سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

کیا آپ اب بھی سموسے کھانا نہیں چھوڑیں گے؟؟

  • اس میں کیا حرج ہے؟

    Votes: 1 4.8%
  • اللہ مالک ہے۔

    Votes: 3 14.3%
  • سوچوں گا۔

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ نہیں ہوتا یار!

    Votes: 1 4.8%
  • کبھی کبھی کھانے میں حرج نہیں ہے۔

    Votes: 10 47.6%
  • میں کچوریاں کھا لوں گا۔

    Votes: 2 9.5%
  • گاجر کا حلوہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

    Votes: 4 19.0%

  • Total voters
    21
ائیر فرائر پر تھوڑی انویسٹمنٹ کر لی جائے تو سموسے اور دوسری تمام تلی ہوئ اشیاء کھائی جا سکتی ہیں۔
یہ انوسٹمنٹ ایک دفعہ نہیں ہے، ہر مہینے کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہے، جو پہلے ہی عوام کی برداشت سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔
ائر فرائر کی افادیت اپنی جگہ، مگر عام آدمی کی پہنچ سے ذرا دور ہے ابھی۔
 
سید ذیشان

محفلین
بچپن میں لفظ باسی میں نے پہلی مرتبہ سموسوں کی نسبت سے ہی سنا تھا۔ لیکن اس کے باوجود بھی روز 2 روپے کی پاکٹ منی سے سموسہ ضرور کھاتا تھا۔ 😀
 
آخری تدوین:
بچپن میں لفظ باسی میں نے پہلے مرتبہ سموسوں کی نسبت سے ہی سنا تھا۔ لیکن اس کے باوجود بھی روز 2 روپے کی پاکٹ منی سے سموسہ ضرور کھاتا تھا۔ 😀
اور اس کے ساتھ چٹنی کی تھیلی میں سوراخ کر کے سموسے کے ساتھ ڈائریکٹ منہ میں انڈیلنے کا بھی الگ مزا تھا۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
ہر ایک کے کھانے کا ذوق فطرتا الگ ہوتا ہے جس میں وہ خود مجبور ہے...
اس بنا پر کسی کو بدذوق یا باذوق کیسے کہا جاسکتا؟؟؟
جیسے چائے جیسے انتہائی بدمزہ ملغوبہ کو پسند کرنے پر ہم کسی کو بدذوق نہیں کہتے...
ہوسکتا ہے ان کی زبان میں موجود taste buds کو یہ کسیلا ملغوبہ اچھا لگتا ہو!! !

بجا فرما رہے ہیں عمران بھائی آپ! ہم نے ازراہِ مذاق کہا تھا۔ہمارے جملے سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم واقعی ایسا سمجھتے ہیں۔ اگر آپ سمیت کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔
 
اور یہ کہ آپ چائے نہ پیئیں، سموسے، پکوڑے نہ کھائیں حتیٰ کہ کچھ بھی کھانے پینے سے ہاتھ اُٹھا لیں تب بھی ہمیں کسی قسم کا اعتراض نہیں ہوگا۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
اور یہ کہ آپ چائے نہ پیئیں، سموسے، پکوڑے نہ کھائیں حتیٰ کہ کچھ بھی کھانے پینے سے ہاتھ اُٹھا لیں تب بھی ہمیں کسی قسم کا اعتراض نہیں ہوگا۔ :)
لیکن عمران بھائی کو بھی یہ قطعاً حق حاصل نہیں کہ چائے کو بدمزہ ملغوبہ کہیں۔
ہم نے تو اچھا خاصا برا مان بھی لیا ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہ انوسٹمنٹ ایک دفعہ نہیں ہے، ہر مہینے کے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہے، جو پہلے ہی عوام کی برداشت سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔
ائر فرائر کی افادیت اپنی جگہ، مگر عام آدمی کی پہنچ سے ذرا دور ہے ابھی۔
ائر فرائر کی زیادہ ضرورت وقت اور تونائی کی بچت اور سہولت کے لئے ہوتی ہے ۔ اکثر یہ اوون کا ایک اچھا متبادل بھی ثابت ہوتا ہے ۔
بات چونکہ صحت کی کی جا رہی ہے تو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ تیل آلودہ چیزیں کھانے کے کیا نقصانات ہیں۔ پاکستان میں بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح دیکھ لیجیے۔ ہر گھر میں آپ کو کوئی نہ کوئی مریض نظر آجائے گا۔ ان کی دوائیں بھی مہینے کے سودے میں ساتھ ہی آتی ہیں ۔ ان دواؤں کے بھی ضمنی نقصانات ہیں۔ تو کیوں نہ احتیاط کر لی جائے۔ ویسے بھی ہمارے ملک میں اسنیکس تو کم ہی کھائے جاتے ہیں۔ تینوں وقت ڈٹ کر کھانا کھایا جاتا ہے جو کہ چولہے پر تیار ہوتا ہے۔ ویسے ائر فرائر نہ بھی لیں تو سموسے اوون میں بیک کرکے بھی تیار کیے جا سکتے ہیں پیزا کی طرح۔ اصل بات تو یہ ہے کہ تیل کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے۔
 
