سولھویں سالگرہ سولہویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی کسوٹی کے لئے تبصرہ لڑی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اس کا خیال یوں آیا کہ ورنہ تو سوال (شخصیت) پوچھنے والا درمیان میں شخصیت تبدیل بھی کر سکتا ہے، پچھلے سوالوں کے اند اند رہ کر؟;):sneaky:
جی بالکل اس کا انتظام بھی کیا گیا ہے
مجھے اور گُلِ یاسمیں کو سوال پوچھنے والا ممبر مکالمہ میں بتا دیا کرتا ہے
 
اس کا خیال یوں آیا کہ ورنہ تو سوال (شخصیت) پوچھنے والا درمیان میں شخصیت تبدیل بھی کر سکتا ہے، پچھلے سوالوں کے اند اند رہ کر؟;):sneaky:
اس کا امکان نہیں کیونکہ حصہ لینے والوں کو سوچی گئی شخصیت منتظمین کو نجی پیغام کے ذریعے بتانی ہوتی ہے :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
روؤف بھائی
یوں تو ہم ٹائم پہ پہنچ ہی جائیں گےان شاء اللہ

نہ پہنچ پائے تو دئیے ہوئے ٹائم پہ نئی لڑی لگا دیجئیے گا

ایڈوانس میں شکریہ
 

علی وقار

محفلین
جواب چاہے میرا درست ہے لیکن اس حوالے سے اصل کریڈٹ بہرصورت سوال کرنے والے کو جاتا ہے، اور جانا چاہیے کہ کسی ایک کلیدی سوال سے قبل اس شخصیت کا نام ذہن میں آنا محال تھا، اس کسوٹی کے فاتح بلا شبہ احسن بھائی ہی ہیں، اور پینل ایک بار پھر کامیاب رہا۔ ویل ڈن۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تین کسوٹیاں پورے زور و شور سے کھیلی جا چکی ہیں۔ اور زبردست رہی ہیں دونوں جانب سے۔
خوب دلچسپ مقابلہ رہا ہے۔
اب تک طریقہ کار تو سب کو معلوم ہو ہی گیا ہے۔
کافی محفلین ہیں جو کھیلیں گے کسوٹی۔ کل کے لئے @Khursheed بھائی آئیں گے شخصیت کے ساتھ۔
پینل گروپ میں راحل بھائی۔ عاطف بھائی، عثمان بھائی ، یاسر شاہ، فہد اشرف بھائی، علی وقار بھائی وغیرہ ہیں ۔ زیک بھائی بھی کسی کسی ٹائم شرکت کریں گے۔
آپ میں سے کل سب پینل میں شریک ہو سکیں تو بھی ٹھیک ورنہ اپنے اپنے نام یہاں بتا دیجئیے گا ۔
اور اگر مشاورت کے لئے مکالمہ گروپ بناتے ہیں تو ہر کسوٹی کے لئے الگ بنایا کیجئیے۔

شخصیت پوچھنے والا 15 سوال پورے ہونے کے بعد پینل کی طرف سے" اشارہ" کی درخواست کرے تو ہی اشارہ دیا جائے ۔

خود کسی بھی طرح سے کوئی ذکر کر کے کنفیوزن میں پینل کے معصوم محفلین کو نہ ڈالا جائے۔

کل بھی آج ہی کے ٹائم کسوٹی کھیلی جائے گی۔
 

علی وقار

محفلین
کوئی نام لکھنے سے رہ گیا ہو تو معذرت۔۔۔ آپ خود بھی لکھ سکتے ہیں۔ گیم کی پیشکش تمام محفلین کے لئے ہے۔
بھئی میں پینل میں شامل ہونے سے زیادہ دلچسپی سوال پوچھنے میں رکھتا ہوں۔ اگر کسی روز کوئی محفلین سوال پوچھنے کے لیے دستیاب نہ ہو تو مجھے حکم کر دیا کیجیے۔
 
Top