ابن سعید
خادم
اگر ایسا ہی معاملہ ہے جیسا کہ آپ نے کہا تو یہ اصول سب کے لیے ہو۔۔۔۔ اور بہتر ہے کہ اردو محفل سے باہر کھلنے والے ربط بند کراۓ جائیں
مزید یہ کہ دوسری سائیڈوں پر ایسا نہیں ہوتا بلکہ ہماری محفل سے زیادہ وہاں ان چیزوں کی بھرمار نظر آتی ہیں اب وہ حفاظت کا کون سا طریقہ اختیار کرتے ہیں اسے بھی دیکھا جائے
سرور کی ٹریفک ویب سائٹ ربط اور ای میل پتہ دونوں ہی کی موجودگی میں باٹس کا شکار ہوتی ہے۔ لیکن لنک تلاش کرنے والے باٹس عموماً سرچ انجن کی جانب سے ہوتے ہیں اور وہ مفید ہوتے ہیں کیوں کہ بدلے میں وہ سائٹ کی رینک بڑھاتے ہین اور ویب سائٹ کا مواد قابل تلاش بناتے ہیں۔ ان کا نتیجہ عموماً دو طرفہ فائدہ کی شکل میں ہوتا ہے۔ جبکہ ای میل ہارویسٹر باٹس عموماً اسپیمنگ کی نیت سے ہی بنائے جاتے ہیں لہٰذا سائٹیں جن میں زیادہ تر ای میل پتے موجود ہوتے ہوں ان پر ان کا اٹیک زیادہ ہوتا ہے۔ اگر ہزاروں صفحات کھنگالنے کے بعد ان باٹس کو ایک بھی ای میل پتہ نہ ملے تو شاید وہ آئندہ کبھی اپنا وقت ضائع کرنے کے لئے ایسی ویب سائٹوں کا رخ نہ کریں۔
ایسی سائٹیں جہاں ای میل پتہ کی بھر مار ہو وہ یا تو نسبتاً کم ٹریفک کی سائٹیں ہوتی ہیں، یا پھر ان کا ہوسٹنگ پلان ایسا ہوتا ہے جو اس بڑھی ہوئی ٹریفک ہو ہینڈل کر سکے۔ جبکہ محفل میں استعمال ہونے والے بے شمار ہیک اور فیچرز بسا اوقات سرور پر اس قدر اثر انداز ہوجاتے ہیں کہ احباب کو محفل کی رفتار کی شکایت ہو جاتی ہے۔ لہٰذا ہم اضافی بلا مقصد ٹریفک کے متحمل نہیں ہیں۔