تھا بھائی؟ گرمی اثر تو نہیں کر گئی ؟

جی۔ کل صبح سے شدید زکام اور بخار تھا جو آج بھی یونہی چلتا رہا، صبح سحری کی لیکن ٹھیک ڈیڈھ گھنٹے کے اندر اندر بخار کی شدت نے سب کچھ نکال باہر پھینکا۔ باقی دن بخار سے جنگ و جدل میں ہی گزرا۔ ابھی کچھ بہتر محسوس ہو رہا ہے، شاید دواؤں کا اثر ہو رہا ہے
 
Top