سمائلیز بولتے ہیں

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ اس دھاگے میں سمائلیز کی ترتیب سے بات کو گئس کرنا ہے کہ کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔اور پھر اگلی ترتیب بھی دینی ہے ۔۔ :)

پہلی ترتیب میری طرف سے ۔۔

:moon: :rain: :chill:
 
السلام علیکم ۔۔ اس دھاگے میں سمائلیز کی ترتیب سے بات کو گئس کرنا ہے کہ کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔اور پھر اگلی ترتیب بھی دینی ہے ۔۔ :)

پہلی ترتیب میری طرف سے ۔۔

:moon: :rain: :chill:

رات میں چھت پر کھڑی ہو کر چاند نہارنے کا کیا فائدہ موسم خراب ہے کسی وقت بھی بارش ہو سکتی ہے۔ نیند نہیں آ رہی تو بالکنی میں جا کر جھولے پر بیٹھیئے۔

اگلی بات:

:idontknow2: :silent3: :grin1:
 
السلام علیکم ۔۔ اس دھاگے میں سمائلیز کی ترتیب سے بات کو گئس کرنا ہے کہ کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے ۔۔اور پھر اگلی ترتیب بھی دینی ہے ۔۔ :)

پہلی ترتیب میری طرف سے ۔۔

:moon: :rain: :chill:

اس کا مطلب ہے کہ چاند نکلا ہے، بارش ہورہی ہے اور تم انجوائے کررہی ہو۔۔۔۔ :biggrin:

لیکن سارہ! میرے ہاں کیوں نہیں ہورہی بارش۔۔۔۔۔ :(
 
سارہ خان

محفلین
رات میں چھت پر کھڑی ہو کر چاند نہارنے کا کیا فائدہ موسم خراب ہے کسی وقت بھی بارش ہو سکتی ہے۔ نیند نہیں آ رہی تو بالکنی میں جا کر جھولے پر بیٹھیئے۔

اگلی بات:

:idontknow2: :silent3: :grin1:

بھابھی آپ کے بہت بولنے سے پریشان ہیں ۔۔ اور آپ کے منہ پر تنگ آ کر ٹیپ چپکا دیا ہے ۔۔ پھر آپ کی حالت کو انجوائے کر کے ہنس رہی ہیں ۔۔۔:jokingly:

:beating: :wasntme: :beat-up:
 
بھابھی آپ کے بہت بولنے سے پریشان ہیں ۔۔ اور آپ کے منہ پر تنگ آ کر ٹیپ چپکا دیا ہے ۔۔ پھر آپ کی حالت کو انجوائے کر کے ہنس رہی ہیں ۔۔۔:jokingly:

:beating: :wasntme: :beat-up:

سارہ بٹیا کے کی بورڈ پر چھوٹے بھائی سے چائے گر گئی تو انھوں نے جھاڑو سے ان کی پٹائی شروع کر دی۔ وہ بے چارے لاکھ کہتے رہے کہ میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا پر تب تک مارتی رہیں جب تک سر میں گومڑا نہیں نکل آیا۔

اگلی بات:

:onthephone: :congrats: :hug-right:
 
فہیم

لائبریرین
سعود بھائی بہت بڑی خوش خبری ملی ہے فون پر پر کس کا فون تھا کہیں ۔۔۔
:thumbsup2:

عندلیب صاحبہ نے سبزی کاٹتے کاٹتے انگھوٹھے پر بھی چھری چلادی ہے۔
اور اب وہی انگوٹھا دکھاتے ہوئے دل میں‌ سوچ رہی ہیں‌ کہ چلو اچھا بہانہ ہاتھ آیا ہے کام نہ کرنے کا:smile:

اگلا
:jokingly::vampire::eyerolling::mad-tongue::|:thinking2::confused2::disapointed::chalo: :donttellanyone:

لیں پوری ایک کہانی لکھ ڈالی۔
اب دیکھتے ہیں کہ کون گیس کرتا ہے;-)
 
اس سے صاف ظاہر ہے کہ فہیم بھائی کے بارے میں شمشاد بھائی کو جو شبہہ تھا وہ حقیقت ہے۔

اگلی بات:

:doctor: :warzish: :smile2:
 
ابن سعید کے والد بزرگوار چاہتے تھے کہ یہ طبیب بنیں مگر انھوں نے پہلوانی شروع کر دی تاہم اس پر مطمئن ہیں۔۔
اگلا۔۔

