سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ۔۔۔ کسوٹی نمبر ا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
66a4a145-d62c-4fd5-9e78-f807613ddfab-bismillah.gif

اردو محفل کے ساتھیو!
آج کسوٹی نمبر 1 شروع ہو رہی ہے۔ جس کے بارے میں پہلے بھی بات چیت ہوتی رہی ہے کہ سالگرہ کے موقع پر کسوٹی کھیلی جائے گی۔
تھوڑا سا اس بارے بتا دیں کہ
کچھ محفلین کا ایک پینل بنایا گیا ہے جس میں سید عاطف علی بھائی، @محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی، عثمان بھائی، محمد تابش صدیقی بھائی اور عرفان سعید بھائی کے نام شامل کئے ہیں۔ ان سے درخواست ہے کہ باہمی مشاورت کے لئے اپنا مکالماتی گروپ بنا لیں تا کہ ایک جیسے سوالات کر کے کوئی سوال ضائع نہ کیا جاسکے۔
یوں تو ارادہ یہ ہے کہ ایک وقت مقرر ہو کسوٹی کھیلنے کے لئے ۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ سب کی سہولت کے مطابق وقت تبدیل بھی کیا جاتا رہے گا۔
ہر کسوٹی میں ایک ممبر اپنی سوچی ہوئی شخصیت کے ساتھ آئے گا۔شخصیت کسی بھی فیلڈ کی ہو سکتی ہے ۔مشہور ہونا لازمی ہے۔پینل والے ان سے سوال کریں گے۔ سوالات کی تعداد 20 ہو گی۔
سوالات کی تعداد پوری ہونے تک اگر پینل نے شخصیت بوجھ لی تو ٹھیک ورنہ مدِ مقابل جیت جائے گا۔اور انعام کا حقدار ٹہرے گا۔ دوسری صورت میں پینل والوں کے حصے ڈھیروں تعریف کے ساتھ شاباشی حصے میں آئے گی۔
دیگر ممبران سے درخواست ہے کہ کسوٹی کی لڑی میں مراسلات نہیں لکھیں۔ تبصرے کے لئے الگ سے لڑی بنائی گئی ہے۔

تبصرہ لڑی

4.gif
4.gif
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پینل میں یاسر شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ اگر کوئی اور محفلین چاہیں تو وہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
مقابلہ میں شرکت کی دعوت سب کے لئے ہے۔ مکالمہ میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ یا تبصرہ لڑی میں بھی بتا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے علی وقار آئیں گے کسوٹی پینل کے سامنے اپنی سوچی شخصیت لے کر۔
آ جائیے وقار بھائی کہ پینل والے اپنے سوالات سمیت منتظر ہیں آپ کے۔

ایک ضروری بات بتانی رہ گئی کہ ابھی انعامات کے بارے بات چیت رہ گئی ہے کہ تقسیم کا طریقہء کار کیا ہو گا۔ اس بارے کل تک اعلان کر دیا جائے گا ان شاء اللہ
 
علی وقار

محفلین

شکریہ گلِ یاسمین۔ میرے ذہن میں ایک شخصیت ہے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
علی وقار اپنی سوچی ہوئی شخصیت کے ساتھ آ چکے ہیں۔
کسوٹی پینل کے ممبران عثمان بھائی زیک یاسر شاہ موجود ہیں۔ سید عاطف علی بھائی کا انتظار ہے۔ گیم شروع کی جا رہی ہے۔

ہم اور روؤف بھائی یہاں تبصرہ کرنے اور آپ کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے لئے موجود ہیں۔
بسم اللہ کیجئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
راحل بھائی کو اپنے دو سوال پیش کئے 10 منٹ ہو چکے ہیں۔ لیکن علی وقار بھائی کی طرف سے جواب نہیں آیا کہ بات آگے بڑھے۔

انتظار جاری ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
علی وقار بھائی اپنی سوچی شخصیت کے ساتھ کسوٹی پینل کے سامنے موجود ہیں۔ وقفے وقفے سے غائب بھی ہو جاتے ہیں جس کی وجہ شاید آج کل ہونے والی لوڈ شیڈنگ ہو جو وقت بے وقت ہوتی رہتی ہے۔

اب تک کی صورت حال کچھ یوں ہے

سوال نمبر 1: شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
جواب: مرد
سوال نمبر 2: زندہ ہے یا وفات پا چکی؟
جواب: زندہ نہیں ہیں
سوال نمبر 3: براعظم ایشیا سے تعلق ہے؟
جواب: جی ہاں
 
Top