سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور ملالہ

یوسف-2

محفلین
10419960_1526496320905228_5788089438641456732_n.jpg
 
سید ذیشان

محفلین

تھوڑی زحمت فرماتے اور سرچ کرتے تو یہ تصویر پہلے ہی محفل پر پوسٹ ہو چکی ہے۔ http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ملالہ-یوسف-زئی-کی-تسلیمہ-نسرین-کے-ساتھ-گروپ-فوٹو.74530/

غزہ پر ملالہ کے بیانات:

http://www.thenews.com.pk/Todays-News-13-31750-Malala-Yousafzai-condemns-Gaza-violence

In a statement delivered to the media, she said, “I am deeply saddened and heartbroken by the bloodshed in the ongoing Gaza-Israel conflict that has led to the death of more than 260 Palestinians and two Israelis. Most of those killed and injured have been innocent civilians, with at least 59 Palestinian children killed. Four young boys simply playing hide and seek were killed in Gaza yesterday by an Israeli strike.”

arifkarim

معطل

جی بالکل ہم ملالہ ملالہ کرنے والوں کے پاس اس افواہ کا یہ جواب موجود ہے:
schulz_martin_official_portrait.jpg

کیا آپ جانتے ہیں کہ اوپر والی تصویر سلمان رشدی کی نہیں بلکہ یورپی یونین کے صدر مارٹن شولٹز کی ہے؟

اور یہ رہی سلمان رشدی کی تصویر:
Salman_Rushdie.jpg

کیا آپ جانتے ہیں کہ جسکو دو مختلف تصویریں بالکل ایک جیسی نظر آئیں انکا علاج کہاں ہو سکتا ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
اصل اسلام سے دور رہتے ہر پل اسلام کے نام پر اسلام کی توہین کرنے والے کا اصل چہرہ اس پوسٹ سے بخوبی عیاں ہوتا ہے ۔۔۔۔
جھوٹ بولنا جھوٹی خبریں پھیانا ۔ افواہوں کے سہارے فساد و انتشار پھیلانا ۔۔۔۔۔۔۔
بلا شک اللہ بھی ان کو ہی ہدایت کی توفیق سے نوازتا ہے ۔ جو ہدایت کے متلاشی ہوتے ہیں ۔
صاحب پوسٹ نے اک جھوٹی خبر لگا فساد و انتشار کی راہ کھول کر جانے کون سے اسلام کی تبلیغ کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ہم سب کو " قولی جہاد " سے بچائے اور سلامتی کے دین پر عمل کرنے کی توفیق ۔۔۔آمین
بہت دعائیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
ویسے اسے جہالت نہیں " شیطانیت " کہتے ہیں
جس قوم میں انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹر کو اسکے مذہبی عقائد کی آڑ میں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے جہاں دوسرے مسلمانون کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنا جہاد اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملے عین اسلام ہو وہاں پڑھائی لکھائی کی کیا گنجائش ؟
چونکہ ہماری قوم انسانیت پر یقین نہیں رکھتی اس لیے ملالہ کا سب سے بڑا جرم انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے آج ملالہ جو کر رہی ہے وہ بہت کم پاکستانیوں نے کیا ہے
 
قیصرانی

آپ نے جمالیت پسند وہابی والا دھاگہ دیکھا؟ بہت عمدگی سے اسی سوچ کی وضاحت کی گئی ہے :)
 
ساجد

محفلین
ایمانداری سے ایک بات بتائیں کہ ملالہ پر تنقید دیکھ کر خود کو ماڈریٹ کہلوانے والے دوست بھی یک دم طالبانی رویہ کیوں اختیار کر لیتے ہیں ؟ ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایمانداری سے ایک بات بتائیں کہ ملالہ پر تنقید دیکھ کر خود کو ماڈریٹ کہلوانے والے دوست بھی یک دم طالبانی رویہ کیوں اختیار کر لیتے ہیں ؟ ۔
اس لئے کہ اس طرح کے "بے ضرر" احتجاج سے وہ طالبان کی نظر میں اچھے بننا چاہ رہے ہوں؟ :)
 
ساجد

محفلین
اس لئے کہ اس طرح کے "بے ضرر" احتجاج سے وہ طالبان کی نظر میں اچھے بننا چاہ رہے ہوں؟ :)
یہاں ہر شخصیت پر دل کھول کر تنقید کی جاتی ہے بلکہ اب تو خیر سے بازاری زبان بھی استعمال کر دی جاتی ہے ۔ جب ہمہ قسم کی تنقید شہد سمجھ کر ہضم کر لی جاتی ہے ، فیس بکی فوٹو شاپ آرٹ پر بے سرو پا باتوں اور حقائق سے کوسوں دور جھوٹ پر بھی زبردست کی ریٹنگ کے ڈنگورے برسا دئیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی ایسی تنقید کے بعد کسی کو کسی کی نظر میں سرخرو ہونے کا موقع نہیں ملتا تو پھر ملالہ کے بارے میں تنقید پر کوئی کیوں کر سرخرو ہو جائے گا ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ معاملہ حقیقت میں اس کے برعکس ہو ۔ جنابان محترم ملالہ ایک انتہائی متنازعہ کردار ہے تو اگر اس پر کچھ لکھا جاتا ہے تو اس پر اتنی فکر مندی کیوں کہ کہنے والوں کو جاہل یا شیطان کہہ دیا جائے ۔
 
آخری تدوین:
اس لئے کہ اس طرح کے "بے ضرر" احتجاج سے وہ طالبان کی نظر میں اچھے بننا چاہ رہے ہوں؟ :)
یہاں ہر شخصیت پر دل کھول کر تنقید کی جاتی ہے بلکہ اب تو خیر سے بازاری زبان بھی استعمال کر دی جاتی ہے ۔ جب ہمہ قسم کی تنقید شہد سمجھ کر ہضم کر لی جاتی ہے اور اس تنقید کے بعد کسی کو کسی کی نظر میں سرخرو ہونے کا موقع نہیں ملتا تو پھر ملالہ کے بارے میں تنقید پر کوئی کیوں کر سرخرو ہو جائے گا ۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ معاملہ حقیقت میں اس کے برعکس ہو ۔ جنابان محترم ملالہ ایک انتہائی متنازعہ کردار ہے تو اگر اس پر کچھ لکھا جاتا ہے تو اس پر اتنی فکر مندی کیوں کہ کہنے والوں کو جاہل یا شیطان کہہ دیا جائے ۔

ماڈریٹ اور طالبان دونوں میں سےجہاں جس کو 'لت اُتے' کرنے کا موقع ملتا ہے، وہ رج کے دوسرے کو رگڑا لگاتا ہے، اور ایسا ہر جگہ ہوتا ہے، اسے آپ دور حاضر کا 'شریکا' بھی کہہ سکتے ہیں۔ :p
 
ساجد

محفلین

سید ذیشان

محفلین
ایمانداری سے ایک بات بتائیں کہ ملالہ پر تنقید دیکھ کر خود کو ماڈریٹ کہلوانے والے دوست بھی یک دم طالبانی رویہ کیوں اختیار کر لیتے ہیں ؟ ۔

ماڈریٹ کا مطلب یہ نہیں کہ ہر بیہودہ بکواس کو برداشت کیا جائے اور اس پر چپ سادھ لی جائی۔
 
Top