انٹرویو << سخنور >>

فرخ منظور

لائبریرین
کچھ اپنے بچپن کے بارے مین بتائیں کہ کیسے بچے تھے۔
کوئی ایسی شرارت جو کہ اب تک یاد ہو


تعبیر میں بچپن میں‌ کم گو اور کافی شرمیلا تھا - شرارتیں‌تو بالکل نہیں کرتا تھا بلکہ بوڑھوں‌کی طرح سوچتا تھا کہ یہ کیسے فضول بچے ہیں جو شرارتیں کرتے ہیں - ہاں ایک بار اپنی ماں کے پیسے چرائے تھے پھر وہ ڈانٹ پڑی کہ اسکے بعد توبہ کرلی - :)
سکول میں میرے کلاس فیلو نے مجھے علامہ کا خطاب دے رکھا تھا - استادوں سے کوئی سوال پوچھنا ہوتا تو کسی دوست کو کہہ دیتا اور استاد سوال سن کر حیران رہ جاتے - بچپن سے ہی ظلم اور زیادتی برداشت کرنے کے خلاف رہا ہوں - ایک بار میرے اردو کے استاد نے مجھے بلا وجہ ڈانٹا تو الٹا میں ان پر برس پڑا - ان کے لئے یہ کچھ عجیب سی بات تھی انہوں نے پھر مجھے کچھ نہیں‌کہا صرف یہ کہا کہ تم گستاخ ہو - لیکن جب بھی اردو پڑھنی ہوتی تو مجھے ہی بلاتے اور کہتے "ہے تو یہ گستاخ لیکن اردو بہت اچھی پڑھتا ہے -

کونسے کھیل کھلتے اور کس بات پر مار کھاتے ہوئے بچپن گزرا
بچپن میں‌ سوائے کتابیں پڑھنے اور تاش کھیلنے کے اور کچھ نہیں‌کیا -

بچپن کی کوئی عادت کیا آپ میں اب تک موجود ہے۔
دریدہ دہنی اور صاف گوئی مجھ میں‌اب تک موجود ہے -

یہ اوتار رکھنے کی وجہ۔ اوتار سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آپ خود مین مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ کچھ تنہائی پسند ہیں اور کچھ کچھ خواب و خیال مین رہے والے بھی ۔ یہ بات کس حد تک درست ہے
اصل میں یہ اوتار Pink Floyd بینڈ کے ایک رکن David Gilmour کی نئی البم سے لیا گیا ہے - مجھے انکے سارا کام ہی بہت پسند ہے - اور کسی حد تک میرے مزاج سے بھی مشابہ ہے - یعنی خیال و خواب میں‌رہنا پسند ہے -

کچھ اپنی اسٹوڈنت لائف کے بارے میں بھی بتائیں کہ
کیسے اسٹوڈنٹ تھے۔کس مضمون سے دلچسپی تھی اور کس سے چڑ
میٹرک میں کیا ٹائٹل ملا تھا۔
اس حوالے سے کوئی یادگار واقعہ یا کوئی HAPPIES MOMENT


کچھ تو اپنی سٹوڈنٹ لائف کا تذکرہ کر دیا ہے - باقی جب کالج میں‌پہنچے تو خوب آوارہ گردی کی - کبھی کلاس میں‌ نہیں‌گیا - ہمیشہ کنٹین میں ہی وقت گزارا اصل میں مجھے سائنس سے چڑ تھی اور میں‌آرٹس پڑھنا چاہتا تھا - ابا میاں مجھے انجینئر اور ڈاکٹر کے علاوہ کسی اور صورت میں‌دیکھنے پر تیار نہیں تھے - نتیجہ یہ نکلا کہ نے اِدھر کے رہے نہ اُدھر کے -
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا اور
عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آکر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
 

