سوال گندم جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
فصل اُگنے کے لیے نرم زمین کی ضرورت ہوتی ہے۔

س) بھینس کے آگے بین بجاتے ہیں، گائے کے آگے کیوں نہیں؟
 

خرم

محفلین
اب کوئی کس کس کو جواب دے۔ چلئے دونوں کو ہی دیے دیتے ہیں۔

شمشاد بھائی سر درد دکھنے میں پرویز مشرف جیسا ہوگا۔

ضبط انجمن اسی اصول کے تحت فصلیں خراب کرتی تھیں جس اصول کے تحت روڈ رولر سڑک ہموار کرتا ہے۔

س) پاکستان فلموں‌میں میٹرک پاس کرنے کی کم از کم عمر کیا ہے؟
 

حسن علوی

محفلین
س) پاکستان فلموں‌میں میٹرک پاس کرنے کی کم از کم عمر کیا ہے؟[/quote]

محمد علی (مرحوم ) کی کوئی سی بھی فلم دیکھ لیجیئے خود ہی اندازہ ہو جائے گا:)
جب وہ ماں کے پاس آکر کہتے ہیں "ماں‌ماں میں پاس ہو گیا ماں، آج سے تم کپڑے نہیں سیا کرو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

س) پاکستانی فلم انڈسٹری کب ترقی کرے گی؟
 

زیک

مسافر
اگر بدلتے ہوتے تو ابھی تک گرمی ہوتی؟

لوگ بڑے بڑے فونٹ سائز میں کیوں لکھتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا سوال کہاں ہے؟ چلیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں۔

س) لوگ عیدی ملنے کا اتنا انتظار کیوں کرتے ہیں (میری طرح)؟
 

خرم

محفلین
آپ کا سوال کہاں ہے؟ چلیں میں ہی پوچھ لیتا ہوں۔

س) لوگ عیدی ملنے کا اتنا انتظار کیوں کرتے ہیں (میری طرح)؟

آپ ابھی بھی عیدی لیتے ہیں؟ کِس سے؟ بھابھی سے ہی ماٹھ لیتے ہوں گے۔

س) شمشاد بھائی عیدی کا کیا کرتے ہیں؟ (شمشاد بھائی کے سوا تمام لوگ جواب دے سکتے ہیں):)
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے سوال کا جواب تو دے سکتا ہوں ناں۔

نہیں میں اس سے نہیں لیتا، بلکہ اپنے بڑوں سے لیتا ہوں۔ وہ (آپکی بھابھی) البتہ مجھ سے بٹور لیتی ہیں۔

اب آپ کے دوسرے سوال کے جواب کا انتظار ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
پہلے کا تو نہیں پتا کیا کرتے ہونگے ۔۔ اس بار عیدی لے کر ۔۔ ہم بہنوں میں بانٹ دیں گے ۔۔ ;)


عیدی کیوں دی جاتی ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیونکہ سب سے زیادہ عیدی وہی بٹورتے ہیں۔

س) پانی ابالتے ہوئے شوں شوں کی آواز کیوں آتی ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top