سوال گندم جواب چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پہلے سونے کی وضاحت کریں، بستر والا کہ پہننے والا؟

س) کریلے کو نیم پر کیوں چڑھاتے ہیں؟
 

ماہ وش

محفلین
کریلے کو نیم پر اس لئے چڑھاتے ہیں کیونکہ وہ کسی اور درخت پر چڑھنے سے ڈرتا ہے ۔۔


فلسطین اور تین فلس میں کیا فرق ہے ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ت اور ط کا

س) آسمان سے گر کر کھجور میں ہی کیوں اٹکتے ہیں، کسی اور درخت میں کیوں نہیں؟
 

ظفر احمد

محفلین
یہ ایک خاص قسم کی گوند ہوتی ہے جو امریکہ سے درآمد ہوتی ہے؟ نام انتہائی خفیہ ہے کسی کو کچھ نہیں معلوم

سردی، سردیوں میں ہی کیوں پڑتی ہے؟ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
رس کو گلے میں ڈال کر اوپر سے لسی پینے سے، شیر دودھ کو ہی کہتے ہیں ناں۔ تو شیرہ دودھ کی بہن لسی ہوئی۔

س) اگر فلموں میں ہیروئن گنجی ہو کر اداکاری کرے تو؟
 

شمشاد

لائبریرین
غالب کو ہی لے لیں، کہتے ہیں

بعد مرنے کے میرے گھر سے یہ ساماں نکلا

بھلا ان کو کیسے پتہ چلا کہ مرنے کے بعد ان کے گھر سے کیا کیا نکلا؟

شیر پی کر شعر نہیں کہے جا سکتے۔

س) زیبرے کے سفید جسم پر کالی لکیریں ہیں یا کالے جسم پر سفید لکیریں ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
جواب ذرا سنجیدہ ہے۔

اللہ تعالٰی کا کوئی بھی کام کسی حکمت کے بغیر نہیں۔ مختلف جانور مختلف قد و قامت کے ہیں۔ اور اپنے قد و قامت کے حساب سے کھاتے پیتے ہیں۔ چھوٹے جانور نیچے سے سبزہ کھا کر پیٹ بھرتے ہیں، بڑے جانور درختوں سے غذا حاصل کرتے ہیں اور زرافہ اور اونٹ درختوں کے اوپر کے حصوں سے غذا حاصل کرتے ہیں۔ اگر سب جانور ایک جیسے قد کے ہوتے تو کچھ تو پیٹ بھر کر غذا حاصل کر لیتے اور باقی بھوکے ہی رہ جاتے۔
زرافے کی لمبی گردن کا راز بھی یہی ہے۔ ایک بات اور کہ زرافے کا دل سب سے زیادہ طاقت ور ہوتا ہے، حتٰی کہ ہاتھی، شیر، گینڈا، دریائی بھینسا جو کہ طاقتور اور جسیم جانور ہیں ان کے دل سے بھی زیادہ۔

س) سانپ کے کان میں سرگوشی کیسے کر سکتے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top