محسن حجازی

محفلین
داد دیجئے ہمیں سخنور بھائی کہ ہم نے آپ کے انٹرویو کو سگریٹو سگریٹ کر دیا ہےکہ ہر دوسرا آدمی سگریٹ سگریٹ پکار رہا ہے۔ :grin:
 

فرخ منظور

لائبریرین
اب خرم کے سوالات کے جوابات -
1۔ وہ کون سا پرندہ ہے جو انڈے بھی دیتا ہے اور بچے بھی
ہا ہاہا یہ تو مزاق کر رہا تھا اس کے لیے معافی چاہتا ہوں

1۔ اگر آپ کو کوئی کہے کے آپ بہت اچھے شاعر ہیں تو آپ کا جواب کیا ہو گا
اچھے شاعر ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ یا تو ناقد کر سکتے ہیں یا وقت - اگر کسی شاعر کا کلام آفاقی ہے تو زمانے کے دست برد اسکے کلام کو تباہ نہیں ہونے دیتی جیسے بلھے نے کہا کہ -
بلھے شاہ اساں مرنا ناہیں
گور پیا کوئی ہور
(بلھے شاہ ہم نے مرنا نہیں ہماری گور میں ہم نہیں کوئی اور پڑا ہوا ہے )

2۔ آپ دوست اور دشمن میں کیا فرق رکھتے ہیں مطلب آپ کے نزدیک کس حد کے بعد دشمنی شروع ہوتی ہے اور کس حد کے بعد دوستی۔(لگتا ہے مشکل سوال ہے)
میرے نزدیک کوئی بھی انسان میرا دشمن نہیں - انسان کچھ بھی ہوجائے اپنی انسانیت سے نہیں‌بھاگ سکتا - انسان میں خامیاں اور خوبیاں دونوں ہوتی ہیں - کبھی خامیاں، خوبیوں پر غالب آجاتی ہیں اور کبھی خوبیاں، خامیوں پر لہٰذا میں دنیا میں کسی بھی شخص کو دشمن تو کبھی خیال نہیں کرتا لیکن دوستی انہی سے ہوتی ہے جن میں کچھ بات ہو - یعنی کوئی ایسی خوبی جو اسے دوسروں‌سے ممتاز کرے -
ہماری آنکھوں میں آؤ تو ہم دکھائیں تمہیں
ادا تمہاری کہ تم بھی کہو کہ "ہاں کچھ ہے"

3۔ آپ سے کوئی دوستی کرنا چاہے تو آپ اس میں کیا کیا باتیں دیکھے گے یعنی آپ کے نزدیک دوست کیسا ہونا چاہے۔
بس کچھ ایسی بات ہونی چاہیئے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرے اور مجھے دوستی کے لیے اپنی طرف کھینچے -

4۔ شاعری اور شاعر کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں۔(یعنی شاعری کسی جزبے کا نام ہے یا کے نہیں)
شاعری بہت عظیم عنائت ہے لیکن پھر وہی بات کہ آفاقی ہونا ہی شاعری کو ایک بہتر شاعری بناتی ہے - اگر میری شاعری میں بھی آفاقی پن نہیں ہوگا تو کچھ عرصے بعد ختم ہوجائے گی - یا صرف وہ اشعار باقی رہ جائیں گے جن میں‌ واقعی کچھ آفاقیت ہے - ورنہ راکھ اور ملیامیٹ - شاعری ایک بہت خوبصورت نعمت ہے - انسان کو اپنے آپ کو اور کائنات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے -

