تعبیر
محفلین
*کوئی ایسی خامی جس سے آپ جان چھڑانا چاہتے ہوں ؟
سگریٹ
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ سگریٹ کے پیکٹ پر بھی لکھا ہوتا ہے کہ خبردار تمباکونوشی صحت کے لیے مضر ہے۔ پھر بھی لوگ کیوں پیتے ہیں
* آپ کی ظاہری شخصیت دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟
یہ تو دوسرے احباب ہی بتا سکتے ہیں - مثلا" وارث یا فاتح
فاتح تو ابھی تک یہاں آئے نہیں ۔ لگتا ہے کہ ٹیکسی کا بندابست کرنا پڑے گا

چلیں سوال کو آسان بناتے ہیں کہ آپ دیکھنے میں سخت لگتے ہیں غصے والے رعب والے یا دوستانہ مزاج
*آپکی چڑ
حماقت اور پھوہڑ پن
پھوہڑپن کیا ہے اپکی نظر میں
*آپکے دوست/ گھر والے آپکی کس عادت سے چڑتے ہیں
بیٹھے بیٹھے گم ہوجا نا - اور آس پاس کے ماحول سے بالکل بے نیاز ہوجانا - کبھی کبھی تو میری بیوی مجھے جھنجھوڑ کر مخاطب کرتی ہے -![]()
ایسا ہی ملتا جلتا جواب ایک جگہ وارث نے بھی دیا تھا ۔ زیک کے کسی پوچھے گئے سوال پر۔لگتا ہے کہ ایک جیسی عادات کی وجہ سے ہی آپ دونوں کی دوستی بھی ہے۔
ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ جب آپ دونوں ملتے ہونگے تو خاموشی کو سب سے پہلے کون توڑتا ہو گا۔
آج کے لیے اتنا ہی