سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شئے عزیز ہوتی ہے بلا عزیز تر ہوتی ہے۔

س) سوتے کو جگایا جا سکتا ہے، جاگتے کو کیسے جگایا جائے؟
 

وجی

لائبریرین
چائے پلا کر

کہا جاتا ہے چاکلیٹ دل کی دھڑکن تیز کر دیتی ہے اور اس طرح دماغ کو خون وافر مقدار میں پہنچتا ہے کیا یہ صحیح ہے ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
چاکلیٹ کا بڑا والا ڈبہ بھیج دیں، کھا کر بتاؤں گا۔

س) مہنگائی کی وجہ سے کیا گھر کی دال اب مرغی برابر ہو گئی ہے؟
 

وجی

لائبریرین
نہیں بھائی اب تو مرغی بکری برابر ہے

بڑے گوشت سے لوگ اجتناب کیوں کرتے ہیں ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بڑا منہ میں آسانی سے آتا نہ ہو گا۔

س) ساری دینا میں بڑا گوشت مہنگا اور چھوٹا سستا ہے، پاکستان میں‌ اس کے اُلٹ کیوں ہے؟
 

وجی

لائبریرین
کیونکہ اسکا مطلب بتانے معنٰی بتانے میں کافی صفحات استعمال ہوتے

اردو ڈکشنری کو اردو لغت کیوں کہا جاتا ہے ؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top