سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں ہی پوچھ لیتا ہوں۔ یہاں تو آپ آپ میں گاڑی نکل جائے گی۔

س) پہلے آپ پہلے آپ میں گاڑی ہی کیوں چھوٹتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
وکیل (کہیں حجاب نہ سن لیں)

س) چاند کے ساتھ ستارے ہوتے ہیں، سورج کے ساتھ کوئی کیوں نہیں؟
 

ثوبیہ ناز

محفلین
شمشاد بھائی نے آج کوئی جھوٹ نہیں بولا (ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا)
س) ٹاٹ کا پیوند فقیری اور غریبی کی علامت ہے یہ بتائیں امیر لوگوں کو کس چیز کا پیوند لگتا ہے ؟
 
دولت کا!

س: جرم سے دولت ہے یا دولت سے جرم!

(ثوبیہ اپیا اس پوسٹ کے بعد محسنہ ہونے پر مبارکباد بھی قبول کیجئے۔) :)
 
اوہو! یہ تو میرا شہر ہے اور مجھے ہی علم نہیں تھا۔ :eek: خیر ممکن ہے میری پیدائش سے قبل کی بات ہو۔ :)

س: اپیا کا سوال کہاں ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ لیکن آپ اس دھاگے کا مقصد بھول رہی ہیں کہ سوال کے جواب میں کچھ الٹا سا جواب آنا چاہیے۔

س) لکھنو کو لکھ ناؤ کیوں نہیں کہتے؟
 

شمشاد

لائبریرین
سوچ لیں راتوں کو کون جاگتا ہے۔ آگے آپ کی مرضی۔

س) ایک گھنٹے میں ساٹھ منٹ کیوں ہوتے ہیں؟
 

ہما

محفلین
میرا تو خیال ہے ساٹھ منٹ‌کا ایک گھنٹہ ہوتا ہے :confused:

ایک لمحہ ایک لًمحے میں‌کیوں گُزر جاتا ہے ؟
 

سعود الحسن

محفلین
میرے لمحہ تو فلحال گھنٹوں میں گزر رہے ہیں-

یہ ہر شہر میں گھنٹہ گھر ھی کیوں ھوتا ھے، لمحہ گھر کیوں نہیں ہوتا؟:confused:
 

ہما

محفلین
اس لیئے کہ آپ کا کا لمحہ ہی گھنٹوں میں‌گُزرتا ہے ۔۔۔۔ہ ہے تو گھنٹہ تو پتا نہیں مہینوں میں گُزرتا ہو گا ۔۔! مُشکل ہے ۔۔۔!

مُشکل میں‌ شین کیوں ہے س کیوں نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top