سستا کیمرہ اور اس کا نتیجہ

نایاب

لائبریرین
ماشاءاللہ
بہت خوب تصاویر
کمرہ تو کسی سگھڑ سی خاتون کا لگ رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں کہ اللہ جلد اس کمرے کو کسی سگھڑ سی سلیقہ مند خاتون کی موجودگی سے رنگین کرے آمین
ویسے آپس کی بات زبیر بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ سب کتب آپ نے کتنے عرصہ میں پڑھ ڈالی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔؟
خصوصا اوپر والی شیلف میں سب سے الٹے ہاتھ والی مشکل سے نام والی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 

ملائکہ

محفلین
ماشاءاللہ
بہت خوب تصاویر
کمرہ تو کسی سگھڑ سی خاتون کا لگ رہا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں کہ اللہ جلد اس کمرے کو کسی سگھڑ سی سلیقہ مند خاتون کی موجودگی سے رنگین کرے آمین
ویسے آپس کی بات زبیر بھائی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ یہ سب کتب آپ نے کتنے عرصہ میں پڑھ ڈالی تھیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
خصوصا اوپر والی شیلف میں سب سے الٹے ہاتھ والی مشکل سے نام والی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
بہت دعائیں
میرے چچا جی کے دفتر میں بھیج دیں ہوجائے گی پر فیس بھی ساتھ لانی ہوگی
 

فلک شیر

محفلین
زبیر مرزا بھا جی........عمدہ تصاویر.......خوشی ہوئی بہت.......اپنوں کی تو ہر شے ہی اچھی لگتی ہے نا !!
مجھے کمرے سے یاد آیا .........امرتا پریتم نے ایک کتاب لکھی تھی "میرا کمرہ"........عجب کتاب تھی وہ ......صرف ڈیڑھ ایک سو صفحات .....الگ ہی دنیا تھی
امرتا اور ساحر کا تعلق عجیب تھا اور اس بی بی کا تعلق توشاید کسی اور سیارے سے تھا...........محبت ہی محبت......گداز ہی گداز.......احساس ہی احساس ........اپنے گھروندے کا بھی اور کمرے کا بھی .......اور مٹی میں مِٹ رہی مخلوق کا بھی
امرتا کا گھر بکا ........تو آپ ہی کے شہر نیو یارک سے حسن مجتبٰی نے کیا نظم لکھی.......

پر ایتھے پال تے پالنے وکے
پنچھی تے فیر آہلنے وکے
ایتھے گھر گھروندے وکے
ایتھے بند تے بوہے وکے
ایتھے میرا کمرہ وکیا
کیہہ کیہہ وکیا نہیں
کناں سنیاں بول نہیں وکیا
اکھاں ویکھے ویکھ نہیں وکے
ہر اک دل دا منظر وکیا
اندر وکیا باہر وکیا
کیہ کیہ رنگ رتول نئیں وکیا
اوہدا برش کنواس وی وکیا​
پوری نظم پیش کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوبصورت تصاویر ہیں۔ لیکن صاف نظر آ رہا ہے کہ چھڑے چھانٹ بندے نے تصاویر بنانے سے پہلے خوب صفائی ستھرائی اور نفاست سے کمرے کی ہر چیز کو اس کے مقام پر رکھا پھر تصاویر بنائی گئی ہیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
خوبصورت تصاویر ہیں۔ لیکن صاف نظر آ رہا ہے کہ چھڑے چھانٹ بندے نے تصاویر بنانے سے پہلے خوب صفائی ستھرائی اور نفاست سے کمرے کی ہر چیز کو اس کے مقام پر رکھا پھر تصاویر بنائی گئی ہیں۔
شمشاد بھائی میں ناشتے سے پہلے کمرہ صاف کرتا ہوں روزانہ :) یہ عادت میری والدہ کی تربیت کا نتیجہ ہے
زندگی میں اور کچھ ہونہ ہو صفائی اورترتیب بہرحال ہے :) آپ ماریں چھاپا کسی دن میرے کمرے میں
اس سے زیادہ بہتر حالت میں ملے گا :)
 
آخری تدوین:

نیلم

محفلین
کمرےمیں نفاست اور سگھڑاپا دیکھائی دےرہا اور ساتھ ساتھ نفیس ذوق بھی :)
کینن میرا خیال سے بیسٹ رزلٹ دیتا ہے۔
 
آخری تدوین:

بھلکڑ

لائبریرین
زبیر بھائی !!میں تو کمرے کو دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں!!!!:angel:
تین بار دیکھا کہ یہ واقعی آپ نے پوسٹ کیا ہے :-پی۔۔۔:barefoot:۔ اور اگر یہ کمرہ واقعی ایسا رہتا ہے اور چھڑوں جیسا نہیں ہوتا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!:grin:
اور ہاں اگر کمرے کو اسی قسم کا رکھنا ہے تو درخواست محفل والے دفتر میں مت جمع کروائے گا!!! کیوں شمشاد بھائی!!:LOL:

لیکن ایک بات ہے آپ کا عمدہ ذوق اور نفاست عیاں ہے !!!!:) :) :)
 

عمر سیف

محفلین
مشتری ہوشیار باش۔۔
زبیر مرزا بھائی ۔۔ دھیان رکھیں ۔۔۔ آج کل دو چورنیاں نکلی ہوئی ہیں ۔۔۔


کمرہ آپ نے واقعی بہت صاف رکھا ہے ۔۔ (میری طرح) ;)
ہر چیز سلیقے طریقے سے ارینج کی آنکھوں کو بہت بھلی لگتی ہے۔
رہی بات کینن کیمرہ کی تو کوالٹی کےلیے 10 میں سے 6 نمبر تو دئیے جا سکتے ہیں ۔۔(y)
 
Top