سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

امن ایمان

محفلین
س)طوطا چشمی میں مہارت حاصل کرنے کا کیا گر ہے۔۔۔۔؟؟؟؟؟

پریکٹس۔۔۔ بار بار مشق کی جائے۔۔لیکن خیال رکھنا ہے کہ ہر بار طوطا۔۔میرا مطلب ہے کہ بندہ بدلنا ضروری ہے۔


ہم بولتے کیوں ہیں؟؟؟؟
 

سارہ خان

محفلین
کیونکہ ہم گونگے نہیں ہیں ۔۔۔۔

ہم جنت میں جانے کی خواہش تو رکھتے ہیں لیکن مرنے سے ڈرتے ہیں کیوں ۔۔۔؟ :(
 

تیلے شاہ

محفلین
ج) کیوں کہ مرنے کے بعد حساب کتاب شروع ہوگا
س) قبر میں ایرکنڈنشنگ کا کوئی بندوبست ہوسکتا ہے کیا۔۔۔؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل ہو سکتا ہے بس احکامِ الہی کی مکمل پابندی کرنا ہو گی۔

س) ہم آنکھیں جھپکتے کیوں ہیں؟
 

ماوراء

محفلین
اگر ہم آنکھیں نہ جھپکیں تو نہ جانے ہمیں دنیا میں کیا کیا دیکھنا پڑے۔

محفل اتنی اداس کیوں لگ رہی ہے؟؟؟ :(
 

امن ایمان

محفلین
اداسی اندر کا موسم ہے۔۔جو باہر کے سب رنگ پھیکے کر دیتا ہے:(

میں اور آپ گانا کیوں نہیں گا سکتے؟
 

سارہ خان

محفلین
جواب تو بہت زبردست دیا ہے امن ۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔ :)

جواب: کیونکہ ہم نے گانا شرہع کیا تو ۔۔۔سب کو کانوں میں روئیاں ٹھونسنی پڑیں گی۔۔۔ :p

تالی دونوں ہاتھوں سے کیوں بجتی ہے۔۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
بج سکتی ہے ایک ہاتھ سے بھی، ایک ہاتھ آپ کا اور ایک میرا

س) بطخ کی echo کیوں نہیں ہوتی؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

واقعی ڈاکٹرصاحب، آجکل پاکستان میں بارشیں توبہت ہورہی ہیں لیکن آپ کوتوکوئی فکر نہیں کیونکہ آپ تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :oops:



والسلام
جاویداقبال
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
جاوید بھای ھم لوگ ڈوبتے ڈوبتے بچے ھیں ،اس وقت بھی میرے بیسک ھیلتھ یونٹ اردگرد تین فٹ پانی ھے اور بنگلہ بھی پانی میں ڈوبا ھوا ھے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں نے توسوچاکہ شایدآپ کوبنگلااتنابڑاہوگاکہ پانی اس کے قریب بھی نہیں آئے گا لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹ ہے ۔
اللہ تعالی سب لوگوں پراورخصوصی طورپرآپ پراپناکرم کرے (آمین ثم آمین)
واقعی اس دفعہ ملک میں بہت بارشیں ہورہی ہیں اللہ تعالی سب کواپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top