سلسلہ: محفل کے سنہرے اصول

اس تھریڈ میں میری پوسٹ کسی کی دل ازاری کے لیے نہیں تھیں۔
منتظمین سے درخواست ہے کہ میری تمام پوسٹز اس تھریڈ سے ڈیلیٹ کردیں
اور جس کی بھی دلازاری ہوئی ہے اس سے تہہ دل سے معذرت
 
ساجد

محفلین
یہ ادارہ ہے کوئی تھرڈ کلاس فورم نہیں جہاں کوئی با اختیار جسے چاہے اسے سرعام رسوا کر دے ۔
شاید آپ کی یادداشت کمزور ہے کہ دو دن قبل ہی آپ نے بہت سارے اراکین کو بالجملہ جاہل اور بے وقوف کہا تھا ...... آپ ایسے الفاظ کو عزت افزائی سمجھتے ہیں؟۔ اور اسی بات پر جب ظفری بھائی نے توجہ دلائی تو آپ نے اس وقت بھی کچھ ارشادات فرمائے تھے بھول گئے ہوں تو یاد دلا سکتا ہوں۔
میں تو مزید محظوظ ہو رہا ہوں روئی باندھنے کے عمل سے :)
جاری رکھئے روئی وافر موجود ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
شاید آپ کی یادداشت کمزور ہے کہ دو دن قبل ہی آپ نے بہت سارے اراکین کو بالجملہ جاہل اور بے وقوف کہا تھا ...... آپ ایسے الفاظ کو عزت افزائی سمجھتے ہیں؟۔
مین تو مزید محظوظ ہو رہا ہوں روئی باندھنے کے عمل سے :)
جاری رکھئے روئی وافر موجود ہے۔
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ۔۔۔۔
جس " جہالت و فضولیت " کو آپ یہاں بیان فرما رہے ہیں ۔
اصولی طور پر اسی دھاگے میں تکلیف فرمائیں ۔
ان شاءاللہ شافی و کافی جواب دے سکوں گا ۔
اردو محفل کی نظامت میں شاید یہ نیا فرض شامل کیا گیا ہے روئی باندھنے کا ۔
دعا ہے کہ توجہ و تسلی سے روئی باندھنے میں اللہ آپ کا مددگار ہو آمین
 
ساجد

محفلین
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ۔۔۔ ۔
جس " جہالت و فضولیت " کو آپ یہاں بیان فرما رہے ہیں ۔
اصولی طور پر اسی دھاگے میں تکلیف فرمائیں ۔
ان شاءاللہ شافی و کافی جواب دے سکوں گا ۔
اردو محفل کی نظامت میں شاید یہ نیا فرض شامل کیا گیا ہے روئی باندھنے کا ۔
دعا ہے کہ توجہ و تسلی سے روئی باندھنے میں اللہ آپ کا مددگار ہو آمین
”اصول “ یاد ہیں جناب کو؟ اصول کہتا ہے کہ کسی کو آپ جاہل نہیں کہہ سکتے۔:chatterbox:
جو جواب آپ نے وہاں محمد وارث بھائی کو دئیے ہیں وہ کافی نہیں ہیں کیا؟ یا ابھی خلش باقی ہے؟۔
جب جب آپ جیسے معزز اراکین خود کا احتساب کرنے کی بجائے دوسروں پر اعتراضات کا طومار باندھتے رہیں گے روئی باندھنے کا عمل آپ کے فیض سے جاری رہے گا۔
اردو محفل کی نظامت بارے ہلکان ہونے کی ضرورت نہیں ، آپ اپنی ذمہ داریوں پر دھیان کریں۔
 
