سعد نستعلیق نسخہ 3 ریلیز!

سعیدصدیقی

محفلین
خرم انصاری صاحب ۔۔۔ آپ نے جو سکرین شاٹ لگایا ہے میرے خیال میں ورڈ کا ہے جو پیراگراف سیٹنگ اور لائن اسپیسنگ کے لئے ہے ۔۔ اس میں ایک ٹیب ہے جو اشین ٹائفوگرافی کا ہے ۔۔ یہ کس ورڈ میں ہے ۔ یا آپ نے کوئی ایڈ ان انسٹال کیا ہو ہے۔؟ میرے پاس ورڈ ۲۰۱۹ ہے مگر ایسی کوئی چیز نہیں ہے ۔۔۔جو ایشئن ٹایپوگرافی کا آپشن دے۔
 
سعیدصدیقی

محفلین
دوسری بات کیا مجھے بھی سعدنستعلیق کے فانٹس شئیر کر سکتے ہیں یا بتا دیں کہاں سے ڈائون لوڈ کرلوں۔ کیونکہ یہاں جیتنے بھی لنک دئے ہیں وہ پرانے ہونے کی وجہ سے ختم ہو گئے ہیں یا ہٹا لئے گئے ہیں۔
 
gazi

محفلین
عید کے اس بابرکت موقع پر سعد نستعلیق فانٹ کے نسخہ3 کا اجراء کیا جاتا ہے۔ پرانے نسخہ کی نسبت اسمیں کئی بہتریاں لائی گئی ہیں:
  • بعض احباب کو کمپیوٹر اسکرین پر لاطینی حروف پڑھنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے ہم نے اسد کے مشورہ کے مطابق آزاد مصدر Open Sans فانٹ کے گلفس شامل کر دئے ہیں۔ یوں صارفین اب پرنٹ میڈیا کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی اس فانٹ کا عام استعمال با آسانی کر سکتے ہیں:
b589.gif

  • دوست نے سابقہ نسخہ میں ایک غلطی کا ذکر کیا تھا جو کہ ٹرانسلیشن پروگرام Omega-T میں نظر آتی ہے:
Untitled.jpg

کافی مغز ماری اور تجربات کے بعدبالآخر اسکا حل بھی مل گیا ہے:
b590.gif

یہ مسئلہ دو وجوہات کی بناء پر تھا:
  • اول تو نفیس نستعلیق/سعد نستعلیق فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اول دن ہی سے درست نہیں تھی۔ اسکو ٹھیک کرنے کی خاطر ہمیں پورا فانٹ از سر نو ڈیزائن کرنا پڑا۔البتہ اسکا مستقل فائدہ یہ ہوا کہ اب فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہو گئی ہے۔
  • دوم یہ سافٹوئیر اپنے زیر استعمال فانٹ کو سیدھا ونڈوز کی ڈائریکٹری سے اٹھاتا ہے۔بیشک یہ فانٹ ونڈوز کے سسٹم میں انسٹال ہو یا نہ ہو۔ اسلئے اگر اس نسخہ کو انسٹال کرنے کے باوجود لاطینی متن نظر نہ آئے تو اپنے فانٹ کی ڈائریکٹری میں سے سعد نستعلیق کے پچھلے تمام نسخے حذف کر دیں اور پھر یہ نیا والا انسٹال کرلیں۔ آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
نئے نسخہ میں سب سے اہم بہتری متن میں اعراب لکھنے کی سہولت ہے۔ اس عظیم کاوش کیلئے ہم محترمی اوشو بھائی کے شکر گزارہیں، جنکی محنت کے بدولت بالآخر نفیس نستعلیق / سعد نستعلیق کئی سالوں بعد اعراب لکھنے کے قابل ہو گیا ہے :
b591.gif

مزید کرنے کے کام:
  • فانٹ کے ترسیموں کو بہتر کرنا
  • اعراب والے ترسیمے شامل کرنا
  • اس فانٹ کی بنیاد پر مزید نئے اردو فانٹس کا اجراء

سعد بھائی کی اجازت ہو تو اس فونٹ کا ایک سی ڈی این [CDN] لنک تیار کردوں جو مفید عام ہو۔
میں نے اردو ویب سائٹ اور بلاگر کے لئے ایک سی ڈی این [CDN] لنک تیار کیا ہے جس میں چند فونٹ شامل ہیں
1. مہر نستعلیق 2. نفیس نستعلیق 3. اردو خوشخطی 4. نوری خوش خط 5. جمیل خوش خط 6. گلزار 7. نوٹو نستعلیق اردو
مزید پر کام چل رہا ہے
سی ڈی این [CDN] لنک 👇
<link rel="stylesheet" href="https://unpkg.com/urdu-fonts/fonts.css">

