سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

اندازہ غلط بھی ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی ابھی خیال آیا ہے کہ یہ وقت تو محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی کے گھر واپسی کا ہے۔ بس پہنچنے ہی والے ہوں گے خیر سے۔اس کے بعد آتے ہیں باقی بچے 4 سوال جو امید کی آخری کرنیں ہیں۔
خواہرم، ہمارا ہفتہ کا روز دفتر سے چھٹی اور گھر کی ڈیوٹی کا ہوتا ہے :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خواہرم، ہمارا ہفتہ کا روز دفتر سے چھٹی اور گھر کی ڈیوٹی کا ہوتا ہے :)
گھر کی ڈیوٹی سے یہ مراد تو نہ لیں نا کہ ہاتھ آٹے میں لتھڑے ہونے کی وجہ سے آپ موبائل پہ ٹک ٹک نہ کر پائے۔ مل جل کر کام کرنا تو بہت اچھی بات ہے۔
بہت دیر سے دکھائی نہ دئیے تھے۔ اور معلوم بھی نہ تھا کہ چھٹی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پینل کی مہربانی ہے کہ گھر کے کام بھی نمٹا رہا ہوں اور سوالات کے جواب بھی دے رہا ہوں
ہمیں خوشی اس بات کی ہو رہی ہے کہ آپ کو اچھے سے اندازہ ہو رہا ہو گا کہ خواتین جب ملٹی ٹاسک کر رہی ہوتی ہیں تو پینل کا ساتھ تو ہوتا ہی نہیں۔ شوہر بھی انھیں بھاگ دوڑ اور چپلیں موزے تلاش کرنے پہ لگائے رکھتے ہیں لیکن پھر بھی وہ سر انجام دیتی ہیں یہ ڈیوٹیاں بوزن کسوٹیاں۔
مہان ہیں عورتیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ساکوں کڈاں انکار تھئے
ہمیں اس کا پوری طرح ادراک ہے بھئی، ہم بھی ایک عورت کے ہاتھوں پل کے بڑے ہوئے جس پر پورا کا پورا انحصار تھا ہمارا۔ جو نیند میں مکمل نیند نہ کرتی تھی۔ جسے بچے کے ہلکے سے رونے کی آواز کا بھی علم ہو جایا کرتا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج کی کسوٹی شروع ہوئے 3 گھنٹے اور 15 منٹ ہو چکے ہیں۔
پینل والے جیتیں نہ جیتیں۔۔ انھوں نے زیک بھائی کو ایک جگہ ضرور بٹھا کر رکھا ہوا ہے۔ :D
 
Top