کعنان
محفلین
سرجیکل سٹرائیک کیا ہے۔۔؟؟
29 ستمبر 2016 (20:40)اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کر رہا ہے، آخر یہ کس چیز کا نام ہے، مختلف دفاعی تجزیہ نگاروں کا نقطئہ نظر سامنے آ گیا۔
ڈان ڈاٹ کام کے مطابق ریٹائرڈ ایئرمارشل شہزاد چودھری کا کہنا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک میں کوئی اچانک آتا ہے اور اپنے ہدف کو نشانہ بنا کر واپس ہو لیتا ہے، ایک دوسرے لیول کا سٹرائیک یہ ہوتا ہے کہ کوئی ایسا حملہ ہو جائے کہ آپ کو علم ہو لیکن آپ اس کو روکنے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں، بھارت کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں اسے کراس بارڈ فائرنگ کے علاوہ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
تجزیہ نگار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ عام طور پر اس حملے میں فوج کا عمل دخل ہے، بھارتی سے زمینی کارروائی کی گئی ہے اور بھارتی سرزمین سے ہی فائرنگ کی گئی ہے اسے ہم سرجیکل سٹرائک کا نام نہیں دے سکتے ہیں، یہ ناممکن ہے کہ بھارتی فوجی آئیں اور پاکستان میں کارروائی کر کے چلے جائیں۔
دفاعی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ جہاں پر ائیر فورس استعمال ہوتی ہے سرجیکل سٹرائیک کہلاتا ہے، پائلٹ اس کی رپورٹ پیش کرتا ہے کہ ٹارگٹ کو ہٹ کیا ہے یا نہیں اس کی باقاعدہ ویڈیو بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول کو پیش کی جاتی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ کراس بارڈر فائرنگ تھی اس کو سرجیکل سٹرائیک کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان میں ایسا حملہ ناممکن ہے، ہم نے کراس بارڈر فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہے۔
جبکہ بھارتی نقطہ نظر کے مطابق یہ جنگ کا اعلان نہیں، دشمن کے ٹھکانے کو نشانہ بنانہ اور واپس آجانا سرجیکل سٹرائیک کہلاتا ہے، اس طرح کے حملے دنیا بھر میں ہوتا ہے، یہ حملہ اچانک اور تیز رفتاری سے کیا جاتا ہے۔
ح