نایاب

لائبریرین
”اصول “ یاد ہیں جناب کو؟ اصول کہتا ہے کہ کسی کو آپ جاہل نہیں کہہ سکتے۔:chatterbox:
جو جواب آپ نے وہاں محمد وارث بھائی کو دئیے ہیں وہ کافی نہیں ہیں کیا؟ یا ابھی خلش باقی ہے؟۔
جب جب آپ جیسے معزز اراکین خود کا احتساب کرنے کی بجائے دوسروں پر اعتراضات کا طومار باندھتے رہیں گے روئی باندھنے کا عمل آپ کے فیض سے جاری رہے گا۔
میرے محترم اس دھاگے کی بات وہیں کریں تو بہتر ہوگا
یہاں غیر متعلق ٹھہرے گی ساری بات ۔
مجھ جاہل کو جاہل کی صف میں ہی رہنے دیں ۔
خود کا احتساب کرنا بہتر عمل ۔ درست کہا کاش کہ عمل بھی جاری ہوتا ۔
یہ سنہرےاصول صرف اراکین کے لیئے ہیں ۔ اور جہاں تک ہوگا ہم تو پاسداری کریں گے ۔
آپ روئی باندھنے کا عمل جاری رکھیں ۔
والسلام علیکم
 
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 
چلیں سبھی مل کر ایسا کرتے ہیں کہ اس دھاگے کو شکایت، اعتراض، شغل اور طنز وغیرہ کی طرف نہ لے جا کر محفل کو مزید خوبصورت، مفید اور معیاری بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ احباب کے لیے تجاویز اور شکایات کے الگ الگ زمرے موجود ہیں ان سے استفادہ کریں۔ :) :) :)
یاد دہانی!
 
فرذوق احمد

محفلین
لو جی کوئی حال نہیں ،،، تو صاحب کوئی کو لگتا ہے کے یہ گروپ اتنے دنوں سے جھک مارنے کے لئے چل رہا ہے ،،، صبح و شا
 
ریختہ

معطل
سنہرے اصول کے اس سلسلہ سے جڑ کر بہت اچھا لگا۔
شرکاء سے گ‏زارش ہے کہ اردو املا میں درستگی کا خصوصی خیال رکھیں۔ اور اگر پنجابی یا دیگر علاقائی زبان کا استعمال کریں تو اسے واضح کرکے ترجمہ کے ساتھ لکھیں تاکہ دوسرے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔
کار مشکل تو ہے ہی مگر میں بھی مجبور ہوں
ابتدا کو اگر انتہا کے لیے چھوڑ دوں
(ظفر اقبال)
 
اچھا سلسلہ شروع کیا گیا ہے سنہر ے اصولوں سے واقفیت ہمیں بچائے گی ان تمام اغلاط سے جو سرزد ہو جاتی ہیں ہم نادانوں سے میرا خیال ہے کے ان تمام اصولوں کو ایک ہی لڑی میں پرو دیا جائے تاکہ سبھی اس سے مستفید ہو سکیں اور تلاش کی مشقت سے بچ سکیں۔۔۔جزاک اللہ
 
آج کافی دنوں بود آنا ہوا
شہزادی محترمہ جان کی اماں پائیں تو کچھ عرض کرنے کی جسارت کریں لفظ (بود) اگر جان بوجھ کر استعمال کیا گیا ہے تو اس جملہ میں مناسب نہیں ہے اور میرا ذاتی خیال ہے ایسا کوئی علاقائی لہجہ بھی نہیں ہے جس میں (بعد) کو بود ادا کیا جاتا ہو۔۔۔۔اور اگر غلطی سے لکھا گیا ہے توبھی درستگی کا محتاج ہے او رآپ سے گزارش ہے کے اس بے چارے کی محتاجی دور کر دیں جزاک اللہ
 
وارثی صاحب آپکا جذبہ قابل تعریف ہے۔ مگر مجھے یہ لگتا ہے کہ عشق رسول کوئی بیماری نہیں ہے کہ مبتلائے عشق خود کو اس کا مریض کہے ،اس کے لئے کوئی اچھا لفظ استعمال ہو سکتا ہے تو وہ کیجئے۔۔شکریہ۔
 
امان زرگر

محفلین
اچھا سلسلہ ہے،اوپر مراسلہ جات میں نوک جھوک بھی ہے، شکایات بھی ہیں اور وضاحتیں بھی. امید ہے مفید ثابت ہو گا
 
Top