نیلے گلیشیئر کی تو ابھی تک زیارت نہیں کی، البتہ ہنزہ سے آگے سیاہ رنگت کے گلیشیئر کافی دیکھے ہیں۔
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی چیز کے بارے میں ہم بہت پرجوش ہوں تو اسے دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے۔پہلے دن اتنی گرمی تھی کہ راستے میں کہیں رکنے کی ہمت نہ ہوئی اور پہلا باقاعدہ سٹاپ عین مینگورہ پہنچ کر فضاگٹ پارک میں ہوا۔ اور سفر کی پہلی تصویر بھی فضاگٹ پارک میں ہی کھینچی۔ فضاگٹ پارک کے بارے میں میں نے مختلف لوگوں کے سفرناموں میں پڑھا تھا اور چونکہ سولہ سال پہلے کے سفر میں یہ پارک نہیں دیکھ سکے تھے تو ابھی تک اس پہ پچھتایا کرتے تھے کہ کیوں ایسا جنت نظیر پارک مس کر دیا۔ میرا خیال تھا کہ یہ کافی بڑا پارک ہو گا اور عین دریا کے کنارے واقع ہو گا۔ اب جو دیکھا تو شدید مایوسی ہوئی۔ ایک تو پارک توقعات سے بہت ہی چھوٹا تھا، یعنی کئی چھوٹے شہروں کی رہائشی کالونیوں کے پارک اس سے بڑے ہوں گے۔ دوسرا یہ کہ پارک دریا کنارے تو تھا، لیکن دریا سے کافی عمودی بلندی پہ تھا، یعنی دریا میں جانا یا دریا کے پانی کو چھونا اسی صورت ممکن تھا جب کوئی آپ کو پیچھے سے دھکا دے دے، یا آپ خود ہی آتما ہتیا وغیرہ کا ارادہ رکھتے ہوں۔
خیر یہ رہیں فضاگٹ پارک میں لی گئی تصاویر
شاید شخصے کو مری پسند نہیں آیا۔۔۔بہت ہی عمدہ شراکت ماشاءاللہ
بہت سی یادیں تازہ ہو گئیں۔
بقول شخصے مری بھی کوئی دیکھنے کی جگہ ہے ؟
جی بالکل ایسا بھی ہوتا ہے اور اکثر ہی ہوتا ہے۔کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی چیز کے بارے میں ہم بہت پرجوش ہوں تو اسے دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے۔
شکریہ جناب۔ بلاشبہ پاکستان میں بے شمار جنت نظیر جگہیں موجود ہیں، لیکن ان میں سے بہت سی جگہوں کی بابت لوگوں کو زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ خاکسار کی پوری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ان مقامات سے روشناس کرایا جائے۔غیر ملکوں کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر جو حسرت اور احساس کمتری دل میں جاگتی تھی وہ یہ تصاویر دیکھا کر ختم ہو گی
بہت اعلٰی ، شاندار اور بہت بہت خوبصورت سی ان تصویروں نے اب ایک نیا احساس دلایا ہے
پاکستان جنت کا ایک ٹکرا ہے...................!!
پسندیدگی پہ شکرگزار ہوں۔بہت خوبصورت جگہ ہے مہوڈنڈ، شاندار تصاویر ہیں۔
اتنے خوبصورت اور دوستانہ و مشفقانہ اظہارِ خیال پہ سراپائے تشکر ہوں جناب۔آج کی صبح آپ نے شاندار بنا دی. اتنا خوبصورت منظر کہ دل خوش ہو گیا. دل سے ڈھیروں دعائیں آپ کے لیے نکلیں. خدا آپ کو ہر سال اس سے بھی اچھی جگہوں کی زیارت کرائے. دوسری بات یہ کہ آپ نے مجھے فوٹوگرافی کے بھی کئی گن سکھا دئے. بہت شکریہ. مجھ سے تعریف کرتے ہوئے کنجوسی نہیں ہوپاتی یہ ان بلٹ ایرر ہے