سوال گندم اور جواب میں چنے!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پطرس بخاری تو کہتے تھے کہ مشاعرہ منعقد کیئے ہوتے ہیں۔

س) ٹیکہ چھبنے والی سوئی سے کیوں لگاتے ہیں؟
 

مغزل

محفلین
اس لیے کہ نہ چبھنے والی سوئی مہنگی ہوتی ہے۔

آپ کو مشاعروں سے کیا تعرض ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ان کو انڈے پسند نہیں ہوں گے کھانے میں۔

س) کیا دماغ کھانے سے دماغ تیز ہو جاتا ہے؟
 

مغزل

محفلین
نہیں مجھے ایسا کچھ نہیں‌آتا۔
کیا آپ میری بات سے متفق ہیں فخر نوید ؟؟
سلمان سبحانی سے میری بیسیوں ملاقاتیں ہیں وہ کیماڑی مسان روڈ کراچی کے رہائشی ہیں ان کے والد اور دیگر احباب جامع مسجد سعیدیہ میں پیش امام اور موذن ہیں، میرے ماموں بھی وہیں رہیتے ہیں، میں نے سلیمان کو فون کیا تو اس کا فون بند جارہا تھا،۔۔ پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ آج کل اسپین میں ہے ۔ میں دیگر زرائع سے معلومات لیتا ہوں ۔ اور بہت جلد ہی کوئی خبر دیتا ہوں۔ ابھی مامو ں کو بھی فون کیا اور اس کا نمبر منگوایا ہے۔ تھوڑا سا انتظار ، بہت شکریہ ، (مراسلہ بلاگ اور مذکورہ فورم پر چسپاں ہے)
 

شمشاد

لائبریرین
متفق نہیں ہوں گے تو آپ ڈنڈے کے زور پر منوائیں گے کیا۔

س) بلبل کا رنگ سفید کیوں نہیں ہوتا؟
 

وجی

لائبریرین
اسکی آواز جو صاف ہوتی ہے

یہ بات کیا عزیز امین صاحب سے پوچھنے والی نہیں تھی ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
عزیز امین سے الو کے متعلق ایک سوال پوچھا تھا آج تک جواب نہیں آیا۔

س) الو دوسرے پرندوں سے کیسے مختلف ہے؟
 

غازی عثمان

محفلین
دوسرے پرندے دن میں عبادت کرتے ہیں الو رات میں تو ہی تو کا وظیفہ پڑھتا ہے،

یورپی الو کو عقلمند کیوں سمجھتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
جواب دینے کے بعد سوال کرنا ضروری جو ہے۔

س) چمگادڑ الٹی کیوں لٹکی رہتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیونکہ بعض لوگوں کو الٹے ہو کر زیادہ خوش دیکھا ہے۔

س) کیا ادھار دیا ہوا مال واپس مل جاتا ہے؟
 

فخرنوید

محفلین
مل جاتا ہے اگر کوئی فون کال وصول کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب لوگ پیسے لے کر بھی کا ل وصول کرنا کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
دو معنوں میں۔ ایک علاج دوسرا لا علاج۔

س) چاول کا گندم سے کیا رشتہ ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top