سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زبردستی دکھانے کو۔

س) کبھی آپ نے " آ بیل مجھے مار" پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا؟
 

جیہ

لائبریرین
جی کیا ہے۔ شمشاد بھائی کو بھائی بنالیا ہے۔ نتیجہ پر ابھی نہیں پہنچی

دکھاوا اور منہ دیکھائی میں کیا چیز مشترک ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بر کا دکھاوا ہوتا ہے اور دلہن کی منہ دکھائی ہوتی ہے۔

س) مینڈکی کو ہی زکام کیوں ہوتا ہے، مینڈک کو کیوں نہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
گھوڑے کا چھوٹا بھائی ہونے کی وجہ سے۔

س) یہ عورتیں ہر وقت مردوں پر الزام ہی کیوں لگاتی رہتی ہیں؟
 

وجی

لائبریرین
وہ اس لئے کہ شاید ہر سمندری طوفان کا نام موئنث رکھا جاتا ہے

مرد کبھی الزام نہیں لگاتے کیا ؟؟
 

مغزل

محفلین
اس ملک میں ہر چور لٹیرا ظالم وڈیرا۔۔ صدر بن جاتا ہے ۔۔ بعید بھی نہیں

اس ملک کا اب کو حافظ ہوگا۔
(اللہ سے تو ہمیں اللہ واسطے کا بیر ہے)
 

محمداحمد

لائبریرین
آصف زرداری کا بس چلے تو وہ صدر کیا گُرو مندر بھی خود بن جایئں۔۔ ! (مذاقاً کہ رہا ہوں برا مت مانیے گا۔۔۔ )

برا ماننا ضروری ہے کیا؟
 

مغزل

محفلین
کوئی خاص ضرورت نہیں۔۔
بس کبھو کبھو منھ کا ذائقہ بدلنے کو منا لیا کیجئے۔

کبھو کبھو سب سے پہلے کس نے استعمال کیا تھا ۔۔ میر یا ویر ؟؟
 

مغزل

محفلین
کبھی نہیں۔۔ بس ایسا ظاہر کرتاہوں۔

وجی کا مطلب کیا ہے ؟؟ اور یہ کس لفظ سے مشتق ہے ؟؟
 

وجی

لائبریرین
وجی میری معلومات کے مطابق عربی کا لفظ ہے اور اس کا مطلب چہرہ ہے اور کچھ لوگ خوبصورتی چہرے کی کا بھی سمجتے ہیں

مشتق کیا ہے ؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top