سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

محمد وارث

لائبریرین
آپ ایسے صاحب علم کی کسوٹی پینل میں شرکت باعث مسرت ہو گی۔ اگر پینل سے کوئی سوال کریں تو یہ ایک اعزاز ہو گا۔
میں ناظر بن کے زیادہ خوش ہو رہا ہوں قبلہ، کودنے کو دل تو بڑا چاہتا ہے لیکن اپنے گھٹنوں پر اب اعتماد نہیں رہا۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ملا کی دوڑ مسجد تک، میں کوئی شاعر واعر پکڑ لاؤنگا اور پھر پکڑا جاؤنگا، سو رہنے ہی دیتے ہیں۔ :)
وارث بھائی آپ کی شرکت سے خوشی ہو گی اور کسی شاعر بارے جاننے کا موقع بھی مل جائے گا ۔
اتوار کو فرصت ہے نا؟؟؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں ناظر بن کے زیادہ خوش ہو رہا ہوں قبلہ، کودنے کو دل تو بڑا چاہتا ہے لیکن اپنے گھٹنوں پر اب اعتماد نہیں رہا۔ :)
چلنا یا کودنا تو ہے نہیں۔
بلکہ کل آپ پینل کی طرف سے شریک ہوں اور اتوار کو شخصیت کے ساتھ۔
گھٹنوں کا بھی امتحان ہو جائے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دھاگہ کھول کر انہیں ٹیگ بھی کر دیں۔ پھر بھی نہ مانیں تو بازو مروڑیں۔
سیالکوٹ تک کیسے پہنچے بازو بھلا۔ ویسے بھی وارث بھائی مان جائیں گے ان شاءاللہ
لڑی کل کھولیں گے صبح سویرے۔
سوچ رہے ہیں کہ روؤف بھائی بھی کل پینل میں اگر ہوں تو کیسا ہے
 

عثمان

محفلین
سیالکوٹ تک کیسے پہنچے بازو بھلا۔ ویسے بھی وارث بھائی مان جائیں گے ان شاءاللہ
لڑی کل کھولیں گے صبح سویرے۔
سوچ رہے ہیں کہ روؤف بھائی بھی کل پینل میں اگر ہوں تو کیسا ہے
جس کا چاہیں کان کھینچ کر ادھر ادھر بٹھا دیں۔ آپ کو کون چیلنج کر سکتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں ویک اینڈ بہتر رہے گا کہ میں وقت پر جواب دے سکوں۔ یہ ہفتہ یا اتوار دونوں ٹھیک ہیں۔
کل ٹھیک رہے گا؟
کل آپ بھی لائیے شخصیت اور اگر زیادہ ٹائم لگا تو علی وقار بھائی بھی آئیں گے شخصیت کے ساتھ۔
اتوار کا دن محمد وارث بھائی رونق بخشیں گے لڑی کو۔
 

علی وقار

محفلین
میرے لیے تو جو حکم کیا گیا ہے، اس کے لیے تیار ہوں۔ وارث بھائی جب کہیں اُنہیں تبھی شامل کیا جائے گا۔ چچا غالب کے مزاج کے ہیں سو ہمیں بھی ان کے مزاج کے مطابق ڈھلنا ہے اگر کوئی بات منوانی ہے۔ یہاں تک مان گئے تو اسے غنیمت سمجھا جائے۔
 
Top