:laugh: :bee: :sick: :male-fighter2::islandwithpalmtree:
وسلام

بیچارے خوش باش طالوت بھائی ہمیشہ ہنسنے مسکرانے والے۔ ایک دن شیطانی کرنے باغ میں جا نکلے وہاں شہد مکھی نے کاٹ لیا۔ پھر تو ایسے بیمار ہوئے کہ ہفتوں بخار نہ اترا۔ لاغر اتنے ہو گئے کہ ڈاکٹر نے کسی پر فضا مقام کی سیر کو جانے کا مشورہ دیا۔ بالآخر ان کی بوچھی خالہ نے انہیں ایک جزیرے پر چند دن بتانے کی اجازت دے ہی دی۔

اگلی بات:

:princess: :dosti: :brokenheart2: :cry2:
 
عندلیب

محفلین
سعود بھائی نے کسی شہزادی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا" شہزادی نے کہا کیا بڑے میاں اس عمر میں ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں‌"
بچارے سعود بھائی کا دل ٹوٹ گیا اور رو رہے ہیں‌۔۔۔
:jhooti::)۔
 
سعود بھائی نے کسی شہزادی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا" شہزادی نے کہا کیا بڑے میاں اس عمر میں ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں‌"
بچارے سعود بھائی کا دل ٹوٹ گیا اور رو رہے ہیں‌۔۔۔
:jhooti::)۔

اب سر بازار ایسے فرضی سچ اگل دیں گی تو مجھے تو یہی کہنا ہوگا ناں کہ چلئے آپ بھی ناں کتنا صاف جھوٹ بولتی ہیں۔ اور پھر شرمسار ہو کر مسکراؤں گا بھی۔

اگلی بات:

:prince: :giftwithabow: :chal: :pagal:
 
سارہ خان

محفلین
سعود بھیا شہزادے کو رشوت دینے کی کوشش کر رپے ہیں کوئی کام نکلوانے کو ۔۔ شہزادہ چل اوئے کہہ کر بھگا دیتا ہے تو سعود بھیا کہتے ہیں بالکل پاگل ہے یہ تو ۔۔۔:tongueout:

اگلی بات

:coffee1: :computer: :dontbother:
 
آج پھر سارہ بٹیا کے چھوٹے بھائی چائے کا کپ لئے کمپیوٹر پر آ بیٹھے تو کل کی بات یاد کرکے ڈانٹنے لگیں۔ اس پر چھوٹو نے کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔

اگلی بات:

:rockon: :liquor: :auto:
 
سارہ خان

محفلین
یہ کوئی پارٹی وارٹی پھر جام وام سے شوق فرمانے کے بعد گھر کو جایا جا رہا ہے ۔۔۔ سعود بھیا آپ سے ایسی امید نہیں تھی ۔۔۔:shameonyou:

:cdrying: :whew: :arrogant:
 
یہ کوئی پارٹی وارٹی پھر جام وام سے شوق فرمانے کے بعد گھر کو جایا جا رہا ہے ۔۔۔ سعود بھیا آپ سے ایسی امید نہیں تھی ۔۔۔:shameonyou:

:cdrying: :whew: :arrogant:

سارہ بٹیا نے ڈانٹ ڈپٹ کر مجھے کپڑے سکھانے کے لئے چھت پر بھیج دیا۔ اب تین منزلہ عمارت پر چڑھ کر دھوپ میں پسینہ تو آنا ہی تھا۔ اور یہاں گھر میں فخر سے گردن تانے سارہ بٹیا یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ یہ بڑی ہیں۔ سب پر ان کا حکم چلتا ہے۔

اگلی بات:

:chatterbox: :party: :laughing: :notlistening:
 
سارہ خان

محفلین
پارٹی ہے کان پڑی آواز نہیں سنائی دے رہی اوپر سے سعود بھیا گالا پھاڑ کر ہنسے جا رہے ہیں ۔۔۔ تو ان کے ساتھ بیٹھے دوست کانوں میں ہاتھ دے کر ان کی آواز سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔۔۔۔:cool2:
 
حجاب بٹیا بیمار تھیں اور ان کی دوائیں کسی نے گم کر دیں۔ وہ ایک ایک سے پوچھتی پھر رہی ہیں کہ یہ شرارت کس نے کی؟ ہر کسی کا جواب یہی ہے کہ میں نے نہیں کیا میں نے نہیں کیا۔ تب تک سارہ بٹیا کہیں سے آ دھمکیں اور یہ صورت حال دیکھی تو کہا ایک منٹ ایک منٹ آخر معاملہ کیا ہے؟

اگلی بات:

:party: :dancing: :applause: :blushing: :grin:
 
سارہ خان

محفلین
پارٹ میں سعود بھیا ڈانس کر رہے ہیں ۔۔۔ سب تالیاں بجاتے ہیں تو سعود بھیا شرما جاتے ہیں ۔۔۔ اور سب ہنستے ہیں ۔۔۔:battingeyelashes:
 
Top