5۔ وہ کون سا لمخہ ہے جو آپ کو جب بھی یاد آئے تو آپ بہت خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کے یہ لمحہ پھر واپس آجائے
ایسا شائد ایک بھی لمحہ نہیں ہے - کیونکہ ایسے لمحوں کے وہی لوگ تمنائی ہوتے ہیں جو ارتقا سے تجاہل برتتے ہیں - ورنہ ارتقا میں تو کوئی ایسا لمحہ نہیں ہوتا کہ واپس آسکے - زندگی اور وقت کا دھارا ایک بہتے دریا کی مانند ہے کہ جو گزر گیا وہ کبھی واپس نہیں آسکتا - اشفاق احمد سے کسی نے پوچھا کہ لوگ اس اشفاق احمد کو ڈھونڈتے ہیں جو ایک محبت کے کئی افسانے بنا دیا کرتا تھا - تو اشفاق احمد نے جواب دیا کہ لوگ تو اس اشفاق احمد کو بھی ڈھونڈتے ہیں جو فرش پر بیٹھ کر تختی لکھا کرتا تھا - :)

6۔ زندگی کا مطلب آپ کیا لیتے ہیں۔

زندگی ایک بارِ گراں بھی ہے اور رنگینی نوبہار بھی - اس لئے دونوں کا ہی لطف لینا چاہیے - بن مانگے عطا ہوئی ہے اور اس کو جتنا بہتر طور پر بسر کرسکیں اچھا ہے - لیکن خیال رہے کہ اپنے اعمال کے منفی اثرات دوسروں تک نہ پہنچنے دیں - اور میری زندگی کا فلسفہ تقریبا" وہی ہے جو Rudyard Kipling نے اپنی نظم "If" میں بیان کیا ہے - یہ نظم انگریزی کے سیکشن میں پوسٹ بھی کرچکا ہوں -


7۔ سفر کرنا پسند کرتے ہیں یا نہیں کرتے ہیں تو کیوں اور نہیں تو کیون۔
نہیں‌پسند کرتا کیونکہ عادی نہیں‌ہوں -

8۔ایک جملے میں بتائے آپ کیا ہیں
کی جاناں میں‌کون بلھیا

9۔ آپ کو کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں زیادہ بولنے والےیا کم بولنے والے(یا میرے جیسے)
مجھے سب انسان اچھے لگتے ہیں - :)
 

تعبیر

محفلین
بہت خوب سخنور بہت بہت زبردست جوابات ہیں :)


لوڈ شیڈنگ بھی اور یہ بھی کہ اپنے آپ کو مجتمع کر رہا ہوں - ابھی تک بہت بکھرا ہوا ہوں - لیکن خیر جلد ہی جواب دوں گا - بہت معافی چاہتا ہوں‌کہ دیر ہو رہی ہے - بہت شکریہ تعبیر اور آپ سب کا کہ آپ مجھے برداشت کر رہے ہیں‌- :)

بکھرا ہوا :eek::confused: اگر یہ کسی سوال کی وجہ سے ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ۔۔۔معافی کی کوئی بات نہیں آپ اپنی سہولت کے مطابق جوابات دے سکتے ہیں۔آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ایک ساتھ سب جوابات دے دیے جبکہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی ہے ۔

اصل میں یہ اوتار Pink Floyd بینڈ کے ایک رکن David Gilmour کی نئی البم سے لیا گیا ہے - مجھے انکے سارا کام ہی بہت پسند ہے - اور کسی حد تک میرے مزاج سے بھی مشابہ ہے - یعنی خیال و خواب میں‌رہنا پسند ہے

اوہ جبکہ اسے دیکھنے سے مغلیہ دور کا خیال آتا ہے۔ تنہائی کے ساتھ موسیقی کا اور قدرت سے دلچسپی /لگاؤ کا احساس/تاثر ملتا ہے۔۔


نہیں ان کا مطلب ہے کہ سوال مزید بھی کیجئے ان کی بلا سے۔۔۔۔
(ہم آپ کے انٹرویو میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو م-م مغل صاحب ہمارے انٹرویو میں کر رہے ہیں)

ہاہاہا یعنی آپ کو سخنور کو ذچ کرنے کا ارادہ ہے اور شعری کے علاوہ اور کچھ نہین پوچھوں گا کا ارادہ ہے ;)


