سفرِ مشی گن و نیاگرا آبشار وغیرہ

یاز

محفلین
یاز بھائی نیاگرا کے آبشاروں میں پانی کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے اور کس ندی کے توسط سے جاتا ہے اور کب سے آ رہا ہے اور کب تک آتے رہنے کی امید ہے یہ بھی بتائیں نا
ویسے مذاق سے قطع نظر، آپ کے مراسلے کے بعد ہمیں بھی خیال آیا کہ نیاگرا کا کچھ ماضی دریافت کیا جائے۔ زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ آبشار کے نیچے کی زمین کس رفتار سے گھِس رہی ہے (یعنی ایروڈ ہو رہی ہے)۔ سرچ کے دوران یہ لنک کافی کارآمد لگا۔
erosion.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
ویسے مذاق سے قطع نظر، آپ کے مراسلے کے بعد ہمیں بھی خیال آیا کہ نیاگرا کا کچھ ماضی دریافت کیا جائے۔ زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ آبشار کے نیچے کی زمین کس رفتار سے گھِس رہی ہے (یعنی ایروڈ ہو رہی ہے)۔ سرچ کے دوران یہ لنک کافی کارآمد لگا۔
erosion.jpg
بک مارک کر لیا گیا ہے
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
سفرنامے کو مزید آگے بڑھاتے ہیں جی۔

اگلا مرحلہ آبشار کے آخری حصے کا تھا، جو اپنی شیپ کی وجہ سے ہارس شو فال بھی کہلاتی ہے۔ گوگل سے سرچ کردہ اس تصویر سے اس کی ہارس شو نما شکل کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر کینیڈا سائیڈ سے لی گئی ہے۔
Niagara-Falls-Canada.jpg
 

یاز

محفلین
ہارس شو فال کے نزدیک پہنچے تو وہاں پھوار اس قدر تھی کہ ہمیں تو اپنے کیمرے کے لالے پڑ گئے۔ بڑی مشکل سے چند تصاویر بنا پائے۔ وزیبلٹی بھی کچھ خاص نہ تھی۔
S62Pno8.jpg

W1pBYDB.jpg
 

یاز

محفلین
کچھ پیچھے آ کر اطراف و جوانب کی چند تصاویر بنائیں۔ نیز کیمرہ سکھانے کے لئے ٹِشو کا بے تحاشا استعمال۔
دائیں جانب کا منظر
ojhXKqS.jpg


بائیں جانب کا منظر
Ur6rsLl.jpg
 

یاز

محفلین
اور یہ عقب کا منظر جہاں سے چل کر اس مقام تک آتے ہیں (اور واپس بھی جاتے ہیں۔ یہیں تھوڑی نا رہنا ہے)۔
ffBLCwg.jpg
 

یاز

محفلین
کچھ دیر کے بعد واپسی کا راستہ پکڑا۔ رستے میں یہ مانومنٹ دکھائی دیا جو کسی "نِک ویلینڈا" نامی شخص کے کارنامے کی یاد میں بنایا گیا ہے۔ اس شخص نے آبشار کے سامنے تنی رسی پہ پیدل چل کر راستہ عبور کیا تھا۔
لاابالی عشق باشد نے خِرد
عقل آں جوید کزاں سودے برد
aztUaAr.jpg


Ys9XkWH.jpg
 

زیک

مسافر
انہی نِک ویلنڈا صاحب کی بابت گوگل صاحب کو زحمت دی تو یہ تصاویر دکھائی دیں
یوٹیوب کی ویڈیو کا ربط بھی ملا۔

kbbjrvsorwljcbtqqtsl.jpg

Tightrope%20walker%20Nik%20Wallenda%20walks%20the%20high%20wire%20from%20the%20U.S.%20side%20to%20the%20Canadian%20side%20over%20the%20Horseshoe%20Falls%20in%20Niagara%20Falls,%20Ontario
یہ چند سال پہلے کی بات ہے۔

نیاگرا میں ایک ووڈن بیرل بھی دیکھا تھا جس میں کسی نے آبشار میں چھلانگ لگائی تھی۔

List of objects that have gone over Niagara Falls - Wikipedia
 
Top