سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی میری طبیعت کو کیا ہوا ہے ؟ کیا کسی دشمن نے ہوائی چھوڑ دی ہے میری طبیعت کے متعلق؟

س) مادہ کوئل اپنے انڈے کوئے کے گھونسلے میں کیوں دے آتی ہے؟
 

ماوراء

محفلین
~~
کہ کوّا اس کے بچوں کو اپنی سریلی آواز سکھا سکے۔

اب کون جواب دینے آئے گا؟
~~
 

شمشاد

لائبریرین
ماورا، کوا کوئل کو اپنی سریلی آواز سکھائے گا؟ کیا ہو گیا ہے تمہیں؟
مادہ کوئل خود سے اپنے انڈے نہیں سیتی، وہ کوئے کے گھونسلے میں انڈے دے دیتی ہے، کوئے ہی ان انڈوں کو اپنے سمجھ کے سیتے ہیں۔ جب بچے نکلتے ہیں تو ایک جیسے ہوتے ہیں، تھوڑے بڑے ہونے پر فرق واضح ہوتا ہے تو کوئے کوئل کے بچوں کو محاورۃً دھکے مار کر باہر نکال دیتے ہیں۔

سب پرندوں میں کوئل کی آواز سب سے زیادہ سریلی ہوتی ہے۔

س) چوپائیوں میں سب سے زیادہ اچھی آواز کس کی ہوتی ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بچھڑے کی، ہر وقت اپنی جنت کو بلاتا رہتا ہے۔
دیگر مخلوقات میں سے کس کی آواز اچھی ہے؟
بےبی ہاتھی
 
میرے خیال سے بکرے کی۔۔۔۔۔۔کیونکہ وہ میں میں کرتا ہے جو کہ آجکل کے حالات میں بالکل درست ہے!۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فٹبال میں سارے کھلاڑی ایک ہی بال کے پیچھے کیوں بھاگتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
اُمِ کلثوم کی اور ملکہ ترنم کی تھی لیکن دونوں وفات پا چکی ہیں۔

س) انسانی آنکھ اور کیمرے کی آنکھ میں کیا فرق ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک خالق کے بنائی ہوئی اورایک مخلوق کی بنائی ہوئی ہے۔
شمشاد بھائی، آجکل کافی مصروف لگ رہے ہیں، خیریت؟ امتحانات تو بچوں کے ہو رہے ہیں ناں۔۔۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
سوال تو رہ ہی گیا تھا۔

ا) لوگ شادی سے پہلے الٹی سیدھی شرائط کیوں رکھتے ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
تاکہ سوال کیا جاسکے۔
ویسے شمشاد بھائی، بھابی کے کس چیز کے امتحانات ہو رہے ہیں؟
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
تاکہ کچھ لوگ ریسٹورنٹ کھولنے کا سوچیں۔
فٹ بال کے ہدف کو گول کیوں کہتے ہیں یہ تو چوکور ہوتا ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
لو یار، فٹ بال کا ہدف چوکور ہی ہوتا ہے، اسی لئے تو اسے گول کہتے ہیں۔
دمدار ستارے کی کتنی دمیں ہوتی ہیں؟
بےبی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top