میں انتظار ہی کرتا رہا کہ کب ٹیکسی بھیجیں گی آپ۔۔۔ لیکن آخر کار خود ہی آنا پڑا۔
دیکھنے میں فرخ صاحب ویسے ہر گز ہر گز نہیں لگتے جتنے دوستانہ مزاج رکھنے والے اور اچھے وہ محفل میں یا فون پر لگتے ہیں۔۔۔

۔۔۔ بلکہ اس سے کہیں زیادہ مشفق، مخلص اور مہربان

بلکہ شاید فرخ صاحب کو یاد ہو کہ میں نے ان سے ملاقات پر کہا تھا "یہ تو اچھا ہوا کہ آپ لڑکی نہیں تھے ورنہ میں آپ سے عشق میں مبتلا ہو جاتا":grin:

اس دن ٹیکسی کی ہڑتال تھی :grin:
محفل پر بھی میرا ان کے بارے میں پہلا تاثر یہی تھا کہ بہت مہربان اور polite ہیں
آپ ان سے عشق میں مبتلا کن وجوہات کے بنا پر ہوتے؟؟؟یہ تو بتایا ہی نہیں :)

میں اس تھریڈ میں سگریٹ نوشی پر ہونے والی گفتگو اور اس سے جن جن خواتین و حضرات کی دل آزاری ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں اور صمیم قلب سے توبہ کرتا ہوں اور تائب ہوتا (اس موضوع پر دوبارہ گفتگو کرنے سے، سگریٹ نوشی سے نہیں :grin:

لیجیئے فرخ صاحب، سنبھالیئے اپنا انٹرویو، میں بھی چلا فاتح کے پیچھے ;)

یہ آپ کو کیا ہوا :eek: آپ سب کی موجودگی کی وجہ سے ہی تو یہ انٹرویو دلچسپ ہو گیا ہے۔ آپ کہاں چل دیے :confused:

کسی کی بھی دل آزاری نہیں ہوئی آپ اپنی معذرت واپس لیکر جائیں یہاں سے :)


باقی سوال کچھ دیر بعد یا پھر کل انشاءاللہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
داد دیجئے ہمیں سخنور بھائی کہ ہم نے آپ کے انٹرویو کو سگریٹو سگریٹ کر دیا ہےکہ ہر دوسرا آدمی سگریٹ سگریٹ پکار رہا ہے۔ :grin:

لکڑی جل بھیو کوئلہ بھئی، کوئلہ جل بھیو راکھ
میں پاپن ایسی جلی کوئلہ بھئی نہ راکھ
(حضرت امیرخسرو)
(ترجمہ: لکڑی جل کر کوئلہ بنی، کوئلہ جل کر راکھ، میں پاپن ایسی جلی کوئلہ بنی نہ راکھ)
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا فرخ صاحب، کچھ یہ بتائیے کہ آپ کو اردو ادب اور شاعری وغیرہ پڑھنے کا شوق کب اور کیسے ہوا، اور اس شوق پر آپ کے والدین بالخصوص والد صاحب کا کیا ردِ عمل تھا، کیا وہ آپ کی حوصلہ افزائی کرتے تھے یا پھر منع کرتے تھے۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
اچھا فرخ صاحب، کچھ یہ بتائیے کہ آپ کو اردو ادب اور شاعری وغیرہ پڑھنے کا شوق کب اور کیسے ہوا، اور اس شوق پر آپ کے والدین بالخصوص والد صاحب کا کیا ردِ عمل تھا، کیا وہ آپ کی حوصلہ افزائی کرتے تھے یا پھر منع کرتے تھے۔ :)

