سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
دل سے کون سوچتا ہے ۔ آج کل ہر کوئی دماغ سے سوچتا ہے ۔

عقل کی جنگ میں بیچارہ دل ہی کیوں پِستا ہے ۔ ؟
 

عندلیب

محفلین
دل پستا ہے یا ٹوٹتا ہے ؟؟

آٹے کی گرنی میں گیہوں یا چنا / مکئی ہی کیوں‌ پیستے ہیں بھی کبھار ذائقہ بدلنے سیاستدانوں کو کیوں نہیں‌ پیسا جاتا؟
 

عندلیب

محفلین
سوئی دھاگہ تلاش کر لینا چاہئے پہلی فرصت میں۔

شوہر کا دل اور کچن کے برتن ۔۔۔۔ دونوں کے ٹوٹنے میں کوئی ایک مماثلت بیان کریں۔
 

ظفری

لائبریرین
برتن دوبارہ خریدے جاسکتے ہیں ۔۔۔ شوہر نہیں ۔

کیا ہر چیز کے ٹوٹنے کی آواز آنا ضروری ہے ۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
آواز آتی تو ہے بس کئی آوازوں کی echo نہیں ہوتی۔

س) دل میں چار خانے کیوں ہیں؟
 

ظفری

لائبریرین
چار کے لیئے ۔۔۔۔ ایک خانے میں ایک ;)

توے اور نائی کو ساتھ ملانے سے کیا توانائی حاصل ہوسکتی ہے ۔؟
 

imransulehri

محفلین
Hello please bear me i need to send 3 more msgs in forum to get acess to forum to seee one book sorry for this bad act but this condition is unfair thanks
 

حسن علوی

محفلین
ھے نہیں پر ہونی چاہیئے تھی (اسلام)

س) فیصل آباد، ایبٹ آباد، اسلام آباد ھے تو لاہور آباد کیوں نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
لاہور سے زیادہ کون سا شہر آباد ہے بھلا، اس کے ساتھ آباد لکھنے کی نہیں دیکھنے کی بات کرو۔

س) یہ کیوں کہتے ہیں جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا؟
 

وجی

لائبریرین
سب سے زیادہ پرانی عمارات لاہور میں ہے نا

پنجاب سے کراچی آنے والے سب سے پہلے سمندر دیکھنے کی بات کیوں کرتے ہیں ؟؟
 

شکاری

محفلین
وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس سے آگے بھی کچھ ہے یا پاکستان یہاں پر ختم ہوگیا

پاکستان کہاں پر ختم ہوتا ہے؟
 

وجی

لائبریرین
کے ٹو پر شاید اور ادھر بھی دیکھنا چاہیے کہ پاکستان وہاں بھی ختم ہوتا ہے کہ نہیں

کے ٹو میں کیا رکھا ہے ؟؟


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top