سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سردیوں کی خوبصورت دھوپ نکلی ہوئی تھی آج۔

س) بادلوں میں بہت بجلی ہوتی ہے۔ اگر وہاں سے گھر میں بجلی لگوائی جائے تو کیا پھر بھی بل آئے گا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جی اللہ پاک کے شکرانہ ادا کرنا ہوگا اس بل میں

بجلی ہمیشہ سب سے نچلی سطح والے بادلوں‌میں‌ہی کیوں‌ چمکتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہوتی تو اوپر والوں میں بھی ہے لیکن وہاں دیکھنے کون جائے۔

س) لوگ حقیقت کا سامنا کرنے سے گھبراتے کیوں ہیں؟
 

جیہ

لائبریرین
شادی ایک تلخ حقیقت ہے ، اس کا سامنا تو سب کرتے ہیں

شادی کیوں نہیں کرنی چاہیے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کسی کی زندگی کے برباد ہونے کا ڈر ہو تو نہیں کرنی چاہیے۔

س) شادی کو تو خانہ آبادی کہتے ہیں پھر ڈر کیسا؟
 

جیہ

لائبریرین
خانہ تو آباد ہو جاتا ہے جہیز کے سامان سے مگر وہ جو جہیز کے ساتھ آتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔ بیوی ۔۔۔ وہ زندگی برباد کر جاتی ہے۔۔۔۔
وہ لطیفہ تو سنا ہوگا۔

سسر: عجیب بات ہے بیٹی بھی دو، اور جہیز بھی۔

داماد: آپ بیٹی رہنے دیں صرف جہیز دے دیں :wink:


شاید سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
 

تیلے شاہ

محفلین
جیہ نے کہا:
خانہ تو آباد ہو جاتا ہے جہیز کے سامان سے مگر وہ جو جہیز کے ساتھ آتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔ بیوی ۔۔۔ وہ زندگی برباد کر جاتی ہے۔۔۔۔
وہ لطیفہ تو سنا ہوگا۔

سسر: عجیب بات ہے بیٹی بھی دو، اور جہیز بھی۔

داماد: آپ بیٹی رہنے دیں صرف جہیز دے دیں :wink:


شاید سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
دروازے پر لکھ دیں
شاید کا داخلہ منع ہے
س) لاہور میں کم عقل بندوں کو شاہد کیوں کہا جاتا ہے؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو نہیں سنا ایسا کہ لاہور میں کم عقل بندوں کو شاہد کہتے ہیں۔

س) بھنڈی کے ساتھ کیا پکانا چاہیے؟
 

ظفری

لائبریرین
میرے خیال ہے کہ ۔۔۔۔ بھنڈی کے ساتھ بھنڈی ہی مناسب رہے گی ۔۔۔ :wink:

کریلا اتنا کڑوا کیوں ہوتا ہے ۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
کڑوا ہونے کی وجہ سے ہی تو ماسٹروں کا نام “ کریلا “ پڑتا ہے۔ :wink: ہمارے سکول میں بھی ایک ماسٹر کا نام “ کریلا “ پڑ گیا تھا۔

س) اگر دنیا گول ہونے کی بجائے چپٹی ہوتی تو ؟
 

ظفری

لائبریرین
تو پھر یہاں صرف چپٹوں کی ہی حکومت ہوتی ۔ :lol:

اردو محفل کے اسکول میں‌کون سا ماسٹر ۔۔۔ “ کریلا “ ہے ۔ ؟ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top