بہت شکریہ وارث صاحب!‌ میں جب دوسری جماعت میں تھا تو اپنے نصاب کے علاوہ بھی اردو کہیں بھی لکھی ہو پڑھ لیتا تھا - والد صاحب نے یہ دیکھا تو مجھے کبھی اخبار پڑھنے کو کہتے اور کبھی مجھے علامہ کی بچوں کی نظمیں بلند آواز میں پڑھنے کو کہتے اور میں‌انہیں‌اخبار اور علامہ کی نظمیں سنایا کرتا تھا - بس وہ دن اور آج کا دن شاعری اور ادب سے مفر نہ ہوسکا - شروع سے ہی مجھے کسی بھی قسم کے کھیل سے دلچسپی نہیں‌تھی صرف کتابیں پڑھنے سے دلچسپی تھی - بچوں کا رسالہ تعلیم و تربیت والد صاحب ہی میرے لیے لایا کرتے تھے - اس لیے والد صاحب نے مجھے کبھی بھی منع نہیں‌کیا - صرف یہ ضرور کہا کہ نصاب میں یہ کتابیں زیادہ مدد نہیں دے گی - خیر جب میں جماعت چہارم کا طالب علم تھا تو میں‌نے ایک کمیٹی ڈال رکھی تھی - وہ کمیٹی جب نکلی تو والد صاحب نے مجھے "پنجاب پبلک لائبریری، لاہور" کا تاحیات رکن بنا دیا - بس پھر کیا تھا اکثر سکول سے فرار ہوکر لائبریری پہنچ جاتا اور کتابیں پڑھتا رہتا - یقین مانیے کہ ساتویں میں‌میں نے منٹو کو کافی پڑھ لیا تھا - اور ساتویں میں‌ ہی ایک بار میں نے کچھ نغمے کیسٹ میں ریکارڈ کروانے گیا تو دکان والا کافی حیران ہوا کہ ایک ساتویں‌کے بچے کو اتنے پرانے گانے کیوں‌پسند ہیں -
خیر لائبریری کا ممبر ہونے کا نتیجہ یہ نکلا کہ پورا اردو ادب چھان مارا - اب شائد ہی کوئی مشہور کتاب ایسی ہو جو میں نے نہ پڑھی ہو - قطع نظر اسلامیات سے -
 

تعبیر

محفلین
لیں جی آج اپ سے کچھ باتیں ادب کے حوالے سے ہو جائیں :)

جوابات طویل ہونے کی صورت میں آپ وقفوں وقفوں میں جوابات دے سکتے ہیں
بلکہ میں اور بھی سوال پوسٹ کر دیتی ہوں۔ تاکہ آپ سوچ سکیں اور آرام سے جواب بھی دے سکیں



*جیسا کہ آپ نے کہا کہ آپکو شاعری سے دلچسپی ہےتو آپکے پسندیدہ شعراء کرام اور آل ٹائم فیورٹ غزل،نظم اور اشعار


*آپ نے کب اور کیسے شاعری شروع کی اور شاعری کے پیچھے کیا پس منظر/خیال یا کیا سوچ تھی؟

* آپ کو شاعری میں کیا آسان لگتا ہے؟نظم،غزل،شعر یا آزاد نظم

*آگرہو سکے تو آپ اپنے لکھے اشعار یا غزل ہم سے شیئر کریں پلیز خاص کر آپ کی پہلی شاعری

*شاعر بننے کے لیے کس خاص factor کا ہونا ضروری ہے؟
شاعری دل سے کی جاتی ہے یا دماغ سے ؟

*کبھی آپ نے شاعری کے علاوہ کچھ اور لکھا۔ نثر کی صورت میں
اگر ہاں تو پلیز ہم سے ضرور شیئر کریں

*پسندیدہ ادیب اور کتاب

*ادب لکھنے میں زیادہ پسند ہے یا پڑھنے میں ۔ ادب میں کیا پسند ہے
افسانہ،کہانی،ناول یا کچھ اور

*کچھ بھی پڑھا ہوا جو یاد ہو ۔آپکا پسندیدہ اقتباس


*کوئی ایسا شعر،غزل،گانا جو آپ کو لگتا ہو کہ یہ تو میرے حسب حال
ہے۔جو آپ کی عکاسی کرتا ہو۔
 

