تیرہویں سالگرہ سلسلہ قدر مشترک در محفلین بالفرق

فرحت کیانی

لائبریرین
سخنور صاحب نے اپنا یوزر نیم مدت ہوئی تبدیل کر لیا ہے، اب یہ جناب فرخ منظور ہیں۔ :)
اوہو۔ میں تو بھول ہی گئی تھی۔
محمداحمد اور فرخ منظور
اب ان دونوں محفلین کے بارے وہ بتائیں جو مشکل سی اصطلاح ابن سعید بھائی نے لڑی کے عنوان میں تحریر فرمائی ہے۔
 

سین خے

محفلین
سائرہ سس بھی کراچی میں رہتی ہیں نا۔۔ پھر میں ان سے ملنے جاتی۔۔ تو فرمائش کرتی وہ جو آپ محفل میں اتنے "مختلف" اور "عجیب وغریب" قسم کے کھانوں کی تراکیب شیئر کرتی ہیں۔۔۔ ان میں سے کچھ مجھے بھی کھلا دیں۔۔ اللہ بھلا کرے گا آپ کا۔۔:D

کبھی کراچی آنا ہو تو ہمارے گھر تشریف لے آئیے گا۔ آپ کی فرمائش کے مطابق عجیب و غریب کھانوں سے آپ کی تواضع بہت خوشی سے کی جائے گی :D
 

لاریب مرزا

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
دونوں 2007 میں وارد محفل ہوئے۔

کوئی ہے مغزل صاحب کے زمانے کا محفلین!! جو ان کی کسی دوسرے محفلین کے ساتھ مشترک قدر ڈھونڈ سکے۔ یہ نہ ہو کہ ہم کوئی گستاخی کر جائیں۔ :-P
سین خے آپ ہی کچھ مدد کیجیے۔ :)
دونوں شاعر بھی ہیں ویسے۔

اور آپ کی مشکل میں حل کر دیتا ہوں،

مغزل اور غزل ناز غزل :)
 

سین خے

محفلین
دونوں شاعر بھی ہیں ویسے۔

اور آپ کی مشکل میں حل کر دیتا ہوں،

مغزل اور غزل ناز غزل :)

دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور دونوں شاعری سے از حد شغف رکھتے ہیں :)

غ۔ن۔غ سس اور جیہ سس

غ۔ن۔غ سس کو ٹیگ کرنا بڑا مشکل ثابت ہوا۔ پرانی لڑیاں کھنگالنا پڑ گئیں :)
 

فاخر رضا

محفلین
Screenshot_20180529-010346.png

Screenshot_20180529-011236.png


ان دونوں تصویروں میں کیا قدر مشترک ہے اور یہ کن کی ہیں
ایک کے تو دس ہزار مراسلے ہونے والے ہیں مگر....
بوجھو تو جانیں
 

سین خے

محفلین
دونوں نے عرصہ ہوا محفل پر کوئی ایکٹیویٹی نہیں دکھائی-

اس کے علاوہ کچھ اور بھی قدر مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ دونوں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پشتو شاعری کا اردو ترجمہ بھی کرتی نظر آئی ہیں :)
 
Top