سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے لیے تو جو حکم کیا گیا ہے، اس کے لیے تیار ہوں۔ وارث بھائی جب کہیں اُنہیں تبھی شامل کیا جائے گا۔ چچا غالب کے مزاج کے ہیں سو ہمیں بھی ان کے مزاج کے مطابق ڈھلنا ہے اگر کوئی بات منوانی ہے۔ یہاں تک مان گئے تو اسے غنیمت سمجھا جائے۔

امید زندہ ہے۔ ان شاء اللہ وارث بھائی کو اتوار کی چھٹی ان کی مرضی کے مطابق اچھے سے گزارنے کے بعد دوبارہ سے دعوت کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔
 
زیک

مسافر
زیک بھائی آپ ہفتہ کو
علی وقار بھائی آپ اتوار کو کر لیں گے؟

یا اس کے الٹ کرنا ہے۔

میں ہفتہ کو بھی حاضر ہوں، اتوار کو بھی۔ زیک جیسے فرمائیں گے، اسی حساب سے معاملہ طے کر لیں گے۔
چلیں پھر میں کل ہفتے کو کر لیتا ہوں آپ اتوار کو۔

ہفتہ 10 جولائی بوقت 8 بجے صبح اٹلانٹا (1 بجے دوپہر برطانیہ، 5 بجے شام پاکستان)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کل ٹھیک ہے۔ آٹھ بجے صبح

میری طرف UTC-4 ہے۔ اٹلانٹا یا نیویارک ٹائم یا ایسٹرن ڈےلائٹ ٹائم۔ برطانیہ سے 5 گھنٹے پیچھے۔ مغربی یورپ سے چھ گھنٹے پیچھے۔ پاکستان سے 9 اور انڈیا سے ساڑھے نو گھنٹے پیچھے۔
یعنی کہ کل ہمارے دن میں 2 بجے۔ :|
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے لیے تو جو حکم کیا گیا ہے، اس کے لیے تیار ہوں۔ وارث بھائی جب کہیں اُنہیں تبھی شامل کیا جائے گا۔ چچا غالب کے مزاج کے ہیں سو ہمیں بھی ان کے مزاج کے مطابق ڈھلنا ہے اگر کوئی بات منوانی ہے۔ یہاں تک مان گئے تو اسے غنیمت سمجھا جائے۔
آپ بہت محبت سے پیش آتے ہیں قبلہ، اتنی محبت کہ بندہ من ہی من میں شرمسار ہو جاتا ہے اور سوچتا پھرتا ہے کہ من آنم کہ من دانم۔ خیر خوش رہیئے، آپ کے اتنے خلوص سے ہمیں ایک اور محفلین یاد آ جاتے ہیں، جو نہ جانے کہاں گم ہو گئے، اڑتی اڑتی شدنی بھی سنی، خیر وہ بھی جہاں ہوں اللہ انہیں خوش رکھے۔ :)
 
علی وقار

محفلین

یہ تو اچھی بات ہے۔ آپ احباب کے گمان کے مطابق بن جاؤں تو اور کیا چاہیے۔ آپ بھی خوش رہیں پیارے بھائی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج پینل میں کون شریک ہے۔ مکالمہ شروع کر کے وارم اپ ہولیں۔
سبھی شامل ہیں زیک بھائی کے سوا

آپ، راحل بھائی، فہد اشرف بھائی علی وقار بھائی عاطف بھائی ۔۔ کوئی نام بھول تو نہیں رہے نا ہم؟

زیک بھائی شخصیت کے ساتھ آئیں گے اگلے 30 منٹ میں۔
 
علی وقار

محفلین
کسوٹی نمبر 8 کی تیاری ۔۔۔ آج محمد عبدالرؤوف بھائی کسوٹی کی لڑی لگائیں گے ۔ کیونکہ ہمارا نیٹ آج آرام کے موڈ میں لگ رہا ہے۔
نیٹ کا ایشو مجھے بھی آ رہا ہے۔ شاید یہ مسئلہ اردو محفل کے ساتھ چل رہا ہے۔ کئی بارریفرش کرنے کے بعد یہ صفحہ کھلا ہے۔ دیگر ویب سائٹس ٹھیک چل رہی ہیں۔
 
Top