تعبیر

محفلین
اب کچھ موسیقی اور فلموں کے بارے میں
ابھی پوسٹ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ انکے جواب ڈھونڈ سکیں

* آپکے پسندیدہ گلوکار،گلوکارائیں،پسندیدہ گیت کار

*~*آپکی نظر میں موسیقی اور اس کی اہمیت

* کس طرح کا میوزک سننا پسند کرتے ہیں۔(فلمی،کلاسیکل،غزل،گیت ، سولو،کورس وغیرہ)

* رومینٹک گانے پسند ہیں یا دکھی مطلب کس طرح کے گانے زیادہ تر سنتے ہیں

*آپکے پسندیدہ گانے(ممکن ہو تو یہاں پوسٹ بھی کر دیں)

* موسیقی صرف سننے کی حد تک پسند ہے یا خود بھی گا اور بجا لیتے ہیں ۔

* وہ گانا جو آپ اکثر گنگناتے ہیں۔

* پسندیدہ آلہ موسیقی (Favourite musical instrument)

* آپ کے خیال میں آج کے دور میں موسیقی عروج کی طرف جا رہی ہے یا زوال کی طرف۔ آپ کے خیال میں کس دور میں موسیقی اپنے پورے عروج پر تھی

* آپ کی پسندیدہ فلمیں۔

* زیادہ تر کس طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں (جیسے رومینٹک،تھریلر،سماجی وغیرہ وغیرہ)

* کس دور کی فلمیں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں(بلیک اینڈ وائٹ،کلاسیکل،جدید)

* پسندیدہ اداکار اور اداکارائیں

*ایسی تین فلمیں جو بار بار دیکھ کر بھی اپ کبھی بور نہیں ہوتے

* کبھی پاکستانی اور پنجابی فلمیں دیکھیں؟ کیسا تجربہ تھا اور کیا تاثرات تھے


کچھ اور ایسا موسیقی کے حوالے سے جو آپ ہمیں بتانا چاہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
تعبیر! جواب ڈھونڈنے کی تو کبھی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی - صرف دو وجوہات کی بنا پر جواب دیر سے دیتا ہوں کہ بجلی کا پتہ نہیں‌کب چلی جائے اور سارا لکھا اکارت جائے - دوسرا لکھنے سے کافی بھاگتا ہوں یعنی نثر اسی لیے کبھی نثر میں‌نہیں لکھا سوائے اپنے کالج کے زمانے میں - ایک اقبال پر اور ایک کالج میں ادبی انجمن بننے پر فکاہیہ مضمون - بس نثری کائنات یہی ہے - لیکن انکے جوابات کل دے دوں‌گا -
 

شمشاد

لائبریرین
تعبیر! جواب ڈھونڈنے کی تو کبھی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی - صرف دو وجوہات کی بنا پر جواب دیر سے دیتا ہوں کہ بجلی کا پتہ نہیں‌کب چلی جائے اور سارا لکھا اکارت جائے - دوسرا لکھنے سے کافی بھاگتا ہوں یعنی نثر اسی لیے کبھی نثر میں‌نہیں لکھا سوائے اپنے کالج کے زمانے میں - ایک اقبال پر اور ایک کالج میں ادبی انجمن بننے پر فکاہیہ مضمون - بس نثری کائنات یہی ہے - لیکن انکے جوابات کل دے دوں‌گا -

فرخ بھائی کیا آپ آن لائن ٹائیپنگ کرتے ہیں یا آف لائین جو آپ کو بجلی کے چلے جانے سے محنت کے اکارت جانے کا خدشہ لگا رہتا ہے؟
 

تعبیر

محفلین
شمشاد پلیز آپ میری دوسری والی پوسٹ صحیح کر سکتے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں آدھی نظر آرہی ہے۔ میں وہ یہاں پوسٹ کر رہی ہوں دوبارہ۔
اگر ٹھیک ہو جائے تو یمں پھر اپنی یہ پوسٹ ایڈت کر دونگی

