سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

کیا آپ اب بھی سموسے کھانا نہیں چھوڑیں گے؟؟

  • اس میں کیا حرج ہے؟

    Votes: 1 4.8%
  • اللہ مالک ہے۔

    Votes: 3 14.3%
  • سوچوں گا۔

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ نہیں ہوتا یار!

    Votes: 1 4.8%
  • کبھی کبھی کھانے میں حرج نہیں ہے۔

    Votes: 10 47.6%
  • میں کچوریاں کھا لوں گا۔

    Votes: 2 9.5%
  • گاجر کا حلوہ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

    Votes: 4 19.0%

  • Total voters
    21

زیک

مسافر
جی نہیں ۔ میں سموسے کی جگہ بھی گاجر کا حلوہ کھاسکتا ہوں ۔ بلکہ کسی بھی چیز کی جگہ گاجر کا حلوہ کھا سکتا ہوں۔
پاکستان آؤں تو آپ مجھے آزما کر دیکھ لیجیے گا۔ :grin:
پاکستان جانے کی کیا ضرورت ہے۔ میرے فرج میں کافی پڑا ہے اور میں نے یہی ناشتہ کیا تھا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پاکستان جانے کی کیا ضرورت ہے۔ میرے فرج میں کافی پڑا ہے اور میں نے یہی ناشتہ کیا تھا
بارک اللّٰہ فیکم ! جزاک اللّٰہ خیرا۔ حلوہ تو ڈیلاس میں بھی مل جاتا ہے ۔ لیکن ایسی چیزوں کا مزہ تبھی آتا ہے جب آپ کا جی چاہے اور فوراً مل جائے ۔ کئی سالوں سے بیگم نے گھر میں میٹھا بنانا بہت کم کردیا ہے اور زیادہ تر چیزیں بیک کرتی ہیں۔ ہم دونوں کی فیملی ہسٹری ہے ذیابیطس کی ۔ سو اب ڈھلتی عمر کے ساتھ ہم کچھ زیادہ احتیاط کرنے لگے ہیں ۔
 
یوٹیوب پیسے دینے بند کردے تو،
آپ کو یوٹیوب پر کوئی ڈاکٹر، کوئی مفتی، کوئی صحافی اور کوئی کھلاڑی شاذو نادر ہی اپنی قابلیت جھاڑتا دکھائی دے۔
پر گھر بیٹھے معلومات کا حاصل ہوجانا بہت سے وقت اور پیسے کو برباد ہونے سے بچا بھی سکتا ہے ۔ اور گنوا بھی سکتے ہیں کیونکہ اِس میں کوئی ویریفیکیشن کا سسٹم نہیں ہے کہ اگر آپ کوئی غلط معلومات کی ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کردیں جب تک اُس پر کوئی کمیونٹی گائیڈلائن کی اسٹرائیک نہیں بھیجے گا جب تک یوٹیوب والوں کو بھی نہیں پتا لگتا کہ کیا ہورہا ہے شاذونادر ہی وہ لوگ کسی ویڈیو پر خود سے کوئی اِسٹرائیک لگاتے ہیں۔
 
فہیم

یوٹیوب کو اتنا تو کرنا چاہیے کہ تھمب نیل پرکوئی بھی ریٹرن کیپشن لگانے کی پابندی ہو ہر زبان میں اور جو تھمب نیل ہو وہ ویڈیو کے ہی کسی حصے کا ہو۔ تب بھی کافی حد تک بہتری آسکتی ہے۔
مزید یہ کہ غلط ٹائٹل دینے پر بھی اسٹرائیک ہو ۔
 
یوٹیوب والے خاصی اپڈیٹ لارہے ہیں ہو سکتا ہے مستقبل میں ایسا بھی ہوجائے۔
 
Top