سوال گندم جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک ہے جب سوچ لیں تو ادھر لکھ دیجیئے گا۔

س) فون کان کے ساتھ ہی لگا کر کیوں سنتے ہیں؟
 

حسن علوی

محفلین
احتمال ھے کہیں آواز میں بھی ملاوٹ نہ ہو جائے سو جونہی سیٹ سے آواز نکلے بغیر ملاوٹ کان میں گھس جائے;)

س)- اگر ہمارا انگوٹھا نہ ہوتا تو ہم ایس ایم ایس کیسے کرتے:confused:؟
 

میم نون

محفلین
کیونکہ جب کبھی بھی چاند گردش میں آتا ہے، ہمیں رمضان اور عید کا پتہ ہی نہیں چلتا۔۔۔

س: اگر دوسری دنیا سے محلوق آگئی تو سب سے پہلے کس شہر پر حملہ کریں گے؟ اور کیوں؟
 

حسن علوی

محفلین
کیونکہ وہ ریگولرلی اینٹی بایئوٹکس لیتا ھے:grin:

س) بارش بادلوں سے ہی کیوں ہوتی ھے بغیر بادلوں کے کیوں نہیں ہوتی؟:eek: (اب بتایئں;))
 

میم نون

محفلین
بھائی آپکا تو پتہ نہیں، ہمارے ہاں تو بارش بغیر کسی اطلاع کے بھی آ جاتی ہے۔

س: اگر آپکو ایک خلائی جہاز دیا جائے تو آپ کہاں اور کیوں جایئں گے؟
 

شمشاد

لائبریرین
چاند پر جاؤں گا، ایک پلاٹ بُک کروانے، اگر کارنر کا مل گیا تو کیا ہی بات ہے۔

س) کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاند پر 1000 گز کے پلاٹ کی قیمت کیا ہے؟
 

خرم

محفلین
ڈیفنس سے تو سستا ہی ہوگا۔

س) آسمان اگر نیلے کی بجائے پیلا ہوتا تو کیا ہوتا؟
 

شمشاد

لائبریرین
پانی تو پہلے ہی پیلا ملتا ہے پینے کو، آپ اس کو اور پیلا کیوں کرنا چاہتے ہیں۔

س) روزے اور پکوڑے کا کیا رشتہ ہے؟
 

خرم

محفلین
وہی جو سموسوں اور روزے کا ہے۔

س) آج کیا افطار میں بدمزہ پکوڑے ملے ہیں جو بیچارے رشتہ کی شامت آ گئی؟
 

شمشاد

لائبریرین
بد مزہ نہیں، بلکہ روز پکوڑے روز پکوڑے، لازمی جزو سا بن گئے ہیں۔

س) اس دفعہ پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top