مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی کہ سگریٹ کے پیکٹ پر بھی لکھا ہوتا ہے کہ خبردار تمباکونوشی صحت کے لیے مضر ہے۔ پھر بھی لوگ کیوں پیتے ہیں
شکر ہے سگریٹ ہی پیتے ہیں خون نہیں - یہاں تو لوگ خون پی کر بھی داغ نہیں لگنے دیتے -
دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو
چلیں سوال کو آسان بناتے ہیں کہ آپ دیکھنے میں سخت لگتے ہیں غصے والے رعب والے یا دوستانہ مزاج
لوگ کہتے ہیں اور بشمول میری بیوی کے کہ اگر میرے چہرے پر ہنسی نہ ہو تو ایسے لگتا ہی ابھی رعب جھاڑنا شروع کردیں گے -
پھوہڑپن کیا ہے اپکی نظر میں
کسی بھی کام کو غیر مہذب طریقے سے کرنا خاص طور پر وہ کام جو کہ پروفیشن بھی ہو -
اس حالت میں آپ پر کیا شعروں کی امد ہوتی ہے ؟؟؟یا جیسا کہ آپ نے کہا کہ آپ بہت مذہبی رہ چکے ہیں تو کچھ ایسی سوچ ہوتی ہے۔
بہت مذہبی تو میںکبھی بھی نہیں رہا - لیکن ایسی حالت میںہوں تو مطلب ہے سخت گہری سوچ میںہوں- روزانہ کے واقعات کی گہری تفہیم کرنے کی کوشش کرتا ہوں -
ایسا ہی ملتا جلتا جواب ایک جگہ وارث نے بھی دیا تھا ۔ زیک کے کسی پوچھے گئے سوال پر۔لگتا ہے کہ ایک جیسی عادات کی وجہ سے ہی آپ دونوں کی دوستی بھی ہے۔
وارث صاحب سے دوستی تو اس لئے ہے کہ ہم دونوں کا ذوق بہت ملتا جلتا ہے - اور وارث صاحب کا میں تب سے مداح ہوں جب یہ مجھے جانتے بھی نہ تھے -
ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ جب آپ دونوں ملتے ہونگے تو خاموشی کو سب سے پہلے کون توڑتا ہو گا۔ :confused:
یہ خیال غلط ہے کہ میںایک خاموش طبع انسان ہوں - لیکن اپنے خیالات اور خاص طور پر اپنے عقائد کی تبلیغ نہیںکرتا -