سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

کیا آپ اب بھی سموسے کھانا نہیں چھوڑیں گے؟؟

  • اس میں کیا حرج ہے؟

    Votes: 1 4.8%
  • اللہ مالک ہے۔

    Votes: 3 14.3%
  • سوچوں گا۔

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ نہیں ہوتا یار!

    Votes: 1 4.8%
  • کبھی کبھی کھانے میں حرج نہیں ہے۔

    Votes: 10 47.6%
  • میں کچوریاں کھا لوں گا۔

    Votes: 2 9.5%
  • گاجر کا حلوہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

    Votes: 4 19.0%

  • Total voters
    21

سید عمران

محفلین
جہاں تک صفائی ستھرائی اور معیار کی بات ہے تو
جہاں تک صفائی ستھرائی کی بات ہے تو گندے مندے جراثیم کھولتے تیل میں ڈل کر ویسے ہی جل مر جاتے ہیں. باقی بچے وہ ڈھیٹ جراثیم جن کا کھولتا تیل بھی کچھ نہیں بگاڑ سکا تو ان کاکوئی علاج نہیں سوائے اس کے کہ انہیں کچا ہی چبا لیا جائے!!!
 

سید عمران

محفلین
ہمارے گھر سموسہ، رول، کباب، چکن پیٹی وغیرہ گھر میں ہی بنا کر رکھے جاتے ہیں۔ البتہ بازار سے سموسہ، جلیبی بھی وقتاً فوقتاً آ ہی جاتا ہے۔
جیسے گھر میں ٹینڈا، کدو، گوبھی وغیرہ جیسی پر تکلف ڈشز بننے کے باوجود بازار سے بریانی، پیزا، برگر بھی وقتا فوقتا آ ہی جاتا ہے!!!
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اولیو آئل استعمال کر کے دیکھیے۔ اور تلنے کی بجائے متبادل طریقے۔ کیا آپ سموسوں میں آلو کے علاوہ دیگر سبزیاں بھی استعمال کرتی ہیں؟
آلو کے علاؤہ قیمہ اور کچھ دیگر سبزیاں بھی کبھی کبھی۔ کیونکہ میری بیٹی کو آلو بے حد پسند ہیں۔
اولیو آئل استعمال کیا ہے لیکن مجھے سرسوں بہت پسند ہے۔
 

سید عمران

محفلین
اسے یوں بھی لکھ دیں تو حرج نہیں،
جراثیم گندے مندے کھولتے تیل میں ڈل کر ویسے ہی جل مر جاتے ہیں۔
پس معلوم ہوا صفائی کی اصل جڑ تیل کا کھولاؤ ہے...
گند جراثیمی ہو یا تیلی یہ سب صاف کردیتا ہے...
اب تیلی سے گنگو تیلی کی طرف مت نکل جائیے گا!!!
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
بالکل متفق۔
میرے اپنے گھر والے خاص طور پر میرا بیٹا بڑے شوق سے کھاتا ہے۔

پہلے تو ہم چائے نہ پینے والوں کو دیکھ کر ہی حیران ہوتے تھے۔

لیکن اب بیگم صاحبہ کی زیارت تو روز ہی ہوتی ہے۔ اس لئے حیران ہونا چھوڑ دیا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے ہم لوگ گندے مندے کو گندے سندے کہتے ہیں۔

تاہم نام بدلنے سے کیفیت بدلنے کا امکان نہیں ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
سموسے ہی نہیں، تلی ہوئی ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے۔ فوڈ انسپیکٹرز کا کردار ہمارے ملک میں ہے ہی نہیں جو گندگی اور تیل کے معیار پر نظر رکھیں۔ ائیر فرائر پر تھوڑی انویسٹمنٹ کر لی جائے تو سموسے اور دوسری تمام تلی ہوئ اشیاء کھائی جا سکتی ہیں۔ مگر ہم اکثر صحت کی اہمیت کو سنجیدگی سے نہیں لیتے بہت ساری اور دوسری باتوں کی طرح۔
ویسے سموسوں، خاص کر قیمے کے سموسوں کی کیا بات ہے!! :inlove:
 

سید عمران

محفلین
بھائی! صفائی پسندی اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے بھی سموسے پکوڑے کھائے جا سکتے ہیں۔ :) :) :)
ہر ایک کے کھانے کا ذوق فطرتا الگ ہوتا ہے جس میں وہ خود مجبور ہے...
اس بنا پر کسی کو بدذوق یا باذوق کیسے کہا جاسکتا؟؟؟
جیسے چائے جیسے انتہائی بدمزہ ملغوبہ کو پسند کرنے پر ہم کسی کو بدذوق نہیں کہتے...
ہوسکتا ہے ان کی زبان میں موجود taste buds کو یہ کسیلا ملغوبہ اچھا لگتا ہو!! !
 
آخری تدوین:
Top