تعارف سلام عرض ہے

جیہ

لائبریرین
مجھے بھی مشکل ہوتی ہے پڑھنے میں 50 صفحوں سے زیادہ پڑھ ہی نہیں دن میں۔ :)

بلامبالغہ بہت کم دن ایسے آتے ہیں جب کتاب پڑھ نہیں پاتی۔ جیسے کل رات کو 11 ساڑھے گیارہ تک محفل پر رہی۔ پھر گھر کے کچھ نبٹائے۔ مگر نیند آنے سے پہلے ایک چیپٹر پڑھا کتاب کا
 
جیہ

لائبریرین
انیس کو اپنی ریڑھی بہت دن بعد یاد آئی، وہ بھی جب کہ جیہ عرصے سے غائب ہے۔ خدا کرے جہاں ہو، بخیر ہو۔
اس دھاگے کے عنوان میں میرا اوتار چسپاں نہیں، کیا میں نے جوجو کے سلام کا جواب دیا ہی نہیں؟
بابا جانی پرانا دھاگہ ہے میرا بھی اوتار چسپان نہیں تھا
 
سید ذیشان

محفلین
مجھے بھی مشکل ہوتی ہے پڑھنے میں 50 صفحوں سے زیادہ پڑھ ہی نہیں دن میں۔ :)

بلامبالغہ بہت کم دن ایسے آتے ہیں جب کتاب پڑھ نہیں پاتی۔ جیسے کل رات کو 11 ساڑھے گیارہ تک محفل پر رہی۔ پھر گھر کے کچھ نبٹائے۔ مگر نیند آنے سے پہلے ایک چیپٹر پڑھا کتاب کا

یہ تو بہت اچھی عدت ہے۔

خیر ہم تو سارا دن ریاضی کی گتھیاں سلجھاتے رہتے ہیں۔ رات کو دماغ کا دہی بنا ہوتا ہے۔ :LOL:

ویسے ایک بات ہے کہ آڈیو بک لوری کا کام خوب انجام دیتے ہیں۔ :p
 
جیہ

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی عدت ہے۔

خیر ہم تو سارا دن ریاضی کی گتھیاں سلجھاتے رہتے ہیں۔ رات کو دماغ کا دہی بنا ہوتا ہے۔ :LOL:

ویسے ایک بات ہے کہ آڈیو بک لوری کا کام خوب انجام دیتے ہیں۔ :p

ہیں۔۔۔۔ کیا لکھا؟ ویسے ہم نے دوران عدت ایک صفحہ بھی نہیں پڑھا:(

اور ہم لوری کا کام ناشناس سے لیتے ہیں:)
 
جیہ

لائبریرین
شکریہ شکریہ
آپ سب لوگ مجھے کیون شرمندہ کرنے پر تلے ہوئے ہین۔ یہ دھاگہ سات سال پرانا ہے :)
 
نایاب

لائبریرین
شکریہ شکریہ
آپ سب لوگ مجھے کیون شرمندہ کرنے پر تلے ہوئے ہین۔ یہ دھاگہ سات سال پرانا ہے :)
آپ شرمندہ کیوں ہوتی ہیں محترم بہنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو انگلی کٹا شہیدوں میں نام لکھوانے جیسی بات ہے ۔
کیونکہ اس کے عنوان میں اپنا اوتار نہیں دکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب دکھے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
السلامُ علیکم
مجھے کہا گیا ہے کہ میں اپنا تعارف لکھوں۔ مگر بقولِ غالب
کوئی بتلاوء کہ ہم بتلائیں کیا؟​
یقین کریں میرا ہاتھ کانپ رھا ہے۔ بھلا کیوں؟ وجہ: اس محفل میں اتنے قابل ہستیاں موجود ہیں کہ میں عجیب سی محسوس کر رھی ہوں۔
بہر حال: میرا نام جوریہ مسعود ہے۔ سوات کے مرکزی شہر مینگہ ورہ (مینگورہ) سے تعلق ہے۔ میں نے بی-اے اردو اور اسلامیات میں کر رکھا ہے۔ پشتون ہوں مگر اردو سے عشق ہے۔
کتابیں جمع کرنا اور پڑھنا میرا واحد مشغلہ ہے۔ اچھے خاصی لائبریری بن گئ ہے اب تو۔ کوئ 2000 سے زیادہ ہو گئ ہے میرے پاس کتابوں کی تعداد۔
اردو کے کلاسک شعراء کا کلام پسند ہے خاص کر غالب کی دیوانی ہوں۔ اس محفل میں شمولیت کی ایک وجہ یہاں پر غالب بھی ہے۔ والسلام
خوش آمدید
کبھی تعارف لکھتے ہوئے آپ کے ہاتھ کانپتے تھے
آج آپ سے بات کرتے ہوئے لوگ کانپتے ہیں
 
منصور مکرم

محفلین
آپکے تبصروں سے کئی زیادہ مجھے عبد اللہ گبین کی یہ بچپن والی فوٹو کافی شوخ لگتی ہے۔یہ جس وقت کی فوٹو ہے تو اس وقت بچے کے منہ میں انگلی دئے کر کہا جاتا ہے کہ اوچیچہ۔۔۔اور بچہ دانت دبانے لگتا ہے۔

اللہ اسکو نظر بد سے بچائے۔
 
جیہ

لائبریرین
جی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا!

شمشاد بھائی ہاتھ ہولے رکھیں۔ میرا دل اور بھی نازک ہو گیا ہے :)
 
Top