سخنور کوئی بات نہیں ۔ دیر سویر ہو جاتی ہے۔ پر آپکے جوابات پڑھ کر بعد میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ صبر کا پھل مل گیا :)






اب کچھ موسیقی اور فلموں کے بارے میں
ابھی پوسٹ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ انکے جواب ڈھونڈ سکیں

* آپکے پسندیدہ گلوکار،گلوکارائیں،پسندیدہ گیت کار

* آپکی نظر میں موسیقی اور اس کی اہمیت

* کس طرح کا میوزک سننا پسند کرتے ہیں۔(فلمی،کلاسیکل،غزل،گیت سولو، کورس وغیرہ)

* رومینٹک گانے پسند ہیں یا دکھی مطلب کس طرح کے گانے زیادہ تر سنتے ہیں

* آپکے پسندیدہ گانے(ممکن ہو تو یہاں پوسٹ بھی کر دیں)

* موسیقی صرف سننے کی حد تک پسند ہے یا خود بھی گا اور بجا لیتے ہیں ۔

* وہ گانا جو آپ اکثر گنگناتے ہیں۔

* پسندیدہ آلہ موسیقی (Favourite musical instrument)

* آپ کے خیال میں آج کے دور میں موسیقی عروج کی طرف جا رہی ہے یا زوال کی طرف۔ آپ کے خیال میں کس دور میں موسیقی اپنے پورے عروج پر تھی

* آپ کی پسندیدہ فلمیں۔

* زیادہ تر کس طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں (جیسے رومینٹک،تھریلر،سماجی وغیرہ وغیرہ)

* کس دور کی فلمیں دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں(بلیک اینڈ وائٹ،کلاسیکل،جدید)

* پسندیدہ اداکار اور اداکارائیں

*ایسی تین فلمیں جو بار بار دیکھ کر بھی اپ کبھی بور نہیں ہوتے

* کبھی پاکستانی اور پنجابی فلمیں دیکھیں؟کیسا تجربہ تھا اور کیا تاثرات تھے



کچھ اور ایسا موسیقی کے حوالے سے جو آپ ہمیں بتانا چاہیں
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد پلیز آپ میری دوسری والی پوسٹ صحیح کر سکتے ہیں۔ پتہ نہیں کیوں آدھی نظر آرہی ہے۔ میں وہ یہاں پوسٹ کر رہی ہوں دوبارہ۔
اگر ٹھیک ہو جائے تو یمں پھر اپنی یہ پوسٹ ایڈت کر دونگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کون سی پوسٹ کی بات کر رہی ہیں؟ مجھے تو آپ کے سب پیغامات صحیح نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کا نمبر دے دیں تو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔
 

تعبیر

محفلین
72 اور 76 صرف تین سوال نظر آرہے ہیں جبکہ بہت سارے ہیں
کیا آپ کی طرف بھی تین ہیں :confused: مین نے دوبارہ ٹھیک کر دی ہے پوسٹ نمبر 74

پتہ نہین کیا مسئلہ ہے اب بھی یہاں تین سوال ہی نظر آرہے ہیں۔ جبکہ تردید کرنے پ سب ظاہر ہوتے ہیں۔ میں آپکو ذپ کروں یا صحیح ہو جائیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو دونوں صحیح نظر آ رہی ہیں، 76 نمبر زیک نے ٹھیک کر دی ہے۔ اور یہ تردید کیا ہوتا ہے؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی کیا آپ آن لائن ٹائیپنگ کرتے ہیں یا آف لائین جو آپ کو بجلی کے چلے جانے سے محنت کے اکارت جانے کا خدشہ لگا رہتا ہے؟

شمشاد بھائی میں آن لائن ہی ٹائپنگ کرتاہوں - لیکن اب آف لائن ہی کیا کروں گا - بہت شکریہ توجہ دلانے کا -
 
Top