سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

زیک

مسافر
یوں تو کافی محفلین نے کسوٹی میں کھیلنے کی حامی بھری ہے لیکن سوچ رہے ہیں کہ اس لڑی میں ہی کسوٹی مکمل ہونے کے بعد پوچھ لیا جائے کہ اگلے دن کون کھیلنا چاہے گا۔
تو بتائیے کل کون چاہے گا شخصیت لے کر آنا ۔۔۔ اور کوشش کرنا کہ ہمارے کسوٹی پینل سے جیتنا۔
اگر پینل میں سے بھی کوئی دوسری سائیڈ سے کھیلنا چاہے تو بھی ٹھیک ہے۔۔ مرضی اور پسند آپ کی اپنی ہے۔

جو لوگ ابھی تک نہیں کھیلے کسی بھی طرف سے ۔۔۔ ان کے لئے بھی یہی پیشکش ہے۔
ایک شخصیت میرے ذہن میں بھی ہے پینل کے سامنے پیش کرنے کو۔ لیکن ابھی نہیں کہہ سکتا کہ کس دن اتنی فراغت ہو گی کہ کر سکوں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک شخصیت میرے ذہن میں بھی ہے پینل کے سامنے پیش کرنے کو۔ لیکن ابھی نہیں کہہ سکتا کہ کس دن اتنی فراغت ہو گی کہ کر سکوں
ضرور ۔
جس دن فراغت کا امکان ہو، بتائیے گا۔ پھر دیکھیں گے پینل کی ذہانت کا آپ کی ذہانت سے ٹکراؤ۔
دلچسپ رہے گا بہت۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج سارا دن سفر پر تھا اس لئے حاضری نہیں دے پایا۔
کمی محسوس کی گئی آپ کی عثمان بھائی۔۔۔ نتیجہ دیکھئیے گا۔
راحل بھائی بہت زبردست کھیلے اور پینل والے بھی۔ لیکن 11 مہینوں (عمر کا مسئلہ آ گیا تھا) سے رہ گئے شخصیت بوجھنے میں۔

کل پھر سے راحل بھائی آ رہے ہیں شخصیت کے ساتھ۔ پاکستان ٹائم ساڑھے چار۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سید عمران محترم۔۔۔۔ آج آپ کی باری ہے کسوٹی پینل کے سامنے اپنی سوچی ہوئی شخصیت کے ساتھ کسوٹی پینل کے سامنے براجمان ہو نے کی۔
کھا پی کر کوئی انرجی ڈرنک ساتھ لے کر بیٹھئیے گا۔ ہمارے پینل والے تمام بھائی صاحبان ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ شخصیت بوجھ لینے کے بعد بھی 20 سوال مکمل ہونے تک سامنے والے کو گھمائے رکھتے ہیں اور خود بھی گھومتے رہتے ہیں۔
آپ شخصیت کا نام ہمیں یا روؤف بھائی کو بھیج دیجئیے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آج کے کھیل میں اگر شخصیت جناب مفتی تقی عثمانی صاحب کی تھی تو اس سوال کا جواب غلط نہیں ہے کیا؟
10. جج بھی رہ چکے ہیں؟
کیونکہ مفتی صاحب تو کم و بیش 20 سال تک سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ کے جج رہے ہیں اور ان کی کتاب بھی چھپی ہوئی ہے "عدالتی فیصلے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معذرت: آج کی شخصیت مفتی رفیع عثمانی صاحب تھے، مجھے ہی غلطی لگی۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
آج کے کھیل میں اگر شخصیت جناب مفتی تقی عثمانی صاحب کی تھی تو اس سوال کا جواب غلط نہیں ہے کیا؟

کیونکہ مفتی صاحب تو کم و بیش 20 سال تک سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ کے جج رہے ہیں اور ان کی کتاب بھی چھپی ہوئی ہے "عدالتی فیصلے"۔
رفیع عثمانی صاحب کو پوچھا تھا مفتی صاحب نے۔
 
آج کے کھیل میں اگر شخصیت جناب مفتی تقی عثمانی صاحب کی تھی تو اس سوال کا جواب غلط نہیں ہے کیا؟

کیونکہ مفتی صاحب تو کم و بیش 20 سال تک سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ کے جج رہے ہیں اور ان کی کتاب بھی چھپی ہوئی ہے "عدالتی فیصلے"۔
وارث بھائی، آج کی شخصیت ان کے بڑے بھائی مفتی رفیع عثمانی تھے.
 
Top