ویسے ائر فرائر نہ بھی لیں تو سموسے اوون میں بیک کرکے بھی تیار کیے جا سکتے ہیں پیزا کی طرح۔ اصل بات تو یہ ہے کہ تیل کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے۔
ہمارے گھر چکن اور فش فرائی اب اسی طرح ہلکا سا تیل لگا کر فوائل میں رکھ کر ککنگ رینج میں تیار کیے جاتے ہیں۔
 
رانا

محفلین
کراچی یونیورسٹی کی مین لائبریری کے سامنے چھوٹے چھوٹے سموسوں کی ایک چھوٹی سی شاپ تھی (شائد اب بھی ہو) جہاں سے ایک روپے کا سموسہ ملتا تھا۔ بڑا رش ہوتا تھا اس کھوکھے پر۔ یونیورسٹی کے دنوں میں بہت کھاتے تھے اوربہت مزے کے تھے۔ سموسے کھانے کے جتنے بھی نقصانات گنوادیں یہ ڈاکٹر صاحب، اگر کبھی دوبارہ یونیورسٹی جانا ہوا تو ضرور کھائیں گے۔ ان شاءاللہ :)
 
سید عمران

محفلین
بجا فرما رہے ہیں عمران بھائی آپ! ہم نے ازراہِ مذاق کہا تھا۔ہمارے جملے سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم واقعی ایسا سمجھتے ہیں۔ اگر آپ سمیت کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔
ہمیں کچھ کہا نہیں تو دل آزاری کیسی...
ہم محض خدائی فوجدار بنے روفی بھیا کی سائیڈ لے رہے تھے!!!
 
سید عمران

محفلین
لیکن عمران بھائی کو بھی یہ قطعاً حق حاصل نہیں کہ چائے کو بدمزہ ملغوبہ کہیں۔
ہم نے تو اچھا خاصا برا مان بھی لیا ہے۔
آپ کی دل آزاری ہوئی تو معافی...
چائے کی دل آزاری ہوئی تو کوئی بات نہیں...
اس کسیلے ملغوبہ کو کس منہ سے کباب جیسا ذائقہ دار کہیں...
اور کس دل سے گنے کے رس جیسا رسیلا لکھیں...
حق ہاہ...
حق گوئی کا تو زمانہ ہی نہ رہا!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
لو جی چائے کی دل آزاری بھی ہماری ہی دل آزاری ہے۔ :)
 
کراچی کے آفسزز میں کئی مینیجرز ایسے دیکھنے میں آئے جو شام پانچ بجے اس لیے سموسے منگواتے تاکہ ٹیم سے رات نو بجے تک کام لے سکیں۔ گویا سموسہ کام نکلوانے کے لیے ترغیب کا کام بھی کرتا ہے۔ :)
 
سموسے کے عوض چار گھنٹے کی بیگار!!!
 
سموسے کے عوض چار گھنٹے کی بیگار!!!
آپ کو بیگار کے دور دورے کی خبر غم ناک لگی تو آپ کی دلی جوئی کے لیے کچھ امید افزا خبریں حاضر ہیں۔ کہیں تو خیر اوور ٹائم ملتا، کہیں بونس مل جاتا، کہیں سموسے سے چار گھنٹے حاصل کیے جاتے، کہیں ڈنر کے ذریعے، کہیں ڈنر کے تین سو روپے کے ذریعے اور کہیں محض گڑ جیسی میٹھی باتیں اور وعدے کر کے مذید کام لیا جاتا۔ دنیا رنگ برنگی ہے!
 
زیک

مسافر
احمد بھائی ، وڈیو تو میں نے دیکھی نہیں ، یقیناً کوئی کام کی بات ہوگی ۔ لیکن جیسے ہی بیلٹ پیپر پر گاجر کا حلوہ دیکھا تو فوراً ووٹ دے دیا۔ یعنی جھٹ دینی سے کڑاہی کے انتخابی نشان پر مہر لگادی۔
گاجر کے حلوے کو تو فوری ووٹ دے دیا۔

ویڈیو تو دیکھنے کی توفیق نہیں۔ تبصروں سے معلوم ہوا ہے کہ معاملہ تیل کا ہے۔ ہم تو عرصہ ہوا سموسے بیک کرتے ہیں۔ ابھی وائٹ ایلیفنٹ میں ائرفرائر ملا تو سوچ رہے ہیں کہ سموسے اس میں بنائے جائیں
 
Top