سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یوں تو کافی محفلین نے کسوٹی میں کھیلنے کی حامی بھری ہے لیکن سوچ رہے ہیں کہ اس لڑی میں ہی کسوٹی مکمل ہونے کے بعد پوچھ لیا جائے کہ اگلے دن کون کھیلنا چاہے گا۔
تو بتائیے کل کون چاہے گا شخصیت لے کر آنا ۔۔۔ اور کوشش کرنا کہ ہمارے کسوٹی پینل سے جیتنا۔
اگر پینل میں سے بھی کوئی دوسری سائیڈ سے کھیلنا چاہے تو بھی ٹھیک ہے۔۔ مرضی اور پسند آپ کی اپنی ہے۔

جو لوگ ابھی تک نہیں کھیلے کسی بھی طرف سے ۔۔۔ ان کے لئے بھی یہی پیشکش ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا نام بک ہوا کل کے لئے راحل بھائی۔ کل کی شخصیت آپ کے ذمہ۔
ٹائم بتا دیجئیے۔ اور پینل والے بھی اپنا پینل سیٹ کر لیں۔
وقت یہی، پاکستان کے چار ساڑھے چار بجے ۔۔۔ جب ہمارے یہاں دن کا ایک بجا ہوتا ہے :)
 
علی وقار

محفلین
ٹھیک۔۔۔
تو دیکھتےہیں کل کیسا کھیلتےہیں پینل والے۔
علی وقار بھائی۔۔ کل آپ کسوٹی پینل میں شامل ہیں باقی ممبران کے ساتھ۔
جو حکم، مگر مجھے سوال کرنا ہی پسند ہے۔ اس لیے، مجھے اسی طرف رکھیں تو مناسب ہے۔ ممکن ہے کہ سوال پوچھنے والے کل بھی غائب ہو جائیں تو اس صورت میں یہ ذمہ داری مجھ فقیر کے ناتواں کندھوں پر عائد ہو گی۔ :)
 
بات تو آپ کی درست۔۔۔ لیکن یہ حکم ہرگز نہیں ہے۔ راحل بھائی کے اس طرف آ جانے سے اس طرف ایک کمی ہو گی جسے آپ پورا کیجئیے۔
آپ اگلی شخصیت ضرور سوچ کر رکھئیے، کسی بھی وقت ضرورت پڑ سکتی ہے۔
یاسر شاہ بھی نہیں آ رہے ۔ راحل بھائی تو کل شخصیت پوچھنے کو موجود ہوں گے۔ اس لئے ایک درخواست سمجھئے اس بات کو۔

آج کے متوقع مہمان خوشید بھائی نے کل ہمیں اطلاع دے دی تھی جو کسی وجہ سے ہم نہ دیکھ پائے۔ اسی لئے اب اس لڑی میں ہی گفتگو ہو جایا کرے گی اگلی کسوٹی کے لئے۔
ہاں سمجھیں نا بھائی کل کے لئے؟؟؟
 
اگر کسی نے نثری شاعری نہ پڑھی تو ہم کہیں غائب نہیں ہوں گے ان شاء اللہ :)
 
علی وقار

محفلین
بات تو آپ کی درست۔۔۔ لیکن یہ حکم ہرگز نہیں ہے۔ راحل بھائی کے اس طرف آ جانے سے اس طرف ایک کمی ہو گی جسے آپ پورا کیجئیے۔
آپ اگلی شخصیت ضرور سوچ کر رکھئیے، کسی بھی وقت ضرورت پڑ سکتی ہے۔
یاسر شاہ بھی نہیں آ رہے ۔ راحل بھائی تو کل شخصیت پوچھنے کو موجود ہوں گے۔ اس لئے ایک درخواست سمجھئے اس بات کو۔

آج کے متوقع مہمان خوشید بھائی نے کل ہمیں اطلاع دے دی تھی جو کسی وجہ سے ہم نہ دیکھ پائے۔ اسی لئے اب اس لڑی میں ہی گفتگو ہو جایا کرے گی اگلی کسوٹی کے لئے۔
ہاں سمجھیں نا بھائی کل کے لئے؟؟؟
اگر وہ مجھے اپنی صف میں شامل کرنا چاہیں تو ضرور۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر وہ مجھے اپنی صف میں شامل کرنا چاہیں تو ضرور۔ :)
آپ کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اور محفلین کو ٹیگ کیا ہے۔ اگر وہ پینل میں شامل ہوتے ہیں تو پھر آپ کو یہ بارِ گراں نہیں اٹھانا پڑے گا حریفوں کا خلیف بننے والا۔
باقی آپ کی قسمت۔ ہم کوشش کر رہے ہیں۔
 
:cute:
 
Top