حسن محمود جماعتی
محفلین
یہ میری محبت ہے پائندہ رہے گی
یہ بھٹو کی طرح ہی زندہ رہے گی
یہ بھٹو کی طرح ہی زندہ رہے گی
بہت اچھا شعر ہے۔خواب سچا ہوتو مبہم نہیں رہتا عاطر
دل وہ یوسف ہے کہ تعبیر بتا دیتا ہے
ڈاکٹر یاسین عاطر
محمد وارث راحیل فاروق اس شعر پر شعری اور خیالی اعتبار سے آپ احباب کی رائے درکار ہے۔
ایسی جامعیت کہاں سے سیکھی ؟بہت اچھا شعر ہے۔
یہ تو مگروں لانے والی بات ہوئی۔۔۔۔ جومزاج یار میں آئے۔بہت اچھا شعر ہے۔
اچھی تلمیح ہے، پہلا مصرع توجہ حاصل کر لیتا ہے، دوسرے مصرعے میں دلیل بھی اچھی ہے، نام غلط ہو گیا، تعبیر یعقوب علیہ السلام نے بتائی تھی نہ کہ یوسف ع نے، ان کا تو خواب تھا۔خواب سچا ہوتو مبہم نہیں رہتا عاطر
دل وہ یوسف ہے کہ تعبیر بتا دیتا ہے
ڈاکٹر یاسین عاطر
محمد وارث راحیل فاروق اس شعر پر شعری اور خیالی اعتبار سے آپ احباب کی رائے درکار ہے۔
سیکھ لی ہے تو یہی بہت ہے۔ اب کہاں مصادر یاد رکھتے پھریں؟ایسی جامعیت کہاں سے سیکھی ؟
بندہ نواز، ہمیں واقعی اس شعر کی بابت کوئی بات کہنے کے لائق معلوم نہیں ہوتی۔ آفتاب آمد دلیلِ آفتاب کے مصداق اس شعر کی خوبی ظاہر ہے۔ عیب ہمیں کوئی نظر نہیں آیا۔ ایسے شعروں کے لیے پھر داد ہی بچتی ہے سو وہ اب تک دے رہے ہیں۔یہ تو مگروں لانے والی بات ہوئی۔۔۔۔ جومزاج یار میں آئے۔
تعمیلِ ارشاد میں کہا جا سکتا ہے کہ خیال بالکل اچھوتا ہے۔ یہ بات تجربے کی ہے کہ سچا خواب طبیعت پر اپنا اثر ضرور چھوڑتا ہے۔ اس حقیقت کا بیان شاعر نے نہایت بلیغ پیرائے میں کیا ہے۔ یعنی دل کو یوسف قرار دیا ہے اور خواب کی تفہیم و تعبیر اس کے سپرد کر دی ہے۔خواب سچا ہوتو مبہم نہیں رہتا عاطر
دل وہ یوسف ہے کہ تعبیر بتا دیتا ہے
آپ بھولتے ہیں، وارث بھائی۔ جنابِ یوسفؑ وہ معبر ہیں جن کے علمِ تعبیر کی گواہی قرآن دیتا ہے۔نام غلط ہو گیا، تعبیر ایوب علیہ السلام نے بتائی تھی نہ کہ یوسف ع نے، ان کا تو خواب تھا۔
میں نے اس تلمیح کو حضرت یوسف کی اپنی نیوت والے خواب سے متعلق سمجھا ، کم ازکم مجھے قرینے سے ایسا ہی لگا۔آپ بھولتے ہیں، وارث بھائی۔ جنابِ یوسفؑ وہ معبر ہیں جن کے علمِ تعبیر کی گواہی قرآن دیتا ہے۔
آم گئے، امردو گئے، انگور کھٹے رہ گئےویسے ندرتِ خیال اور جدت پسندی میں یہ شعراء عروضیوں کو مات دیتے نظر آتے ہیں .
شاعر ؟شاعراور خیال
کب دو گے نجات ہمیں رات بھر کی تنہائی سے
اے عشق معاف کر میری عمر ہی کیا ہے
محمد وارث عبدالقیوم چوہدری حمیرا عدنان شاعراور خیال بالخصوص آپ احباب کی توجہ چاہتا ہے۔