مجھے شک ہے کہ محفل پہ پاؤں زیادہ ہیں اور روئی کم پڑ جائے گی۔
ارے بھئی کون لکھتا ہے یہ ”غیر متعلقہ“ مراسلات؟۔ اراکین ہی لکھتے ہیں نا!!!۔ اب وہ رکن سامنے آئے جس نے یہ کام کبھی بھی نہ کیا ہو ۔ فرشتے تو یہاں مراسلات ارسال نہیں کرتے نا!!!۔
خوامخواہ بات کو بڑھاوا دینے کا کیا فائدہ۔
مدیران اندھے نہیں ہیں انہوں نے بھی وہی کچھ یہاں پڑھا جو یہاں لکھا گیا اور ویسا ہی سمجھا جیسا معزز اراکین نے ۔ اور اسی کے مطابق چند روز سے عمل بھی کیا جا رہا ہے پھر خوامخواہ کے اعتراضات اٹھا کر کیا ثابت کرنے کی کوشش جاری ہے؟۔ جب بار بار درخواست کر دی گئی کہ ”غلط ہوتے دیکھیں تو رپورٹ کر دیا کریں“ اس کے بعد اصول اور لاٹھی کی بحث کی کیا تُک؟۔ رپورٹ کیا کریں اور لمبی تان کر سکون کریں۔ انتظامیہ جانے یا رپورٹ۔
اردو محفل کوئی ماہرین کا پینل نہیں کہ یہاں سپاٹ انداز میں معلومات ملیں ، کام کی باتیں بھی خوشگوار انداز میں کی جاتی ہیں اور تجربات سانجھے کئے جاتے ہیں۔ جہاں بات ڈگر سے ہٹتی ہے وہاں توجہ دی جاتی ہے۔ شمشاد اور وارث بھائی اس سلسلہ میں میرے کئے گئے کام اور سلسلوں سے آگاہ ہیں ۔ اب اگر اراکین کو پس منظر میں کی جانے والی کوششوں کا ہی علم نہیں تو میری سمجھ میں نہیں اتا کہ اس بحث کو یہاں کیوں شروع کروا دیا گیا کہ جس کا جی چاہے مدیران پر چڑھ دوڑے۔