گُلِ یاسمیں
لائبریرین
اردو محفل کے ساتھیو!
آج کسوٹی نمبر 1 شروع ہو رہی ہے۔ جس کے بارے میں پہلے بھی بات چیت ہوتی رہی ہے کہ سالگرہ کے موقع پر کسوٹی کھیلی جائے گی۔
تھوڑا سا اس بارے بتا دیں کہ
کچھ محفلین کا ایک پینل بنایا گیا ہے جس میں سید عاطف علی بھائی، @محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی، عثمان بھائی، محمد تابش صدیقی بھائی اور عرفان سعید بھائی کے نام شامل کئے ہیں۔ ان سے درخواست ہے کہ باہمی مشاورت کے لئے اپنا مکالماتی گروپ بنا لیں تا کہ ایک جیسے سوالات کر کے کوئی سوال ضائع نہ کیا جاسکے۔
یوں تو ارادہ یہ ہے کہ ایک وقت مقرر ہو کسوٹی کھیلنے کے لئے ۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ سب کی سہولت کے مطابق وقت تبدیل بھی کیا جاتا رہے گا۔
ہر کسوٹی میں ایک ممبر اپنی سوچی ہوئی شخصیت کے ساتھ آئے گا۔شخصیت کسی بھی فیلڈ کی ہو سکتی ہے ۔مشہور ہونا لازمی ہے۔پینل والے ان سے سوال کریں گے۔ سوالات کی تعداد 20 ہو گی۔
سوالات کی تعداد پوری ہونے تک اگر پینل نے شخصیت بوجھ لی تو ٹھیک ورنہ مدِ مقابل جیت جائے گا۔اور انعام کا حقدار ٹہرے گا۔ دوسری صورت میں پینل والوں کے حصے ڈھیروں تعریف کے ساتھ شاباشی حصے میں آئے گی۔
دیگر ممبران سے درخواست ہے کہ کسوٹی کی لڑی میں مراسلات نہیں لکھیں۔ تبصرے کے لئے الگ سے لڑی بنائی گئی ہے۔
تبصرہ لڑی