آپ اس ایک لنک سے مذکورہ تمام فونٹ اپنے ویب سائٹ میں شامل کرسکتے ہیں

آپ اس کوڈ کو ایچ ٹی ایم ایل فائنل میں کلوزنگ ہیڈ ٹیگ سے پہلے پیسٹ کردیں
</head>
بس آپ کا کام ہو جائے گا ان شاءاللہ۔
کیونکہ ڈیفالٹ طور پر یکے بعد دیگرے فونٹ ہم نے شامل کر رکھا ہے
اور اگر آپ اپنے حساب سے فونٹ اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو مذکورہ فونٹ میں سے پسندیدہ فونٹ فونٹ فیملی میں پیسٹ کردیں آپ کے ویب سائٹ میں فونٹ اپلائی ہوجائے گا اردو فونٹ اپلائی ہوجائے گا

فونٹ فیملی نام
post-body {
font-family: "Mehr", "Nafees", "UrduKhushKhatiBook", "Jameel Khushkhat-LK", "Gulzar", "Noto Nastaliq Urdu", "Amiri";
line-height: 2.25em;
}

عید کے اس بابرکت موقع پر سعد نستعلیق فانٹ کے نسخہ3 کا اجراء کیا جاتا ہے۔ پرانے نسخہ کی نسبت اسمیں کئی بہتریاں لائی گئی ہیں:
  • بعض احباب کو کمپیوٹر اسکرین پر لاطینی حروف پڑھنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے ہم نے اسد کے مشورہ کے مطابق آزاد مصدر Open Sans فانٹ کے گلفس شامل کر دئے ہیں۔ یوں صارفین اب پرنٹ میڈیا کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی اس فانٹ کا عام استعمال با آسانی کر سکتے ہیں:
b589.gif

  • دوست نے سابقہ نسخہ میں ایک غلطی کا ذکر کیا تھا جو کہ ٹرانسلیشن پروگرام Omega-T میں نظر آتی ہے:
Untitled.jpg

کافی مغز ماری اور تجربات کے بعدبالآخر اسکا حل بھی مل گیا ہے:
b590.gif

یہ مسئلہ دو وجوہات کی بناء پر تھا:
  • اول تو نفیس نستعلیق/سعد نستعلیق فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اول دن ہی سے درست نہیں تھی۔ اسکو ٹھیک کرنے کی خاطر ہمیں پورا فانٹ از سر نو ڈیزائن کرنا پڑا۔البتہ اسکا مستقل فائدہ یہ ہوا کہ اب فانٹ میں لاطینی حروف کی ترتیب اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ کے عین مطابق ہو گئی ہے۔
  • دوم یہ سافٹوئیر اپنے زیر استعمال فانٹ کو سیدھا ونڈوز کی ڈائریکٹری سے اٹھاتا ہے۔بیشک یہ فانٹ ونڈوز کے سسٹم میں انسٹال ہو یا نہ ہو۔ اسلئے اگر اس نسخہ کو انسٹال کرنے کے باوجود لاطینی متن نظر نہ آئے تو اپنے فانٹ کی ڈائریکٹری میں سے سعد نستعلیق کے پچھلے تمام نسخے حذف کر دیں اور پھر یہ نیا والا انسٹال کرلیں۔ آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
نئے نسخہ میں سب سے اہم بہتری متن میں اعراب لکھنے کی سہولت ہے۔ اس عظیم کاوش کیلئے ہم محترمی اوشو بھائی کے شکر گزارہیں، جنکی محنت کے بدولت بالآخر نفیس نستعلیق / سعد نستعلیق کئی سالوں بعد اعراب لکھنے کے قابل ہو گیا ہے :
b591.gif

مزید کرنے کے کام:
  • فانٹ کے ترسیموں کو بہتر کرنا
  • اعراب والے ترسیمے شامل کرنا
  • اس فانٹ کی بنیاد پر مزید نئے اردو فانٹس کا اجراء

آخری تدوین:

gazi

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سعد نستعلیق کا ڈاؤن لوڈ لنک کام نہیں کررہا ہے
برائے مہربانی ڈاؤن لوڈ لنک ارسال فرمائیں۔
 
محمد سعد

محفلین
یہ ایک تجرباتی فونٹ تھا جس پر کام اس لیے کیا گیا کیونکہ اس دور میں کریکٹر بیسڈ فونٹس سے اچھی پرفارمنس کے حصول میں مشکلات تھیں۔ اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔ اشکال نفیس نستعلیق سے حاصل کی گئی تھیں تو اس میں کچھ بہت نیا بھی نہیں تھا۔ اب آپ کے پاس مہر نستعلیق جیسے بہترین فونٹس موجود ہیں، ان کا استعمال کریں۔
 
Top