سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

لاریب مرزا

محفلین
بہنا میری افطاری پر ہنستے ہیں اسی لیے نہیں بتایا:oops::p
بس میں نے ایک گلاس ٹینگ شربت پیا اور آدھی روٹی کھائی ۔:)
جبکہ ہم افطار میں ٹھیک ٹھاک کھا لیتے ہیں۔ شروع میں کوشش کرتے ہیں کہ پانی کم پیئں۔ اس لیے کھانا کھایا جاتا ہے۔ کھانے کے آدھے گھنٹے بعد وقفے وقفے سے پانی یا کوئی دوسرا مشروب پیتے رہتے ہیں۔ ویسے روزہ کھول کے پانی سے رُکنا بہت مشکل لگتا ہے۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
ہماری افطاری میں ابھی ساڑھے چار گھنٹے رہتے ہیں بہنا۔۔ ویسے مینیو سمپل سا ہے یعنی کہ کل والا چکن پلاو آج بھی ہو جانا لولززز۔۔ اس لیے آج کھانا پکانے کی چھٹی
 

مقدس

لائبریرین
خیر اس افطاری سے تو وزن بڑھتا ہی ہے۔ رمضان میں کبھی وزن کم نہیں ہوتا۔ لیکن یہ ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے محنت (ورزش) کر کے کافی وزن کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ :)
بندہ کھانے پر ہی کنٹرول کر لے ناں پھر تو۔۔۔ یہ ایکسرسائز والے کام مشکل ہوتے ہیں لولزز
 

فہیم

لائبریرین
آپ نے کیا کھایا بھیا اور گڑیا شہزادی کی پک ان باکس کریں ذرا۔۔ پھوپھو جیسے ہی لگتی ہے ناں
میں تو آج کل بہت تھوڑا سا کھاتا ہوں۔
نہ سحری میں پراٹھے نہ افطار میں پکوڑے۔
ایسا نہیں کہ معدہ خراب ہوگیا۔ لیکن بس اب زیادہ نہیں کھانے کو دل کرتا :)

پک تھوڑی سی پرانی ہیں وہ کرتا ہوں ان باکس:)
 

مقدس

لائبریرین
میں تو آج کل بہت تھوڑا سا کھاتا ہوں۔
نہ سحری میں پراٹھے نہ افطار میں پکوڑے۔
ایسا نہیں کہ معدہ خراب ہوگیا۔ لیکن بس اب زیادہ نہیں کھانے کو دل کرتا :)
پک تھوڑی سی پرانی ہیں وہ کرتا ہوں ان باکس:)
کوئی نہیں فہیم بھیا عمر کا تقاضا ہے۔۔ اس عمر میں آکر خود ہی کم ہو جاتا ہے کھانا پینا :rollingonthefloor:
 
Top