سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

کیا آپ اب بھی سموسے کھانا نہیں چھوڑیں گے؟؟

  • اس میں کیا حرج ہے؟

    Votes: 1 4.8%
  • اللہ مالک ہے۔

    Votes: 3 14.3%
  • سوچوں گا۔

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ نہیں ہوتا یار!

    Votes: 1 4.8%
  • کبھی کبھی کھانے میں حرج نہیں ہے۔

    Votes: 10 47.6%
  • میں کچوریاں کھا لوں گا۔

    Votes: 2 9.5%
  • گاجر کا حلوہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

    Votes: 4 19.0%

  • Total voters
    21

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
گاجر کے حلوے کی اپنی جگہ ہے۔ سموسے کی جگہ تو سموسہ ہی کھایا جا سکتا ہے۔ :D
جی نہیں ۔ میں سموسے کی جگہ بھی گاجر کا حلوہ کھاسکتا ہوں ۔ بلکہ کسی بھی چیز کی جگہ گاجر کا حلوہ کھا سکتا ہوں۔
پاکستان آؤں تو آپ مجھے آزما کر دیکھ لیجیے گا۔ :grin:
 
جی نہیں ۔ میں سموسے کی جگہ بھی گاجر کا حلوہ کھاسکتا ہوں ۔ بلکہ کسی بھی چیز کی جگہ گاجر کا حلوہ کھا سکتا ہوں۔
پاکستان آؤں تو آپ مجھے آزما کر دیکھ لیجیے گا۔ :grin:
ابھی آ جائیں، فریج میں رکھا ہوا ہے بنا کر۔ 😁
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ابھی آ جائیں، فریج میں رکھا ہوا ہے بنا کر۔ 😁
بہت شکریہ ، تابش بھائی ۔ اللّٰہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے ، بے حد و حساب رزقِ کریم عطا فرمائے ۔ دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے۔
کبھی نہ کبھی آپ سے ضرور ملاقات ہوگی ۔ تب تک کے لیے ادھار۔ :)
 

رانا

محفلین
اس ویڈیو پر بی بی سی نے غذائی ماہرین سے رابطہ کرکے فیڈ بیک لیا ہے ۔ جاسمن بہنا والی بات درست ہے کہ گھر کے بنے ہوئے سموسے کھائیں۔ بازار کے کھانے سے پرہیز ہی بہتر ہے کیونکہ بازار والوں کا تیل جتنا پرانا ہوتا ہے اسے آپ حسن ظن کرکے بھی کتنے دن کھینچ لیں گے۔ :)
 

سید رافع

محفلین
کبھی کبھار چائے کے ساتھ ایک سموسہ کھا لیا تو ٹھیک، لیکن اگر دو کھا لیے تو یہ ایک غیر محفوظ اجتماع ثابت ہوتا ہے۔
 

سید عمران

محفلین

محمداحمد

لائبریرین
یوٹیوب پیسے دینے بند کردے تو،
آپ کو یوٹیوب پر کوئی ڈاکٹر، کوئی مفتی، کوئی صحافی اور کوئی کھلاڑی شاذو نادر ہی اپنی قابلیت جھاڑتا دکھائی دے۔
فہیم بھائی یہ بات تو ٹھیک ہے ۔ لیکن دراصل یہ تو باہمی ضرورت ہے۔

اگر لوگ بھی کونٹینٹ بنانا چھوڑ دیں تو یوٹیوب والے کس طرح اشتہار دکھا کر پیسے کمائیں گے۔ یہی معاملہ ٹی وی چینل وغیرہ کا بھی ہے۔ اگر انہیں اشتہار ملنا بند ہو جائیں تو وہ بھی ہمارے لیے کوئی پروگرام نہ بنائیں۔

ویسےوہ ہمارے لئے بناتے بھی نہیں ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ، وڈیو تو میں نے دیکھی نہیں ، یقیناً کوئی کام کی بات ہوگی ۔ لیکن جیسے ہی بیلٹ پیپر پر گاجر کا حلوہ دیکھا تو فوراً ووٹ دے دیا۔ یعنی جھٹ دینی سے کڑاہی کے انتخابی نشان پر مہر لگادی۔
اچھا ہوا آپ نے ویڈیو نہیں دیکھی۔

اگر آپ ویڈیو دیکھ لیتے تو پتہ چلتا کہ ڈاکٹر صاحب نے گاجر کے حلوے کے بجائے کچی گاجریں کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
وڈیو ابھی نہیں دیکھ سکتی لیکن پتہ چلا تھا کہ کوئی ڈاکٹر سموسوں کے خلاف جہاد پہ ہیں۔
لیکن ہم بازاری سموسوں کے خلاف تو ووٹ دے سکتے ہیں پر گھر کے بنے سموسوں کے خلاف نہیں۔

جہاں تک صفائی ستھرائی اور معیار کی بات ہے تو باہر کے سموسے واقعی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ لیکن کیلوریز وغیرہ کے معاملے میں گھر کے اور باہر کے سموسے کم و بیش ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے کا اثر کہہ لیں، مجھ پر تو ان کی باتوں کا خوب اثر پڑا۔ میں ہر ہفتے صرف ایک سموسہ لیا کرتا تھا۔ جب سے یہ ویڈیو دیکھی ہے، دو ہفتے بعد ایک سموسہ استعمال کرتا ہوں۔ یعنی کہ سموسوں کا استعمال نصف ہو چکا ہے۔

آپ ہر ہفتے نصف سموسہ کھا لیا کریں ۔ اس سے آپ کو یہ یاد نہیں رکھنا پڑے گا کہ اس ہفتے سموسہ کھانا ہے یا نہیں؟ :) :) :)

دراصل بات تو ڈاکٹر صاحب کی سچ لگتی ہے کہ دادا نے آئل لے کر کڑاہی میں ڈالا ہو گا اور پوتے میاں ابھی تک اسی میں سموسے فرائی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تو واقعی ایسی ہی صورت حال ہے اس لیے احتیاط بہتر ہے۔
واقعی! احتیاط بہتر ہے۔

وہ کہتے ہیں نا کہ احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔

یہ الگ بات کہ کچھ لوگ سموسہ نہ کھانےپر بھی افسوس کرتے نظر آتے ہیں۔ :)
پرمزاح تبصرےپڑھ کر بہت لطف آیا مگر میں نے سوچا کہ مزاح کا تڑکا نہ لگاؤں، کہیں ڈاکٹر صاحب کا پیغام دب دبا نہ جائے۔

دراصل کل میں نے جنگ نیوز میں ایک آرٹیکل دیکھا جس میں اس ویڈیو کے جواب میں ٹوئیٹر پر آنے والے کم و بیش مزاحیہ تبصرے شامل کیے گئے تھے۔ پہلے میں جنگ کا وہ آرٹیکل ہی یہاں پوسٹ کر رہا تھا لیکن سوچا کہ نہ جانے ٹوئیٹس یہاں ٹھیک سے منتقل ہو بھی سکیں گی یا نہیں۔

پھر یہ بھی سوچاکہ ہمارے محفلین بھی تو منہ میں زبان رکھتے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے سموسے کبھی بھی اچھے نہیں لگے۔
:daydreaming:
لوگوں کو کتنے شوق سے کھاتا دیکھتا ہوں لیکن مجھے کبھی رغبت نہ ہوئی۔
:thinking:
اور پکوڑوں کے بھی تلنے کی خوشبو صرف اچھی لگتی ہے۔
:worried:

اگر میں منہ پھٹ ہوتا تو جھٹ سے آپ کو بد ذوق کہہ دیتا۔ لیکن شکر کریں کہ میں منہ پھٹ نہیں ہوں۔ :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہر چیز میں اعتدال ہی بہتر ہے۔ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے۔
بالکل!
اور پاکستان میں باہر کے سموسے ہی کیا، باقی چیزیں اور بظاہر صحت مندانہ غذائیں بھی نقصان دہ ہیں۔
یہ بھی ہے۔
پھر ڈاکٹر صاحب کو لت لگ گئی اور ہر چیز کے لیے الگ ویڈیو بنانا شروع ہو گئے۔ حالانکہ بنیادی بات جو ایک ہی ویڈیو میں بتائی جا سکتی تھی، وہ یہ کہ سموسے، جلیبی، فاسٹ فوڈ وغیرہ کبھی کبھار ہی کھانے چاہئیں، اور بہتر ہے کہ گھر کے بنے ہوئے کھائیں۔
اگر وہ ایک یوٹیوبر ہیں تو اس کے پیچھے مصلحت ہو سکتی ہے۔ جیسا کہ فہیم بھائی نے بتایا۔ :)
ہمارے گھر سموسہ، رول، کباب، چکن پیٹی وغیرہ گھر میں ہی بنا کر رکھے جاتے ہیں۔ البتہ بازار سے سموسہ، جلیبی بھی وقتاً فوقتاً آ ہی جاتا ہے۔
یعنی آپ کو تو براہِ راست ہٹ کیا ہے ڈاکٹر صاحب نے۔ :)
 

عثمان

محفلین
اگر پرانے تیل میں تلنے کی وجہ سے سموسے نقصان دہ بتائے گئے ہیں تو مجھے گھر کے سموسے پسند ہیں اور ہم سرسوں کا تیل استعمال کرتے ہیں اور ایک مرتبہ تلنے کے بعد کھانا پکانے کے لیے الگ رکھ لیتے ہیں۔
اولیو آئل استعمال کر کے دیکھیے۔ اور تلنے کی بجائے متبادل طریقے۔ کیا آپ سموسوں میں آلو کے علاوہ دیگر سبزیاں بھی استعمال کرتی ہیں؟
 
Top